کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی مہینے شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا ہے ،شب برات 11مئی کوجمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی، ملک کے مختلف حصوں سے شہادتیں موصول کرنے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ اسلامی مہینے شعبان کا چاند نظر آ گیا ہے اوریکم شعبان کل بروز جمعہ 28 اپریل کوہوگی۔






































