تازہ تر ین

”پانامہ کا ہنگامہ “وزیراعظم نے وفاقی وزراء، سیکرٹریز کو اہم حکم دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم میاں محمد نواز \شریف نے انتباہ کیا ہے کہ کسی بھی وزیر اور سیکرٹری کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں کارروائی کے سلسلے میں کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ‘ تمام وزراءاور سیکرٹریز پارلیمنٹ کے بزنس کو خوش اسلوبی سے نمٹانے کے لئے اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم نے اس امر کا اظہار تمام وزراءاور سیکرٹریز کے نام اپنے خط میں کیا۔ یہ خط منگل کو چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ایوان میں ارکان کو پڑھ کر سنا دیا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے اراکین سینٹ کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم کی طرف سے 17 اپریل کو تمام وزراءاور سیکرٹریز کو پارلیمنٹ کی کارروائی میں دلچسپی لینے اور پارلیمنٹ کو تمام متعلقہ امور و سوالات کا بروقت جواب دینے کے حوالے سے تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم کا تمام وزارتوں ‘ ڈویژنوں اور اداروں کو خط علیحدہ لکھا ہے۔ و زیر اعظم نے وزراءاور سیکرٹریز سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے بزنس کو ترجیحات میں شامل کریں۔ سیکرٹریز کو اگر جانا ممکن نہ ہو تو جوائنٹ سیکرٹری سے کم عہدے کے افسر کو نمائندہ نامزد نہ کریں۔ پارلیمنٹ کے بزنس کے سلسلے میں وزراءاور سیکرٹریز کی کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اراکین سینٹ نے و زیر اعظم کے وزراءاور سیکرٹریز کے نام ہدایات پر مبنی اس خط کا بھرپور خیر مقدم کیاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain