تازہ تر ین

رینجرز اختیارات کیلئے وزیرداخلہ کا اہم فیصلہ, دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) سندھ کی صوبائی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت رینجرز کو سندھ میں وہی اختیارات دینے پر غور کر رہی ہے جو اسے پنجاب میں حاصل ہیں۔پنجاب میں پاکستان رینجرز کو آئین اور سندھ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل رہے ہیں۔سندھ میں رینجرز کو انسداد دہشتگردی کے قانون کی شق 3 کے تحت پولیس کے اختیارات حاصل تھے جن کی مدت 3 روز قبل ختم ہوچکی ہے۔ ان اختیارات کے مطابق رینجرز بغیر وارنٹ کے گرفتاری کا اختیار رکھتے تھے اور کسی کو شک کی بنیاد پر 90 دن تک حراست میں بھی رکھنے کا اختیار حاصل تھا۔اس کے علاوہ رینجرز دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت کسی جرم کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا بھی اختیار رکھتے تھے۔کراچی میں جاری آپریشن کے بھی یہی نکات تھے۔ان ہی اختیارات کے تحت رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا، اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین، عبدالقادر پٹیل، نثار مورائی سمیت ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کو حراست میں لیا۔کراچی میں رینجرز کسی بھی مشکوک مقام پر وارنٹ یا مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر داخل ہوکر تلاشی لے سکتے تھے۔سندھ کے برعکس پنجاب میں رینجرز کو آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں۔ پنجاب میں رینجرز نہ تو مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر کسی کو گرفتار سکتے ہیں اور نہ ہی کسی مشکوک جگہ پر چھاپہ مار سکتے ہیں۔ کسی بھی آپریشن سے قبل رینجرز حکام کو محکمہ داخلہ کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔اسی طرح رینجرز کو کسی کو صرف شک کی بنیاد پر 90 روز تحویل میں رکھنے کا بھی اخِتیار نہیں اور نہ ہی وہ ناکہ بندی کرسکتے ہیں۔ پنجاب میں رینجرز کو ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں ہے اور وہ بوقت ضرورت پولیس اور انسداد دہشت گردی کے محکمے کو معاونت فراہم کرسکتے ہیں۔سندھ کے وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ رینجرز کو پنجاب کی طرز پر اختیارات دینے کا بھی جائزہ لیا جائے گا تاہم رینجرز کو اختیارات دینا وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے کے باعث تین دن سے رینجرز نے نہ ہی کوئی چھاپہ مارا ہے، نہ کوئی گرفتاری کی ہے اور اپنی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اختیارات کے بغیر رینجرز کو کراچی کی سڑکوں اور چوراہوں پر نہیں کھڑا کر سکتے،رینجرز اختیارات کے حوالے سے ہرمرتبہ لیت ولعل سے کراچی کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،کراچی کے امن و امان کے سلسلے میں رینجرز کی کوشیں اور قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اسلام آباد میں گورنرسندھ محمد زبیرنےوزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران صوبہ سندھ کی مجموعی اور بالخصوص کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ کراچی کے موجودہ حالات اور امن و امان کی بہتر صورتحال تمام سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جس میں رینجرز کا کردار سر فہرست ہے۔انہوں نےکہاکہ وفاقی حکومت کراچی کےاسٹیک ہولڈرزبشمول تمام سیاسی جماعتوں کے واضح مطالبے، ملکی مفاد اور بالخصوص کراچی کے عوام کی فلاح و بہبود کی غرض سے شروع کیے گئے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain