حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیدرآباد سے نورین لغاری کے واقعے کے بعد زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر کا بیٹا بھی کزن سمیت پراسرار طور پر غائب ہوگیا ، ورثاء کی جانب سے اغواءکا شبہ ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ابھی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے پرافیسر عبدالجبار لغاری کی بیٹی نورین لغاری کی گمشدگی کا معا،لہ دبا نہیں تھا کہ حسین آباد کے علاقے سے سندھ زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر عبدالستار آریجو کے بیٹے شایان آریجو اور ان کے کزن خادم حسین آریجو کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ سامنا آگیا ہے ، بتایا جاتا ہے کہ وہ دو دنوں سے لاپتہ ہیں ، سندھ زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر عبدالستار آریجو نے بتایا کہ ان کا بیٹا شایان کل شام اپنے کزن خادم حسین آریجو کو چھوڑنے شہباز بلڈنگ گیا تھا ، جس کے بعد سے ان دونوں کا کوئی پتہ نہیں ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ، اس لئے ابھی اس واقعے کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے ، اس سلسلے میں ڈی آئی جی خادم حسین رند کو اطلاع دی گئی ہے جو اس سلسلے میں تحقیقات کررہے ہیں ۔





































