تازہ تر ین

مشال قتل کیس :سپریم کو رٹ نے ایکشن لے لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے مشال قتل کیس میں پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے روکتے ہوئے خود معاملے کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ میں مشال قتل کیس از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا وقار بلور نے عدالت کو بتایا کہ واقعہ میں 28 ملزمان نامزد ہیں جن میں سے 24 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ دیگر 4 کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور معاملے کی ایمانداری سے تحقیقات جاری ہیں۔عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ تحقیقات میں آئی ایس آئی کے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے، جس پر بتایا گیا کہ آئی ایس آئی کے لوگوں کو تو شامل نہیں کیا گیا لیکن آئی بی کے لوگوں کو تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اس واقعہ میں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس قتل کے پیچھے طالبعلموں کے علاوہ کون سے لوگ ملوث ہیں اور یہ واقعہ کیوں پیش آیا، اس لئے اس میں حکومت کو انٹیلی جنس کی ضرورت ہو گی لہذا اس سے متعلق لوگوں کو شامل کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain