تازہ تر ین

خبردار ! ان دواﺅں کا استعمال ختم کریں ….دل کے دورے کا خطرہ 3گناہ بڑھا دیتی ہیں

تائپے (ویب ڈیسک) تائیوانی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردی اور زکام سے بچاﺅ کی ادویات کے زیادہ استعمال سے دل کے دورے کا خطرہ 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔تائپے یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سردی اور زکام کی دواو¿ں میں عام طور پر ”اینسیڈ“ قسم کے مرکبات سے تعلق رکھنے والی ایک دوا ”آئبوپروفن“ لازماً شامل ہوتی ہے جو اعصاب اور پٹھوں کی تکلیف میں وقتی افاقہ ضرور دیتی ہے لیکن اس کے زیادہ دنوں تک استعمال کی صورت میں اس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی 3.4 گنا تک بڑھ جاتا ہے جبکہ سردی اور زکام سے بچاﺅ کے لئے محلول کو ڈرپ کے ذریعے براہِ راست خون میں داخل کرنے پر یہ خطرہ بڑھ کر 7.2 گنا ہو جاتا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردی اور زکام سے بچنے کے لئے دواﺅں کے استعمال کو محدود کرتے ہوئے اپنی خوراک کو متوازن رکھنا اہم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain