بھارتی اداکارہ شیبا بھاگڑی پاکستان پہنچ گئیں

لاہور(کلچرل رپورٹر ) بھارتی اداکارہ شیبا بھاگڑی مذہبی رسومات کی ادائیگی اور مقدس مقامات کی زیارت کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہیں جہاں وہ چندروز مزیدقیام کریں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شیبابھاگڑی چندروزقبل اپنے فیملی ممبران کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں جہاں انہوں نے ننکانہ صاحب اور حسن ابدال سمیت دیگرشہروں میں مقدس مقاماتکی زیارات کیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مختلف شہروں میں مقیم اپنے رشتہ داروں اوردوستوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ شیاب بھاگڑی بھارت میں بیس سے زائد فلموں کے علاوہ ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں ۔
جبکہ انہوں نے پاکستان میں ڈائریکٹرسنگیتاکی ایک فلم میں بھی کام کیا تھا۔ اداکارہ ویناملک نے بھارتی پنجابی فلم”پنڈ دی کڑی“میں شیبا بھاگڑی کے ہمراہ کام کیا تھا۔

کسی قیمت پر شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ نور بخاری نے خلع کی درخواست پر عدالت کو بیان قلمبند کرایا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور بخاری اور ان کے شوہر ولی حامد کے درمیان علیحدگی اور اداکارہ کی طرف سے فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست پر سماعت ہوئی اور نور برقع پہن کر عدالت میں پہنچی۔نور نے عدالت کو بیان قلمبند کرایااور کہا کہ شوہر کے ساتھ کسی قیمت پر رہنا نہیں چاہتی۔یاد رہے کہ اداکارہ نے اپنے شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ میں درخواست دی تھی جبکہ ولی حامد نے کہا تھا کہ وہ ہر قیمت پر اس رشتے کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور نور کیساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

فلم کی کامیابی اورناکامی کو یکساں طور سے دیکھتی ہوں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ فلم کی کامیابی اورناکامی کو یکساں طور سے دیکھتی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ جب ان کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہے، تو وہ اس کا ڈھنڈورا نہیں پیٹتی اور جب فلم ناکام ہوتی ہے تواندھیرے کونے میں بیٹھ کر ماتم نہیں کرتیں ۔انہوں نے کہا ان کی پرورش اس طرح سے ہوئی ہے کہ میں کامیابی اورناکامی دونوں کو یکساں طور سے دیکھوں۔اداکارہ نے کہا کہ کسی نے کہا ہے کہ ناکامی کے مقابلے میں کامیابی لوگوں کو زیادہ برباد کرتی ہے،اس لئے غلطیوں سے سیکھنا ضروری ہے نہ کہ اس کے بارے میں سوچنا۔

پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی مقبولیت خوش آئند ہے

راولپنڈی(شوبز ڈیسک)معروف ڈرامہ آرٹسٹ سائرہ سعید نے کہاہے کہ پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت خوش آئند ہے ،شوبز میں جدت لانے کیلئے حکومت کی طرف سے جدید آلات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی انڈسٹری کو بین الاقوامی مقابلے کیلئے تیارکیاجاسکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میںکیا ہے کہ حکومت فن کی دنیا میں ابھرنے والوں کی رہنمائی وسرپرستی کرے ، آرٹسٹوں کو معاشی تحفظ کی فراہمی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کیلئے ملک بھرمیں ٹھوس اقدامات کی اشدضرورت ہے ، سائرہ سعید کا کہناتھاکہ ملک میں پرائیویٹ پروڈکشن کی وجہ سے عام فنکار کو بھی اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے مواقع میسرآرہے ہیں۔
اس شعبہ میں پڑھے لکھے نواجوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہاہے جن کی حکومتی سطح پرحوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بالی وڈ میں کوئی صنفی فرق نہیں ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ ہدایتکار و کوریوگرافر فرح خان نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں کوئی صنفی فرق نہیں ہے اور مجھے اس بات پر یقین نہیں ہے کہ ہالی وڈ میں خواتین کے خلاف تعصب کیا جاتا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ورکشاپ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اگر آپ ایک لڑکے ہیں تو آپ کو زیادہ کام دیا جائے گا اور اگر آپ ایک لڑکی ہیں تو آپ کو اس کے برعکس کم کام دیا جائے گا ایسا بالکل بھی نہیں ہے ،بالی وڈ فلم انڈسٹری میں لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ محنتی ہیں۔ اورحقیقت میں سب کے ساتھ ایک جیسا برتاﺅ کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کوئی صنفی فرق نہیں ہے۔

شاہ رخ ایپ متعارف کرائیں گے

ممبئی(شوبزڈیسک )بولی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی سالگرہ پر اپنے مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہنے کیلئے اپلیکیشن متعارف کرائی تھی۔ اب اسٹار کے اچھے دوست شاہ رخ خان بھی کچھ ایسا ہی کرنے جارہے ہیں۔بولی وڈ کے بادشاہ ماہ اپریل کے اختتام پر اپنے مداحوں کو خصوصی سرپرائز دینگے۔ شاہ رخ خان مداحوں سے براہ ارست رابطے میں رہنے کیلئے موبائل اپلیکشن متعارف کرائیں گے،جس کے ذریعے مداح اسٹار کی روزمرہ کی سرگرمیوں، فلموں کے پروجیکٹس سے آگاہ رہیں گے۔ اسٹار اور ان کے مداح بآسانی ایک دوسرے سے بات کرسکیں گے.ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اسے استعمال کررہے ہیں اور صارف کےتجربے کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ فیڈ بیک دے رہے ہیں،اور اداکار اس کے خصوصی لانچ کیلئے رواں ماہ کے اختتام پر تقریب کا اہتمام کریں گے،ممکنہ تاریخ 22 اپریل ہوسکتی ہے۔سبسکرپشن اور اشتہارات کے ذریعے اپلیکشن کو آمدنی ہوگی اور مداح متعدد مقابلوں کے ذریعے انعامات بھی حاصل کرسکیں گے۔

سٹیج اداکارآصف اقبال کاکامیاب پائی پاس آپریشن

لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج اداکارآصف اقبال کاکامیاب پائی پاس آپریشن گزشتہ روز مقامی ہسپتال میں ہوا۔ اداکارکوتقریباً دس روزقبل دل کادورہ پڑنے پرپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی میں داخل کرایا گیا تھاجہاں چندرو زعلاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیاگیا۔تاہم بعدازاں صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیرکی سفارش پرانہیںدوبارہ داخل کیااور گزشتہ روزان کابائی پاس آپریشن کیاگیاجوکامیاب ہوگیا۔ بتایاگیاہے کہ آصف اقبال کوآپریشن کے آئی سی یووارڈمیںمنتقل کردیاگیاہے ۔ان کی طبیعت پہلے کی نسبت قدرے بہتر ہے۔

”نوازشریف وقتی طور پر بچ گئے لیکن ابھی مقدمہ چلے گا“ نامورتجزیہ کار ضیاشاہد کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پانامہ فیصلے کی زد میں پہلے حملے سے بچ نکلے لیکن یہ ان کی وقتی کامیابی ہے۔ بھنگڑے ڈالنے اور خوشیاں منانے والی کوئی بات نہیں کیونکہ 2 سینئر ججز نے وزیراعظم کو نااہل قرار دیا ہے۔ باقی 3 ججز نے بھی ان کو بَری نہیں کیا بلکہ الزامات ثابت نہ ہونے پر مزید تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ نوازشریف اور ان کے بیٹے میشن کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دیں۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے بھی کہا ہے کہ وزیراعظم کو نااہل قرار دینے والے 2 نہیں اصل میں 3 ججز ہیں۔ تیسرے جج اعجاز الحسن نے سخت الفاظ کہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی تقریر، بعد ازاں ان کے بعد ان کے بیٹوں کے انٹرویوز بوگس ہیں۔ سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد حکومت کے لئے چیئرمین نیب چودھری قمر زمان کو عہدہ پر برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی بھی شخص نیب کے کسی بھی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دے کہ اسی عدالت نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب جھکے ہوئے ہیں لہٰذا ہم ان کا فیصلہ نہیں مانتے تو ایسے میں چودھری قمر زمان کے لئے اپنا دفاع کرنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میچورٹی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کچھ کھویا نہیں بلکہ حاصل کیا ہے۔ لگتا ہے کہ اب وہ دھرنوں والی حماقت دوبارہ نہیں کرنا چاہتے۔ وہ اس دباﺅ کو 2018ءکے انتخابات تک جاری رکھ کر عوام کو اپنے موقف پر موبلائز کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا یہ کہنا کہ ”ہم سے مشورہ کر لیتے تو اکٹھے عدالت میں جاتے“ سمجھ سے بالاتر ہے، اگر وہ اسے درست سمجتے تھے تو اعتزاز احسن کے راستے میں کون سی رکاوٹیں تھیں، وہ خود درخواست دے کر پارٹی بن سکتے تھے۔ اب آصف زرداری اور اعتزاز احسن بڑھ چڑھ کر باتیں کر رہے ہیں۔ زرداری نے کوئی مشترکہ جدوجہد شروع کرنے کے جواب میں کہا کہ ”لوگوں کے پاس جائیں گے“ ان کے پاس ریفرنڈم کا کون سا طریقہ ہے وہ کیسے لوگوں کی آراءلیں گے؟ وہ صرف اپنے مطالبات منوائیں گے، اگر مانے گئے تو پھر نوازشریف کے ساتھ نظر آئیں گے۔ پہلے بڑے فخر سے کہتے تھے کہ دھرنوں میں ہم نے نوازشریف کو بچایا اب کہتے ہیں کہ یہ بڑے کرپشن کنگ ہیں، اس بات کا انہیں پہلے علم نہیں تھا؟ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف اپنے مفادات کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گی۔ پھر مک مکا ہو جائے گا۔ اگر پیپلزپارٹی طے کر لے کہ نواز حکومت کو چلنے نہیں دینا تو سینٹ میں اکثریت رکھنے کی وجہ سے وہ یہ کر سکتی ہے لیکن ایسا کرے گی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری سیاست کا جنازہ اسی دن نکل گیا تھا جس دن 15 ویں ترمیم منظور ہوتی تھی۔ آج بدترین سیاسی آمریت کا نظام قائم ہے۔ 15 ویں ترمیم کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر ایم این اے، ایم پی اے یا سنیٹر منتخب ہونے والا اپنی قیادت کے مجموعی فیصلے کے خلاف اسمبلی یا سینٹ میں ووٹ نہںی دے سکتا، اگر ایسا کرے گا تو پارٹی اس کی ممبر شپ ختم کر دے گی۔ 15 ویں ترمیم کے بعد اب سارے اپنی جماعت کی قیادت کے غلام ابن غلام ہیں۔ برطانیہ و امریکہ میں ہر کوئی اپنی قیادت کے فیصلوں کے خلاف بات کرتا ہے لیکن یہاں قانون اس کے برعکس ہے۔ 15 ویں ترمیم کے خاتمے تک ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں آ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اور نون لیگ میں مشترکہ کاوشیں، صوبوں کے بارے فیصلہ اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ نون لیگ، پی پی، اے این پی اور فضل الرحمن چاہتے ہیں کہ کے پی کے سے عمران خان کی چھٹی کرائی جائے لیکن یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک چاروں سیاسی جماعتیں مشترکہ پلیٹ فارم نہ بنائیں۔ آصف زرداری حکومت کے خلاف نورا کشتی جاری رکھیں گے کیونکہ انہوں نے بھی ووٹ لینے ہیں، شاید وہ کوئی چھوٹا موٹا اتحاد بنانے میں کامیاب ہو جائیں۔

اعصام مونٹی کارلوکے فائنل16میں ہمت ہارگئے

مناکو(اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، مارک لوپز اور فلورین لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی نے اعصام اور فلورین مرجیا کو شکست دی۔ مناکو میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میچ میں مارک لوپز اور فلورین لوپز مشتمل اسپینش جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے رومانوی جوڑی دار فلورین مرجیا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔

دھونی کیخلاف توہین مذہب کاکیس خارج کردیاگیا

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں) بھارتی سپریم کورٹ نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف توہین مذہب کا کیس خارج کردیا۔ایک میگزین کے کور پر دھونی کو ہندو دیوتا کے روپ میں دکھایا گیا تھا جس کے مختلف ہاتھوں میں وہ پروڈکٹس تھیں جن کے دھونی ایمبیسڈر تھے، ان میں ایک کمپنی کے جوتے بھی تھے۔ کرناٹک ہائیکورٹ نے دھونی کے خلاف کیس دائر کرنے کا حکم دیا،اس کے خلاف سابق کپتان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور اب یہ مقدمہ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کردیا گیا ہے۔