عوام کی تکلیف ناقابل برداشت, وزیراعظم کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں بڑا فیصلہ

اسلام آباد (اے این این‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں واضح کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور عوام کی تکلیف کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پیر کو وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزارت پٹرولیم کے حکام کی جانب سے بجلی کے پیداواری یونٹس کو تیل و گیس کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سابق سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کو خصوصی طور پر بلا کر بجلی کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ لی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہدایت کی کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کی جائے ، اس سلسلے میں کوئی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، موسم گرما کا سب کو معلوم ہے، پیشگی انتظامات اور اقدامات کرکے مشکلات کم کی جائیں۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، پیداواری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔انھوں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجلی کے پیداواری منصوبوں کو ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہے، شارٹ فال لائن لاسزاورچوری کے باعث 5200میگاواٹ تک پہنچ جاتاہے۔وزارت پٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ پیداواری یونٹس کو تیل اورگیس کی سپلائی مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ رواں سال دسمبر میں بڑے پیمانے پر بجلی نیشنل گریڈ میں آجائیگی جس سے بجلی کی صورتحال بہتر ہو جائیگی۔پیر کے روز وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا مسلسل تیسرا اجلاس ہوا جس میں بجلی کے پیداواری منصوبوں اور لوڈ شیڈنگ سے متعلق غوروخوض کیا گیا جبکہ وزیراعظم کو وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بجلی منصوبوں کے مکمل ہو نے کی تاریخوں سے بھی آگاہ کیا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنا نے کا کہا گیا جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ رواں سال دسمبر میں بڑے پیمانے پر بجلی کے پراجیکٹس مکمل ہو رہے ہیں جس کے بعد بجلی نیشنل گریڈ میں آجائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں کافی بہتری آجائیگی۔ کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کو حالیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں برس دسمبر تک 5700 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی جبکہ آئندہ برس مارچ تک 8 ہزار میگا واٹ بجلی یشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں سی پیک کے تحت جاری توانائی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے تربت میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمے کر نے تک چین سے نہیںبیٹھیں گے ،پوری قوم شہداءکے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے تربت میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور مادر وطن کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کیا جائے گا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔وزیر اعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔دوسری جانب وفاقی وزیر دخلہ چودھری نثار نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار دکھ اور ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

