بھارتی فوجیوں پر ایک اور حملہ

سرینگر (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ، خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں 5بھارتی فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فورسز کی جوابی کارروائی سے دو حملہ آور بھی مارے گئے، بھارتی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کیلئے بُری خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت کی جانب سے درآمدی سگریٹس سمیت دیگر اشیاءکی سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے بجٹ میں سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اس بات کا انکشاف ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر اقبال اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تجاویز خفیہ ہوتی ہیں لہٰذا اس پر تبصرہ نہیں کر سکتے کہ ایف بی آر نے سگریٹ یا دیگر اشیاءپر ڈیوٹیوں کے حوالے سے کیا تجاویز پیش کی ہیں تاہم وہ پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچانے والی سمگل شدہ اشیاءپر پابندی کی تجاویز پر تبصرہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ہر سال سگریٹ کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔
سگریٹ مہنگے

سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہٰی کی سعودی عرب بزنس کمیونٹی سے ملاقات

سابقہ نائب وزیراعظم پاکستان چوہدری پرویز الٰہی صاحب اور انکے ساتھ آئے ھوئے وفد سے چوہدری محمد افضل جٹ چئیرمین بزنس کمیونٹی سعودی عرب کی سر براھی میں آل پارٹیز کے معزز نمائندگان کی ملاقات۔ ملاقات میں رانا نواز خان چیئرمین نیو نبراس گروپ، جدہ کونصلیٹ سے میاں محمد اسلم، اسکے علاوہ سید ریاض بخاری، چوہدری عبدالخالق جٹ، چوہدری خالد چاھل، چوھدری مہدی وڑائچ ، چوہدری محمد منیر سندھو کے علاوہ بہت سارے لوگوں نے شرکت کی۔ سب دوستوں نے چوہدری صاحب اور مہمانوں کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔ اور چوھدری صا حب کی اخباری نمائندوں سے بھی ملکی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بھائیوں کا بہو بہن کیساتھ شرمناک سلوک

جیکب آباد (خصوصی رپورٹ) بھائیوں کی جانب سے 5لاکھ میں بیچی گئی بیوہ بہن شادی شدہ شخص سے بیاہ دی گئی سوتن کے بھائی کا تشدد جنسی زیادتی کی کوشش انکار پر بال کاٹ کر تشدد کا نشانہ بنایاعدالت میں پیش ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میں واقع ریلوے اسٹیشن کے تالاب کے قریب رہنے والے کریم بخش جکھرانی کی بیوی مسمات (ب) نے صدرتھانہ پہنچ کر پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میرا شوہر ایک سال قبل فوت ہو گیا ہے جس سے مجھے 7بچے ہیںبلوچستان کے علاقے منجھو شوری کے رہائشی میرے بھائیوں نے میرا رشتہ جیکب آباد کے رہائشی شادی شدہ شخص کریم بخش جکھرانی سے 5لاکھ روپوں کے عیوض کردیا ¾چار ماہ قبل ہماری شادی ہوئی ہے پہلے شوہر سے میرے بچے اپنی دادی کے پاس ہیںایک کو اپنے ساتھ لائی ہوںمسمات نے بتایا کہ میری سوتن کے بھائی حمید جکھرانی نے مجھے گھر میں اکیلا دیکھ کرزبردستی کرنے کی کوشش کی اور مجھے برہنہ کرنے کی کوشش کی میر ے شور مچانے پروہ بھا گ گیا کچھ دن بعد دوبارہ آیا اور مجھ پر چاقو سے ڈرا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے بال کاٹ کر فرار ہو گیااس روز روز کے تشدد سے تنگ آکر تحفظ کےلئے تھانے پہنچی ہوں اس سلسلے میں صدر پولیس نے بتایا کہ عورت کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور عدالت کے حکم پر عورت کی فریاد پر حمید جکھرانی کے خلاف کیس نمبر 52کے تحت واقع کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جمعرات کو دوبارہ عورت کو عدالت میں پیش کیا جائے گا کیوں کہ اس کو شیرخوار بچہ ہماری تحویل میں ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مودی سرکار مسلمان دشمنی میں پاگل ۔۔انتہائی قدم اٹھا لیا

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ )بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے جمعة الوداع اور عید میلادالنبی سمیت سالانہ 15 عام تعطیلات کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس کے مطابق ’سالانہ تعطیلات میں سے 15 ختم کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا، جبکہ ریاستی حکومت کا یہ فیصلہ 2017 سے ہی نافذالعمل ہوگا۔ منسوخ کی جانے والی عام تعطیلات میں جمة الوداع، عید میلادالنبی اور مہارشی بالمیکی جینتی جیسی اہم تعطیلات بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ خواجہ معین الدین چشتی، چندر شیکھر، پرشورام، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور چودھری چرن سنگھ کی یوم پیدائش پر ہونے والی تعطیلات کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کی طرف سے ٹوئٹس کے ذریعے مزید کہا گیا کہ عظیم شخصیتوں کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں ان کی شخصیت، ارناموں اور تحریک دینے والی تعلیمات کو موجودہ نوجوان نسل تک پہنچانے کے مقصد سے کم از کم ایک گھنٹے کی نشست منعقد کی جائے گی۔‘واضح رہے کہ جن تعطیلات کو یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے رد کیا ہے ان میں سے زیادہ تر تعطیلات کو سابقہ اکھلیش یادو حکومت نے متعارف کرایا تھا۔اس وقت اتر پردیش میں 42 سرکاری چھٹیاں ہیں جن میں سے 17 عظیم شخصیتوں کے اعزاز میں ہوتی ہیں۔

بانی متحدہ ”پاگل“قرار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے بانی متحدہ کو پاگل قرار دیدیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ بانی کی ذہنی حالت درست نہیں رہی، ایم کیو ایم لندن مخدوش ہو چکی ہے۔ متحدہ پاکستان میں لیڈر زیادہ اور کارکن کم ہیں۔ کراچی میں سیاسی خلا پیدا ہو چکا ہے۔ ایسی صورتحال انتہا پسندی اور عدم استحکام کو جنم دیتی ہے جس سے دشمن ملک بشمول بھارت فائدہ اٹھائیں گے۔ فاروق ستار میں حقیقی لیڈروں والی کوئی بات نہیں ہے۔ الطاف حسین سے اختلاف اور پھڈوں کی وجہ سے پاکستان چھوڑنا پڑا۔

”پاناما کیس “مسلم لیگ ن کا نیا پلان سامنے آگیا

لاہور(حسنین اخلاق)مسلم لیگ ن کا پانامہ لیکس جے آئی ٹی میں قطری سرمایہ کاری کے مکمل ثبوتوں کے ساتھ جانے کا فیصلہ،حسن نواز اور حسین نوازخود پیش ہوکر خاندان کی نمائندگی کریں گے۔آف شور کمپنی میں براہ راست نام نہ ہونے کے باعث وزیراعظم کو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے طلب نہیں کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف دورغ گوئی اور ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا جائے،مقدمہ جیتنے یا کمیشن بننے کی صورت میں حکومت کو فائدہ ہوگا،قانونی ٹیم کا ن لیگ کو مشورہ۔تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی تشکیل دئیے جانے کے بعدشریف خاندان کا اپنے کیس کو نئی ترتیب اور مکمل ثبوتوں کے ساتھ ازسرنو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مکمل” لین دین کے ثبوتوں“قطری سرمایہ کاری کے بھی نئے ثبوت دئیے جائیں گے جس میں کاروبار کے حوالے سے دونوں خاندانوں کے درمیان ہونے والی ”کارسپونڈنس “ شامل ہیں۔ن لیگی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے دونوں صاحبزادے حسن نواز ،حسین نواز یا کوئی ایک خود جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوکر اپنے خاندان کی نمائندگی کریں گے جبکہ وزیراعظم کا نام پانامہ لیکس میں نہ ہونے کے باعث انہیں جے آئی ٹی میں طلب نہیں کیا جائیگا۔اسی طرح کیپٹن(ر) صفدر ،مریم نواز اور اسحاق ڈار کو صرف ضرورت پڑنے پر جے آئی ٹی میں بھیجا جائے گا ورنہ ان کی قانونی ٹیم ہی انکی جانب سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ کارسپونڈنس کرے گی۔وزیراعظم پاکستان کو ان کے قانونی ماہرین نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ عمران خان کے خلاف دروغ گوئی اور ہتک عزت کے الزامات کے تحت عدالت سے رجوع کیا جائے جس میں انکی 2014ءسے 2017ءتک کے دوران کی گئی تقاریر اور پریس کانفرنسوںکو بطور ثبوت پیش کیا جائے گا اور اگر اس پر عدالت انکے خلاف فیصلہ دیتی ہے تو وہ آئین کے آرٹیکل 62اور63 کی براہ راست زد میں آکر ازخود نااہل ہوجائیں گے جبکہ اس امید کا اظہار بھی کیا جارہا ہے کہ اگر عدالت اس پر کوئی کمیشن بھی تشکیل دےدے تو بھی مسلم لیگ ن کو سیاسی فائدہ ہوگا۔

معروف بھارتی اداکار ونودکھنہ کینسر سے ہار گئے

ممبئی(ویب ڈیسک) کینسر کے عارضے میں مبتلا بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ 70 سال کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں 70 اور80 کی دہائی میں امیتابھ بچن کے سب سے بڑے حریف سمجھے جانے والے اداکارونود کھنہ 70 سال کی عمرمیں چل بسے۔ اداکارکینسرکے عارضے میں مبتلا تھے جو ممبئی کے نجی اسپتال میں طویل عرصے سے زیرعلاج تھے،ونودکھنہ 9 اکتوبر 1946 کو پاکستان کے شہر پشاورمیں پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے اپنے فنی کرئیر کا آغاز 1968 میں فلم ”من کے میت“ سے کیا۔ونود کھنہ نے بالی ووڈ کرئیرمیں 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے، ان کی کامیاب فلموں میں ’میرے اپنے، میرا گاو¿ں میرا دیش، امتحان، انکار، امراکبراینتھونی، لہو کے دو رنگ، قربانی ، جرم‘ شامل ہیں جب کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلمیں دبنگ، دبنگ 2، پلیئرز اوردل والے میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

