تازہ تر ین

پی ٹی آئی اور پی پی کا گٹھ جوڑ ، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عوامی جلسوں اور نیوز کانفرنسز میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر مسلسل تنقید کے بعد پی پی پی کے عہدیداران ¾ پارٹی قیادت کے مقامی سطح پر تحریک انصاف کےساتھ انتخابی اتحاد پر ناراض ہوگئے جس کے بعد انتخابی اتحاد پر نظر ثانی پر غور شروع کر دیا گیا ۔ فرحت اللہ بابر کے مطابق وہ بدھ5 اپریل کو لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے متوقع اجلاس میں اس معاملے کو اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ترجمان پی پی پی کے مطابق ذاتی طور پر میں پی ٹی آئی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے فیصلے پر نظرثانی کا خواہشمند ہوں لیکن اس بات کا حتمی فیصلہ پارٹی کرےگی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خود کو درست سمجھے کی عادت اور اپنے آپ پر غور نہ کرنے کی ضد صرف انہیں ہی نقصان پہنچائےگی ¾ ایسے شخص پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے جو مسلسل خود کو نقصان پہنچنے کے دَر پر ہو۔نجی ٹی وی سے گفتگو کزرتے ہوئے پنجاب میں پی پی پی کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی بھی حلقے میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ کرتے ہوئے ’احتیاط کی جائے گی۔قمر زمان کائرہ کے مطابق انہیں حیرانی ہوئی کہ عمران خان پیپلز پارٹی کو اس جگہ برا بھلا کہہ رہے ہیں جہاں دونوں جماعتوں نے حکمراں جماعت کو مشکل وقت دینے کےلئے اتحاد کیا ہوا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو کسی کا کوئی خیال نہیں ¾ہم کیا کرسکتے ہیں جب عمران خان اپنی جماعت کے لوگوں کی بات تک نہیں سنتے اور انہیں بھی عوامی سطح پر شرمندہ کردیتے ہیںدوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے پیپلزپارٹی سے کوئی رسمی اتحاد نہیں کیا ہے ¾ چکوال میں ہونے والا اتحاد مقامی سطح پر ہونے والا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے اور اس کا پی ٹی آئی پالیسیوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا مقامی سیٹ ایڈجسٹمنٹ عمران خان کی اجازت کے بغیر کی گئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ’اصول‘ نچلی سطح پر لاگو نہیں ہوتے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر مقامی سیاست کے پہلوو¿ں کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain