پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کی افغان حکام سے ملاقات

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے ایک وفد نے افغانستان کا دورہ کیا اور انھیں گذشتہ ہفتے مزار شریف میں فوجی بیس پر حملے کے دوران زخمی ہونے والوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی پیش کش کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاکستانی وفد نے افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی اور افغانستان کے آرمی چیف جنرل محمد شریف یفتالی سے ملاقات کی۔پاک فوج کے اعلیٰ سطحی وفد نے افغان حکام سے دو طرفہ سرحدی تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے مزار شریف حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور افغان فوسز اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔دوران ملاقات افغان حکام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستانی سرحد پر پاک فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘دہشت گرد مشترکہ خطرہ ہیں اور انھیں شکست دی جائے گی’۔خیال رہے کہ یہ ملاقات پاک فوج کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان اور جماعت الحرار کے موجودہ رہنما احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان جاری کیے جانے کے ایک روز بعد ہوئی ہے جس میں انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار بھارت اور افغان سیکیورٹی ایجنسیز سے رابطے میں ہیں اور انھیں افغانستان میں آزادی سے گھومنے کی اجازت ہے جبکہ انھیں پاکستان میں عسکری سرگرمیوں کیلئے بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کی جانب سے مدد فراہم کی جاتی ہے۔احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن کے بعد عسکریت پسند افغانستان فرار ہوگئے تھے، انھوں ںے وہاں افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے روابط قائم کیے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز فوج نے اعلان کیا تھا کہ متعدد عسکریت پسندوں نے افغانستان کے صوبے نگر ہار سے خیبر ایجنسی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے فضائی حملے کے ذریعے ناکام بنادیا گیا تھا۔

بھارتی سٹیل ٹائیکون سجن جندال سمیت تین رکنی وفد کی غیراعلانیہ دورہ پر پاکستان آمد،وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کابل سے واپسی پر بھارتی معروف بزنس مین اور سٹیل ٹائیکون سجن جندال اپنے وفد کے ہمراہ غیراعلانیہ دورہ پر پاکستان پہنچ گیا اور وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب احسان اللہ احسان کا ویڈیو بیان جاری کیا جاچکا ہے جس میں اس نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں کالعدم تنظیم تحریک طالبان اور دیگر جماعتوں کی حمایت کرتی ہیں اور پاکستان کیخلاف استعمال کرتی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ تین رکنی بھارتی وفد گزشتہ روز کابل سے طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا جہاں سے گاڑیوں کے خصوصی سکواڈ میں مری پہنچے اور وہاں موجود وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ تین رکنی وفد میں بزنس ٹائیکون سجن جندال، سوکیت سنگال اوروریندرببرسنگھ شامل تھے جبکہ غیراعلانیہ دورے پرآنیوالابھارتی وفدگزشتہ روز10 بجے اسلام آباد پہنچا جہاں سے 3 گاڑیوں میں مری گیا اور وہاں وزیراعظم سے ملاقات کی۔سجن جندال کا پاسپورٹ نمبر زیڈ3883994ہے اورسوکیت سنگال کاپاسپورٹ نمبر کے4962480ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کے ایجنڈے کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کاروباری ملاقات تھی یا کوئی پیغام پہنچایا گیا، اس ضمن میں تفصیلات موصول ہونا تاحال باقی ہیں۔ واضح رہے کہ سجن جندال وزیراعظم کی نواسی کی شادی میں شریک ہوئے تھے اورنریندرمودی کو رائے ونڈ لانے میں بھی سجن جندال کا اہم کردار بتایا جاتا ہے۔کلبھوشن یادیو کی گرفتار ی اور احسان اللہ احسان کے انکشافات کے بعد بھارتی وفد کی آمد کو سوالیہ نشان قراردیا جارہا ہے۔

پاناماکیس: جے آئی ٹی کیلئے سپریم کورٹ کو نام موصول

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے 6 اداروں کے ارکان پر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جےآئی ٹی) کے ناموں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔عدالت عظمیٰ نے 20 اپریل کو اپنے فیصلے میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، قومی احتساب بیورو (نیب)، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)، انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کو ایک ہفتے میں نام جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع نے ڈان کو فہرست جمع کرانے کی مقررہ تاریخ سے ایک روز قبل بتایا کہ ‘سپریم کورٹ کو حکومت کے چھ اداروں کی جانب سے نام موصول ہو چکے ہیں’۔سپریم کورٹ نے متعلقہ اداروں کو 3،3 نام فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جہاں سپریم کورٹ 6 رکنی جے آئی ٹی کے لیے ہرادارے سے ایک نام چن لے گی۔جے آئی ٹی کے اعلان کے ساتھ ہی مختلف سیاسی جماعتوں نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا تھا، چند کا خیال تھا کہ وزیراعظم مشکل میں ہوں گے جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم شریف خاندان کے لیے صرف ‘ڈرائی کلیننگ شاپ’ ثابت ہوگی۔پیر (24 اپریل) کو پاک فوج کے کورکمانڈرز نے بھی سپریم کورٹ کے اعتماد کے پیش نظر جے آئی ٹی میں شفاف کردار ادا کرنے کے لیے ادارے کی شرکت کو یقینی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ اور ان کی بیٹی آمنے سامنے

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس ان کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کا اصرار ہے کہ شامی پناہ گزینوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے معاملے پر بات چیت ہونی چاہیئے۔امریکی نیوز چینل ‘این بی سی’ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘میرا خیال ہے کہ پوری دنیا کو اس وقت انسانی بحران کا سامنا ہے اور ہم سب کو مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا، ‘پناہ گزینوں کے لیے امریکی سرحدیں کھولنا بات چیت کا حصہ ہونا چاہیئے لیکن صرف یہی کافی نہیں ہے’۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں شامی پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ پناہ گزین امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، تاہم امریکی وفاقی عدالت نے اس پابندی کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔

بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب:دفتر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلھبوشن یادیو اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے انکشافات نے بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کردیا ہے۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو اور احسان اللہ احسان کے اعترافی بیانات سے ثابت ہوچکا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز پاک فوج نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کا اعترافی ویڈیو بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے ٹی ٹی پی کے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور افغانستان کی ’این ڈی ایس‘ سے روابط کا انکشاف کرنے کے علاوہ یہ بھی بتایا تھا کہ کالعدم تنظیم اسرائیل سے بھی مدد لینے کے لیے تیارتھی۔احسان اللہ احسان نے ٹی ٹی پی کو ملنے والی بھارتی معاونت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جب ہم افغانستان پہنچے تو میں نے وہاں دیکھا کہ ٹی ٹی پی کے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ساتھ تعلقات بڑھنے لگے ہیں، ’را’ نے ٹی ٹی پی کو افغانستان میں مالی معاونت فراہم کی اور اسے اہداف دیئے جبکہ پاکستان میں کی جانے والی ہر کارروائی کی قیمت بھی ادا کی گئی‘۔

سنگدل باپ کی 5بچیوں سمیت زہر کھا کر خودکشی

لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح لیہ کے علاقے 341 ٹی ڈی اے میں باپ نے اپنے 5 بچوںکو زہر دے کر خود بھی زہر پی لیا۔ زہر پینے سے 5 بچے جاں بحق جبکہ باپ بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق زہر پینے سے جاں بحق ہونے والے بچوں میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ جاں بحق بچوں کی شناخت طیبہ‘ تنزیلہ‘ شانزہ‘ صبا اور طیب کے نام سے ہوئی۔ بچوں کا باپ طارق محمود گھریلو حالات سے دلبرداشتہ تھا۔ طارق محمود ایک سال قبل اپنی بیوی کو طلاق دے چکا تھا۔

پاکستان نے بھارت سے کرکٹ کی ”چودھراہٹ “چھین لی

لاہور (خصوصی رپورٹ) بگ تھری کا آمرانہ دور ختم ہوگےا بھارت بگ تھری کے بقاءکی جنگ ہار گیا، بھارت کی دھمکیاں چلیں ، نہ جوڑ توڑ کا نسخہ کام آیا. پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، آئی سی سی میں بگ تھری کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس میں آٹھ ممالک نے مخالفت ،دو نے حمایت میں ووٹ دیا۔نئے فنانشل اسٹرکچرکی بھارت کے سوا تمام ممالک نے حمایت کی۔ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی آمدنی سے پانچ سوسترملین ڈالرز مانگے۔ آئی سی سی نے واضح کر دیا کہ چار سو ملین ڈالرز سے زیادہ نہیں ملیں گے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ بگ تھری کے بقاءکی جنگ ہارنے کے بعد ریونیو میں بڑے حصے سے بھی محروم ہو گیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی یکم جون سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں اکثریت نے گورننس اور ریونیو کی شیئرنگ کے نظام میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا۔ ریونیوکی شیئرنگ میں تبدیلی کی ووٹنگ میں بھارت کو 1-9کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی جبکہ بگ تھری ماڈل کی ووٹنگ میں ا±سے آٹھ ووٹوں کے خلاف صرف دو ہی ووٹ مل سکے جن میں ایک خود بھارت اور دوسرا سری لنکا کا تھا۔ریونیومیں شیئرنگ کا طریقہ کار تبدیل ہوجانے سے بھارت کو 280ملین ڈالرزکے خسارے کا سامناکرناپڑے گاجس کا ا±سے گزشتہ سال لطف ا±ٹھایا تھا۔بھارت کو بنگلہ دیش اور زمبابوے نے یقین دہانی کرائی تھی مگر ووٹنگ میں انہوں نے بھی خلاف ہی ووٹ ڈالا۔ آئی سی سی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی سی سی بورڈ میں پیسوں کی تقسیم کا مقدمہ بھارت ہار گیا ہے۔ آئی سی سی کے نئے گورنرننس اور فنانشل ماڈل کو 2کے مقابلے میں8 ووٹ ملے ہیں۔نئے نظام کی ووٹنگ میں صرف سری لنکا نے بھارتی بورڈ کا ساتھ دیا۔ بگ تھری کے خاتمے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے ملنے والا حصہ آدھا ہوجائے گا۔بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے 2014 میں آئی سی سی میں ” بگ تھری ماڈل“ نافذ کردیا تھا جس کے تحت تینوں ملکوں کو کرکٹ کا مالی اور انتظامی کنٹرول مل گیا تھا۔ اس ماڈل کے مطابق آئندہ 8 برس تک آئی سی سی کی ہونے والی آمدنی کا 27.4 فیصد بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں تقسیم ہونا تھا جب کہ سب سے زیادہ حصہ 20.3 فیصد بھارت، 4.4 فیصد انگلینڈ اور 2.7 فیصد آسٹریلیا کو ملنا تھا لیکن اب بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی آمدنی سے 570 ملین ڈالر مانگ رہا تھا جب کہ آئی سی سی نے 400 ملین ڈالر کی پیش کش کی تھی۔

کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ایک تھانیدار کی کہانی

لاہور (خصوصی رپورٹ) نیب لاہور نے پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او کو آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ احتساب عدالت نے مزید تفتیش کیلئے ملزم کا 7روزہ ریمانڈ دے دیا۔ تفیصلات کے مطابق ملزم ایس ایچ او محمد اسماعیل اس وقت ساہیوال میں تعینات تھا جبکہ نیب لاہور کے پاس ملزم کے خلاف کرپشن سے متعلق متعدد شکایات موصول ہو چکی تھیں۔ ملزم نے دوران سروس ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے کروڑوں کے اثاثے بنائے۔ ملزم کے اثاثہ جات کی تفصیل کے مطابق زرعی زمینیں‘ مختلف گاڑیاں‘ بنگلہ جات کے علاوہ کئی سوسائٹیوں میں پلاٹس وغیرہ شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ اس کے علاوہ مختلف بینک اکاﺅنٹس میں لاکھوں روپے موجود پائے گئے۔ نیب لاہور کو ملزم کے خلاف 2016ءمیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر شکایت موصول ہوئی جس پر ستمبر 2016ءمیں انکوائری شروع ہوئی جو فروری 2017ءمیں انویسٹی گیشن کے درجہ پر اپ گریڈ ہوئی۔ نیب لاہور نے موجود شواہد کی روشنی میں ملزم کی اوکاڑہ سے گرفتاری عمل میں لائی اور ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کردیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے مزید تفتیش کیلئے ملزم کا 7روزہ ریمانڈ دے دیا۔
تھانیدار گرفتار

پڑھائی نہیں کا م ۔۔طالبہ سکول میںکا م کرتے ٹانگ ٹروا بیٹھی

لاہو ر ( سید شہباز حیدر ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلزار جاگیر پھول نگر میںپڑھانے کے بجائے بچیوں سے کام کروایا جا نے لگا،سکول میںکام کرتے ہوئے گر کر بچی کی ٹانگ ٹوٹ گئی،بچی ایک گھنٹہ سکول میں ہی ٹرپتی رہی کسی کو ترس نہ آیا ، ماں کو چھوٹی بیٹی سے واقعہ کا علم ہونے پر بچی
واپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیاگیا،محنت کش باپ نے ساری جمع پونجی اپنی بچی کے علاج پر لگا دی سکول انتظامیہ نے حال تک نہ پوچھا،ذمہ داران کے خلاف کاروائی کر کے ہمیں انصاف دلایا جائے،عائشہ کے والدین کی وزیر اعلیٰ سے دردمندانہ اپیل۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقہ پھولنگر میں قائم سرکاری درس گاہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلزار جاگیر پھول نگر میںسکول میں وہاں پڑھنے والی بچیوں سے کام کروایا جا رہا تھا کہ ساتویں جماعت کی طالبہ عائشہ دوران کام سیڑھی سے گر گئی اور اس کی ایک ٹانگ ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ وہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ اس دوران پاس کھڑی سکول ٹیچرز تماشہ دیکھتی رہیں،جب اس واقعہ سے متعلق چھوٹی بہن نے گھر جا کر اپنی والدہ کو بتاےا تو بچی کی والدہ نے خود آکر اپنی بچی کو ہسپتال پہنچایا جہاں اسے ڈاکٹروںنے بتاےا کہ بچی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے اورجسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹ لگی ہے اس حوالے سے متاثرہ بچی عائشہ کا کہنا ہے کہ اس سکول میں سب بچیوں سے صفا ئی وغیرہ کا کام کرواےا جاتا ہے انکار کرنے پراساتذہ کی طرف سے مارا پیٹا جاتا ہے جب کہ سب ٹیچرز ہمیں پڑ ھانے کے بجائے خوش گپیوں میں مصروف رہتی ہیں۔بچی کے غریب محنت کش والد ذوالفقار کا کہنا ہے کہ ساری جمع پونجی بچی کے علاج پر خرچ ہو گئی ہے اورعلاج ابھی جاری ہے سکول انتظامیہ نے دوبارہ اس کاحال تک نہیں پوچھا اور ہمیں صلح کے لئے بھی دباﺅ ڈالا جا رہا ہے جبکہ اس ضمن میں اعلیٰ حکام کو درخواست دینے کے باوجودبھی سکول پرنسپل کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں نہیں پڑھا سکتے اور سرکاری سکولوں میں بچوں کیساتھ جانوروں جیسا سلوک کےا جاتا ہے اگر یہی حال رہا تو لوگ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں بھیجنا بند کر کے گھروں میں بٹھا لیں گے۔عائشہ کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ان کی بچی کو زخمی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس سکول میں محنتی اور ایماندار ٹیچرز کو تعینات کیا جائے تا کہ ہماری بچیا ںیہاں سے تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہوئے خادم اعلیٰ پنجاب کے نعرہ پڑھا لکھا پنجاب کو بھی سچا ثابت کر سکیںانہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپنی بیٹی کے علاج کے لیے مدد کی بھی اپیل کی ہے۔پھولنگر کے سرکاری سکول میں زخمی ہونے والی بچی عائشہ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے معلوم کرنے کے لیے سی او میاں ذوالفقار سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کیا گیا تو بارہا فون کرنے کے باوجود انہوں نے اپنا فون اٹینڈ نہیں کیا۔

لوڈ شیڈنگ کے مارے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 35 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری دےدی ہے۔ اس سلسلہ میں بدھ کو یہاں نیپرا کے چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں سماعت ہوئی جس میں نیپرا کے چاروں ارکان ہارون رشید، حیات اللہ خان، سیف اللہ چٹھہ اور سید مسعود الحسن نقوی بھی موجود تھے۔ نیشنل پاور پرچیز ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں فروری اور مارچ کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی اور فروری کیلئے 2 روپے 39 پیسے اور مارچ کیلئے 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی۔ نیپرا نے سماعت کے بعد ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 35 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔ اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین اور 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں 32 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