10ارب کا معاملہ حمزہ میدان میں آگئے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہبازنے مبینہ طور پر غلط الزامات پرعمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان الزامات کاثبوت لائیں ،نہیں توقانونی کارروائی کیلئے تیارہوجائیں ۔عمران خان کے بیان کے ردعمل میں حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر جھوٹ بول رہے ہیں ،غلط الزامات لگانے پرعمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔عمران خان الزامات کاثبوت لائیں ورنہ کارروائی کریں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہاکہ عمران خان کابیان بچگانہ اوربے بنیادہے ،الزامات کی تردیدکرتے ہیں ۔عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کاحق بھی محفوظ رکھتے ہیں ۔

لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحرےک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لےکس پر خاموش ہونے کےلئے 10ارب روپے کی پےشکش ہونے کے بےان پر قائم ہوں ، پےشکش کرنے والا حمزہ شہباز شرےف کا دوست ہے جس نے مےرے لاہو رکے رہائشی اےک دوست کو دبئی مےں یہ بات کہی ۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف اور حمزہ کے دوست نے مےرے دوست سے دبئی مےں رابطہ کر کے پےشکش کی ۔ عمران خان نے کہاکہ مےرا اےک لاہور کا دوست ہے اور حمزہ شہبازشرےف کاد وست مےرے دوست کا دوست اوران کا دبئی مےں را بطہ ہوا جس سے یہ کہاگےا کہ آپ عمران خان سے ڈےل کروادےں تو آپ کو 2ارب اور عمران خان کو 10ارب روپے دےں گے ۔ عمران خان نے دوست کانام پوچھنے پر کہاکہ وہ بزنس مےن ہے اور یہ اس کا بزنس تباہ وبربادکردےنگے لےکن مےںاپنے بےان پر قائم ہوں ۔ عمران خان نے کہاکہ مےں پہلا آدمی نہےں ہو جسے نوازشرےف نے اس طرح کی پےشکش کی ہو۔ ان کی تارےخ اس سے بھری پڑی ہے ۔اگر مےں اس کا نام لوں گا تو وہ بے چارہ پھنس جائےگا ۔ انہوںنے پےشکش کب ہوئی کا جوا ب دےتے ہوئے کہاکہ اس دوست کو پےشکش پہلے کی گئی تھی لےکن اس نے مجھ سے دو ہفتے پہلے بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تب سے جانتا ہوں جب وہ بیورو کریٹس کے گھروں میں مٹھائی کے ٹوکرے بھیجتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے رشوت کس کو نہیں دی؟ نواز شریف نے لفافہ جرنلز شروع کی، آصف نواز کو مری میں بی ایم ڈبلیو کی چابی بھجوائی۔

احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان….پاک فوج نے دشمنوں کی صفحوں میں ماتم بچھا دیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی اےس پی آر) کے ڈائرےکٹر جنرل مےجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کالعدم تحرےک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے اعترافی بےان نے ثابت کردےا کہ غےر ملکی خفےہ اےجنسےاں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتی ہےں لےکن ہم نوجوانوں کی طاقت سے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنائےں گے۔ بدھ کے روز سماجی رابطے کی وےب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی اےس پی آر نے کہا کہ غےر ملکی خفےہ اےجنسےوں نے پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ کےا ہوا ہے اور وہ مملکت خداداد کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتی ہےں۔کالعدم تحرےک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار جےسی تنظےموں کے ترجمان رہنے والے احسان اللہ احسان کے اعترافی بےان نے ثابت کردےا کہ واقعی غےرملکی اےجنسےاں ہمارے نوجوانوں کا استحصال کرکے مملکت خداداد کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے درپے ہےں لےکن نوجوان ہماری قومی طاقت ہےں اور ہم اپنی قوتوں اور صلاحےتوں کو بروئے کار لاکر نوجوانوں ہی کے ذرےعے دشمنوں کے مذموم اور ناپاک عزائم کو ناکام بنائےں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نوجوان ہماری طاقت ہیں اور وہ دشمن کی جھوٹی باتوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کے انکشافات انتہائی اہم ہیں۔ احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انکشافات کا معاملہ افغان حکومت کیساتھ اٹھایا جائیگا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ احسان اللہ احسان کیا اعترافی بیان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ احسان اللہ احسان کے انکشافات انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکشافات کا معاملہ افغان حکومت کیساتھ اٹھایا جائیگا۔