زرداری گرینڈ الائنس میں شامل ہونے بارے ”کپتان“کا بڑا اعلان

اسلام آباد(اے این این) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے اداروں کو ایکسپوز کردیا، ادارے تگڑے ہوں تو وزیر اعظم کرپشن کر ہی نہیں سکتا، عدالتی فیصلہ پاکستان کی نئی تاریخ بن گیا، ایک پارٹی اپنے لیڈرکے جھوٹا اور کرپٹ ثابت ہونے کا جشن منارہی ہے، ہم ملک کی طاقتور ترین شخصیت کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں، ہمیں عدالت عظمیٰ کے سوا کسی پر اعتماد نہیں رہا، بنی گالہ میں پارکس پر قبضے، چائنا کٹنگ ہورہی ہے، سیمنٹ کا جنگل آرہاہے، سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، چیف جسٹس ہی مسئلہ حل کراسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بنی گالہ میں لینڈ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر اور اس سے پہلے عدالت روانگی کے موقع پر بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ بنی گالا میں پانچ مرلے کی جگہ پر اپارٹمنٹس اور پلازے بنائے جارہے ہیں سیمنٹ کا جنگل آرہا ہے، پارکس پر قبضے ہورہے ہیں، چائنا کٹنگ ہورہی ہے، بچوں کے کھیل کے میدان ختم ہورہے ہیں جبکہ سیوریج کا گندا پانی راول ڈیم میں بہا دیا جاتا ہے اور اسی راول ڈیم سے راولپنڈی کے عوام پانی پیتے ہیں سیوریج کا پانی پینے سے متعدد بچے مررہے ہیں دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندا پانی پینے سے مرتے ہیں جبکہ درخت کٹنے سے آلودگی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کو بنی گالا میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے خط لکھا تھا جس کا مقصد عوامی مفاد تھا اگر عدالت نے مداخلت نہ کی تو پانچ سال تک کچھ نہیں بچے گا اور آج بھی چیف جسٹس سے اسی حوالے سے بات کی جس کا مثبت جواب آیا یہ مسئلہ صرف بنی گالا کا نہیں بلکہ پورے ملک میں درخت کاٹے جارہے ہیں جو آنے والے چند برسوں میں پاکستان کے نقصان دہ ثابت ہوگا جب کہ کراچی کے بہت سے پارکس کو قبضہ مافیا نے اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے میدانوں پر قبضے کرکے نئے ٹیلنٹ کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے۔ تحریک انصاف ایک لمبی جدوجہد کے بعد ملک کے کرپٹ ترین آدمی کو قوم کے سامنے عدالت میں بے نقاب کرنے کا جشن منارہی ہے، اپوزیشن کے ساتھ گرینڈ الائنس کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہم کرپٹ لوگوں کا ساتھ نہیں دے گے زرداری خود کرپٹ ہے ہم اُن کے گرینڈاپوزیشن الائنس میں شامل کبھی نہیں ہونگے، دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندا پانی پینے سے مرتے ہیں‘ چائنا کٹنگ ہورہی ہے‘ بچوں کے کھیل کے میدان ختم ہورہے ہیں۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بنی گالہ میں پارکس پر قبضے ہورہے ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندا پانی پینے سے مرتے ہیں۔ چائنا کٹنگ ہورہی ہے بچوں کے کھیل کے میدان ختم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کا کہ میں نے بنی گالہ کی بات کی ہے یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بنگی گالہ کس حدود میں ہے چیف جسٹس ہی مسئلہ حل کراسکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ادارے تباہ ہوگئے ہیں۔ صرف سپریم کورٹ پر ہی اعتماد رہ گیا ہے۔ ادارے تگڑے ہوں تو وزیراعظم کرپشن کر ہی نہیں سکتا۔ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے اداروں کو ایکسپوز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں حدود کا جھگڑا کھڑا کردیا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ کہتی ہے ہماری حدود نہیں سی ڈی اے کہتی ہے ہماری نہیں۔ بنی گالہ میں لینڈ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد, اپوزیشن کا ہنگامہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ، وقائع نگار)پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہنگامہ آرائی کے بعد گو نواز گو اور رو عمران رو کے نعرے بلند ہوگئے۔ اپوزیشن وزیر اعظم کے خلاف قراداد لانا چا ہ رہی تھی جس کی اجازت نہیں دی گئی، اس پر اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان اس وقت مچھلی منڈی بن گیا جب اپوزیشن نے آٹ آف ٹرن قرارداد لانے کی کوشش کی، سپیکر اسمبلی نے مﺅقف اختیار کیا کہ قراداد لانے کے لئے14دن پہلے بتانا ہوتا ہے، اس پر اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ یہ ہمارا استحقاق ہے، مگر سپیکر صوبائی اسمبلی نے اس کی اجازت دی جس پر اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔اپوزیشن اراکین نے اپنے بنچوں پر کھڑے ہوکر گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کردئیے جبکہ حکومتی اراکین رو عمران رو کے نعرے لگاتے رہے۔ حکومتی اراکین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے وہ اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے جبکہ اپوزیشن ایوان میں نعرے لگاتے رہے اور بعد ازاں اسمبلی کے اجلاس سے واک آٹ کردیا۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں پانامہ پیپرز سے متعلق قرارداد جمع کرائی تھی جس میں مطالبہ تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے وزیراعظم عہدے سے مستعفی ہوں۔کیوں کہ وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے سے جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف نہیں ہوں گی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔سپیکر ایوان کی کارروائی کو ان آرڈر کرنے کیلئے آرڈر آرڈر پکارتے رہے، اپوزیشن نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراو¿ کرکے ایجندے کی کاپیاں پھاڑڈالیں، اپوزیشن کے جواب میں حکومتی ارکان بھی خاموش نہ رہے اور رو عمران رو کے نعرے لگانے لگے، اس موقع پر اپوزیشن احتجاجاً ایوان سے واک آو¿ٹ کرگئی جس کی غیر موجودگی میں حکومت نے وزیراعظم کے حق میں قرارداد منظور کرلی، قرارداد میں سیاسی جماعتوں کو 2018کے انتخابات تک انتظار کا مشورہ دیاگیا ہے،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پانامہ کیس کے حوالے سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی شفاف تحقیقات کے لئے 60 روز کیلئے مستعفی ہوں – اگر وہ بے گناہ ثابت ہوں تو دوبارہ وزیر اعظم کے منصب پر واپس آجائیں- یہ مطالبہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس کے بعد پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید ، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر اپوزیشن رہنما¶ں و کارکنوں نے” مک گیاتیرا شو، گونوازگو“، کے نعرے لگائے – میاں محمود الرشید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے- انہوںنے کہا کہ عدالت عظمی نے وزیر اعظم نواز شریف کو کلین چٹ نہیں دی – بنچ کے دو سینئر ججوں نے فیصلہ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے انہیں فوری طور پر نا اہل کیا جائے جبکہ دیگر تین ججوں نے بھی وزیر اعظم اور ان کے خاندان کی جانب سے اپنی صفائی میں پیش کئے گئے ثبوتوں کو ناکافی قرار دیا اور قطری شہزادے کے خط کو بھی مسترد کر دیا گیا- انہوںنے کہا کہ اب نواز شریف کو اس منصب پر رہنے کا کوئی حق نہیں اگر وہ اس منصب پر براجمان رہتے ہیں تو اس سے پاکستان کی پوری دنیا میں تذلیل ہو گی- انہوںنے کہا کہ وہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی بھرپور احتجاج کریں گے اور اپوزیشن مطالبہ کرے گی کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے لئے پیش کی جانے والی قرارداد پر رائے شماری کروائی جائے- ڈاکٹرسید وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو دوماہ کے لئے عبوری ضمانت دی ہے – انہیں فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے تا کہ جے آئی ٹی شفاف طور پر تحقیقات کر سکے اور جے آئی ٹی میں کوئی ایسا افسر شامل نہ ہو جو شریف خاندان کا تنخواہ دار ہو- ڈاکٹر وسیم اختر نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کو روزانہ کی بنیاد پر پبلک کیا جائے- پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے بھی وزیر اعظم کے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عدالت عظمی کے دو سینئر ججوں نے انہیں نا اہل قرار دے دیا -پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے استعفے کے لئے قرار داد جمع کروا دی -قرار داد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید کی جانب سے جمع کروائی گئی- جس میں کہا گیا کہ عدالت عظمی کے دو سینئرججوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا ہے اس لئے وہ فی الفور اپنے عہدہ سے مستعفی ہوں تا کہ جے آئی ٹی شفاف تحقیقات کر سکے ۔

کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں بارے وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 4 برس شفافیت، خدمت اور دیانت کی گواہی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نہ صرف اربوں روپے کے وسائل منصوبوں میں بچائے ہیں بلکہ منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کا دور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہے اور عالمی ادارے بھی پاکستان میں کرپشن میں کمی کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے شفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ماضی کی حکومتو ںنے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور ملک و قوم کے اہم ترین منصوبوں میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جس کا خمیازہ آج بھی قوم بھگت رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ڈکٹیٹر مشرف کے حواریوں نے پنجاب میں منصوبوں کے نام پر کرپشن کے سومنات بنائے اور پنجاب بینک پر اربوں کا ڈاکہ ڈالا جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں توانائی منصوبوں میں مجرما نہ غفلت برتی گئی۔ ایک جانب سابق حکمرانوں نے بجلی کے نام پر قوم سے گھناﺅنا کھیل کھیلا تو دوسری طرف دھرنوں او رلاک ڈاﺅن کے ذرےعے ملک کی ترقی اورخوشحالی کے خلاف ساز ش کی گئی جس سے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں اور ان عناصر نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہو ںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے چار برس شفافیت ،دیانت ،امانت اور خدمت کی اعلیٰ مثال ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مختلف منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچا کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ مخالف سیاسی عناصر کو یہ بات جان لینی چاہےے کہ عوام کا رکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں۔ الیکشن 2018ءمیں باشعور عوام خدمت ،دیانت اور امانت کی سیاست کو پھر کامیاب کرائیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے انارکلی بازار، لاہور میں پلازے میں آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو آتشزدگی پرقابوپانے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انارکلی کے پلازہ میں آتشزدگی پرقابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کرکٹریونس خان کو ٹیسٹ میچز میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یونس خان نے 10 ہزار رنز مکمل کرکے پہلے پاکستانی بیٹسمین کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یونس خان کا ٹیسٹ میچوں میں 10 ہزار رنز کا ہدف عبور کرنا ایک شاندار کارنامہ ہے اور ان کی اس کامیابی پر قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی ہیں جنہوں نے محنت اور مہارت سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام کمایا ہے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔

ہماری جماعت 2018کے الیکشن میں دوتہائی اکثریت سے جیتے گی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور عمران خان کا ٹولا اقتدار کی بھوک میں باولے ہوگئے ہیں جب کہ آصف زرداری دھرتی کا بوجھ اور قوم پر بھاری ہیں۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ سے فیصلہ آ گیا ہے تو اس کا احترام کیا جائے مگر عدالت کے ریمارکس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، زرداری اوراعتزازاحسن نے براہ راست سپریم کورٹ کوٹارگٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق فریقین کہتے رہے ہیں فیصلے کو مانیں گے مگر فیصلہ آنے پر بعض لوگوں کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں اور عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی، کیا یہ توہین عدالت نہیں ہے۔
وزیرریلوے نے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی بہادری کا بھی پتا ہے، ان کو ہمارے سندھ میں آنے پر تکلیف ہے کیوں کہ سندھ میں ایک سیاسی خلا ہے جو ہمارے آنے سے پر ہوجائے گی مگر زرداری کو اور کچھ تو نہیں کرنا صرف کرپشن ہی بند کردیں تو سندھیوں کو سکون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زرداری قوم پربھاری اور دھرتی کے بوجھ ہیں، ان کے پیٹ نہیں بھرتے جب کہ یہ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو شہید کی پارٹی نہیں یہ تو زرداری کی پارٹی بن گئی ہے، پیپلزپارٹی کی 10 سال سے سندھ میں حکمرانی ہے جہاں انہوں نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا، یہ لوگ پاکستان کولوٹ کے کھا گئے اور اب سندھ کا بھی بیڑا غرق کردیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور عمران خان کا ٹولا اقتدار کی بھوک میں باولے ہوگئے ہیں، دونوں جھوٹ سے باز نہیں آئیں گے، مخالفین ہمیں ہدف تنقید بنائیں لیکن اداروں کو متنازع بنانے کی سازش بند کریں اور گندی سیاست میں پاکستانی اداروں کومت گھسیٹیں جب کہ عدالتی فیصلوں کوچیلنج کرنے کی روایت پڑگئی توکون سا ادارہ بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان، زرداری اینڈ کمپنی اور کچھ جوکروں کودورے پڑرہے ہیں اور اعتزازاحسن کا اپنا ٹریک رکارڈ ہے کہ انہوں نے کس کا دل ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی مگر ہمارے خلاف جن 2 ججوں نے رائے دی وہ ان کا حق تھا۔

تحریک انصاف چیئرمین نیب کے خلاف میدان میں آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کا در کھٹکھٹا دیا۔چیئرمین نیب کو کام سے نہ روکا گیا تو وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے خلاف تحقیقات میں رکاوٹ ہوگی۔ ترجمان پی ٹی آئی کہتے ہیں چیئرمین نیب کو کام سے نہ روکا گیا تو وزیر اعظم اور ان کے بچوں کیخلاف تحقیقات میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کی برطرفی کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا۔ چوہدری قمر زماں پر نااہلی ، جانبداری اور فرائض سے غفلت کے الزامات ، کام سے فوری روکنے کی درخواست ،آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس ، ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے دائر کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پناما کیس کے فیصلےمیں چیئرمین نیب کے خلاف سخت آبزرویشن دی گئیں۔ ان کی موجودگی میں وزیراعظم اور انکے بچوں کیخلاف تحقیقات ممکن نہیں۔ تحریک انصاف نے استدعا کی ہےکہ پنامہ کیس کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین نیب قمر الزمان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے

ایک ایسا جوس جو آپکو جوان رہنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے

لاہور(ویب ڈیسک) چقندر کے جوس میں شامل اجزائ انسانی جسم اور دماغ کو تقویت پہنچا کر ذہن کو متحرک رکھتے ہیں جس کی وجہ سے انسان ہر وقت خود کو متحرک محسوس کرتا ہے۔ویسے تو چقندر کا رس فشار خون کو کم کرنے سمیت فالج اور دل کے دورے جیسے جان لیوا امراض سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہی ہے، تاہم ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یہ ذہنی طور پر جوان رہنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
چقندر کے جوس میں شامل اجزائ انسانی جسم اور دماغ کو تقویت پہنچا کر ذہن کو متحرک رکھتے ہیں،جس کی وجہ سے انسان ہر وقت خود کو متحرک محسوس کرتا ہے،امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی ویک فوریسٹ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چقندر کا جوس بڑھتی عمر کے افراد کے ذہن کو تقویت پہنچا کر اسے فعال رکھتا ہے،جس سے بزرگ افراد کو جوان ہونے کا احساس ہوتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے تحقیق کے لیے ایسے رضاکار مرد وخواتین پر تجربہ کیا گیا جن کی عمریں 55 برس یا اس سے زائد تھیں اور انہیں ہائی بلڈ پریشر کا مرض بھی لاحق تھا، جب کہ یہ کوئی ایکسر سائز بھی نہیں کرتے تھے،ماہرین نے ان مرد و خواتین کو ہر 50 منٹ میں ہلکی پھلکی ایکسرسائز سے پہلے چقندر کے جوس کا ایک گلاس دیا اور پھر انہیں چلنے پھرنے اور ایکسر سائز میں حصہ لینے کے لیے کہا،تحقیق میں شامل تمام افراد چقندر کا جوس پینے کے بعد نہ صرف ایکسرسائز میں فعال رہے، بلکہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہونے سمیت دماغ بھی متحرک ہوگیا،چقندر کا جوس پینے والے افراد نے بتایا کہ دماغی تقویت پہنچنے کے بعد انہوں نے خود کو کمر عمر پایا۔
ماہرین کے مطابق چقندر کے جوس کے ساتھ ساتھ اگر ایکسرسائز کی جائے تو اس عمل سے نہ صرف ذہنی طور پر جوان رہا جا سکتا ہے،بلکہ اس سے بلڈ پریشر میں کمی اور جسمانی تندرستی و مضبوطی بھی حاصل ہوتی ہے،جس سے انسان خود پر جلد بڑھاپا طاری نہیں کرتا۔

زرداری اور ایان علی کا کیا رشتہ ہے ؟؟؟؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے،عمران خان سے رات کی دوائی چھین لی جائے تو زندگی اجیرن ہوجائے گی،آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا جنازہ نکلنے والا ہے،ضمانتیں ضبط ہوں گی،عمران خان ووٹ لینے سے وزیراعظم بنو گے بددعائیں لینے سے نہیں،شیخ رشید نوازشریف کے قدموں میں بیٹھ کر وزارت کی بھیک مانگا کرتا تھا،چانڈیو صاحب!ایان علی سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں چانڈیو صاحب بتائیں ایان علی زرداری کی بہن ہیں؟،

یہ بتائیں کہ ایان علی زرداری کی بہن ہیں،اگر آپ بتا دیتے ہیں تو میں پی پی پر قربان ہوجاؤں گا،سب جانتے ہیں کہ ایان علی کے ساتھ کس کا رشتہ ہے اور اسے دبئی میں کس نے فلیٹ لے کر دیا،چانڈیو صاحب سندھ کے عوام کی محرومیاں دور کریں،کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے

عمران خان آپ کس منہ سے اخلاقیات کی بات کرتے ہیں،طاقت کا سرچشمہ عوام ہے،صرف عوام ہی وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کا حق رکھتے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر پانچ ججوں کے دستخط ہیں،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کیا ہے،عمران خان صرف اس ادارے کو ٹھیک سمجھتے ہیں جو ان کے حق میں فیصلہ دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈ کا جواب دینے کو تیار ہیں،عمران خان آپ کس منہ سے اخلاقیات کی بات کرتے ہیں،راولپنڈی کا بنارسی ٹھگ جاسوسیاں کرتا تھا،شیخ رشید محمد نوازشریف کے قدموں میں بیٹھ کر وزارت کی بھیک مانگا کرتا تھا۔حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان ووٹ لینے سے وزیراعظم بنو گے،بددعائیں لینے سے نہیں،عمران خان بتائیں ساڑھے 300کنال کا گھر کرپشن کے بغیر کیسے چل رہا ہے،عمران خان تم اداروں پر حملے کرتے ہوئے،ہنڈی کے ذریعے پیسے منگواتے ہو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف مالی بدعنوانی کی میری درخواست کی جلد سماعت کا منتظر ہوں،چانڈیو صاحب ایان علی سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں،چانڈیو صاحب بتائیں ایان علی زرداری کی بہن ہیں؟،ایان علی کو کس نے فلیٹ لے کر دیا؟،چانڈیو صاحب ایک کام کریں ایان علی کو آصف زرداری کی بہن کہہ دیں،چانڈیو صاحب پنجاب کے ضمنی انتخاب میں لوگ تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے گھبراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے،صرف عوام ہی وزیراعظم سے استعفی لینے کا حق رکھتے ہیں،عمران خان پشاور میں 57ارب کی لاگت سے میٹرو منصوبہ بنارہے ہیں،جہازوں اور لینڈکروزر میں گھومنے والے غریب کی بات کرتے ہیں،خان صاحب! شاہ محمود اور ترین کو دائیں بائیں کھڑا کرکے سٹیٹس کوکے خلاف باتیں نہیں کیا کرتے۔حنیف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے فیصلے پر کوئی تنقید نہیں کی گئی،آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا جنازہ نکلنے والا ہے،ضمانتیں ضبط ہوں گی،عمران خان سے رات کی دوائی چھین لی جائے تو زندگی اجیرن ہوجائے گی،آئندہ الیکشن سے پہلے ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے،ارکان پارلیمنٹ قرارداد پیش کریں،ڈوپ ٹیسٹ کے بغیر کوئی الیکشن نہ لڑے،ایسی قانون سازی کریں کہ ملک سے عمران خان اور پی پی کا گندصاف ہو،2018میں عمران خان کا سیاسی جنازہ نکلے گا،پنڈی کا میراثی کندھا دے گا۔انہوں نے کہا کہ تین گھنٹے ورزش کرتے ہیں،پھر اسٹیج پر آکر گالیاں دے کر دوائی لے لیتے ہیں،عمران خان اور شیخ رشید کے گھروں پر انتظار کرنے والا کوئی نہیں۔ عمران خان خدا کا خوف کرو،آپ جوا کھیلو،بچے چھپا ﺅ،وہ سب کیسے حلال ہوگئے؟اپنی غلطیوں کی قوم سے معافی مانگو،ایسی قانون سازی کریں کے ملک سے عمران خان اور پی پی کا گند صاف ہوجائے اور عمران خان استعفے استعفے کی رٹ چھوڑ و اور کے پی کے میں کام کروں،عوام کے لئے وزیراعظم سے کوئی بھی استعفی نہیں لے سکتا۔ن لیگ کے رہنما نے شیخ رشید پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ کیا پدی کیا پدی کا شوربہ،شیخ رشید نے آج تک کوئی امتحان ہی پاس نہیں کیا،وزارت کی بھیک مانگنے والا آج استعفیٰ مانگ رہا ہے،عمران خان اور شیخ رشید کیلئے سیاست شغل میلہ ہے اور حنیف عباسی نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ پارٹی فنڈنگ کا جواب دینے کیلے تیار نہیں،اناڑی ڈرائیور کے ہاتھوں میں ملک کی گاڑی نہیں دی جائے گی،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا جنازہ نکلے گا،2018 میں آپ کا سیاسی جنازہ نکلے گا اور پنڈی کا مراثی اس کو کندھا دے گا اور عمران خان،شیخ رشید کے گھروں پر انتظار کرنے والا کوئی نہیں۔

عمران خان کو تھپڑ کیوں مارا ؟ریحام کا حیران کن جواب

اسلام آباد(ویب ڈیسک )عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں نے کبھی کسی عورت پر بھی ہاتھ نہیں اٹھایا، تو عمران خان یا پہلے شوہر کو کیسے مار سکتی ہوں؟ ریحام خان کااس بارے میں مزید کہنا تھا کہ میرے دائیں بازو میں زخم ہونے کی وجہ سے اس بازو کی حرکت بہت محدود ہے۔ لیکن لوگ میرا یقین نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ میں نے بائیں بازو کا استعمال کرتے ہوئے بایاں ہاتھ ا±ٹھایا ہو گا۔ جو کہ بہت افسوسناک بات ہے۔

’خود کو نوجوانوں کا لیڈرکہنے والےکا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے‘

مردان (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نوجوانوں کے لیڈر نہیں ہوسکتے جبکہ ان کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے۔‘مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ’مجھ سے پہلے پختونوں کو شناخت دینے کی ہمت کسی نے نہیں کی، جبکہ سی پیک کا منصوبہ چوری ہوا ہے اس کو واپس لے کر پختونوں کو دیں گے۔‘انہوں نے کہا کہ ’پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور اس کا مجرم حکومت وقت کو ٹھہراتا ہوں، بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ وہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں، ہم فاٹا کو کے پی کے میں ملا کر رہیں گے۔‘سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’ایک کپتان نکلا ہے جو سمجھتا ہے کہ وہ پختون ہے، جس کے نام کے ساتھ خان لکھا ہے، لیکن پختون ہونے کے لیے پہلے پختون زبان آنی چاہیے اور پھر اس کا شجرہ بھی پختونوں سے ہونا چاہیے، جبکہ کپتان کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’عمران خان خود کو نواجوانوں کا لیڈر کہتے ہیں حالانکہ ان کی عمر مجھ سے بھی زیادہ تو وہ کیسے نوجوانوں کے لیڈر ہوسکتے ہیں؟ حقیقت میں نوجوانوں اور بچوں کا لیڈر صرف بلاول بھٹو زرداری ہے۔‘پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’عجیب بات ہے کہ کیس کے دونوں فریقین فیصلے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں حالانکہ عدالتی بینچ کے دو ججز نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا۔‘