لاہور (خصوصی رپورٹ) 2013ءکے عام انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے اور دیگر وجوہات کی بنا پر قیادت سے ناراض ن لیگ کے رہنماﺅں کے اہم اجلاس میں مستقبل کی سیاست کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اکثریت نے تحریک انصاف کی سیاست اور مقبولیت کو پانی کے بلبلے سے تشبیہ دیتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حق میں دلائل دیئے ہیں۔ مصدقہ معلومات کے مطابق پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ نے قیادت سے ناراض رہنماﺅں کو ظہرانہ دیا جس میں مستقبل کی سیاست کے حوالے سے تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔
”ن لیگ“ کو بڑا سیاسی دھچکا, کئی رہنماءاُڑان بھرنے کیلئے تیار
