پانامہ لیکس کی تحقیقات…. جے آئی ٹی کا سربراہ کون ہو گا؟ اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم ہونے والی جے آئی ٹی کا سربراہ کون ہو گا ‘ ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر 3 افسران کام کر رہے ہیں ‘ تینوں افسروں کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے۔ ان افسروں میں واجد ضیاء‘ کیپٹن احمد لطیف اور ڈاکٹر شفیق شامل ہیں۔ واجد ضیاء‘ کیپٹن احمد لطیف گریڈ 21 جبکہ ڈاکٹر شفیق گریڈ 20 میں ہیں۔ واجد ضیاءطویل عرصہ سے ایف آئی اے میں تعینات ہیں۔ وہ وائٹ کالر کرائمز ‘ اکنامک کرائمز اور اینٹی منی لانڈرنگ جیسے کیسوں کی تفتیش میں وسیع تجربہ اور اچھی شہرت رکھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے مذکورہ تینوں افسروں کے ناموں پر مشتمل پینل سپریم کورٹ کو بھجوائیں گے اور سپریم کورٹ ہی جے آئی ٹی کے سربراہ کا تعین کرے گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد ضیاءکو جے آئی ٹی کی سربراہی ملنے کے زیادہ امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ واجد ضیاءسنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کے خلاف ہونے والی انکوائری کمیٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں جبکہ وزارت داخلہ بھی ان کو انتہائی اہم ٹاسک سونپتی رہتی ہے۔

پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا, اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی نے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رہنماءپیپلز پارٹی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماو¿ں سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو پانامہ کیس کے بعد کی حکمت عملی کے لئے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس کل صبح ساڑھے9بجے پارلیمنٹ پاو¿س میں ہوگاجبکہ اس اجلاس میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق شریک ہوں گی۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اجلاس میں آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

پانامہ فیصلہ ”آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا“, اہم سیاسی رہنماءبول پڑے!!!

لاہور (وقائع نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پانامہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا کے مصداق ہے۔ فیصلے کے بعد حکومت کی اخلاقی ساکھ ختم ہوگئی ہے ۔ دو ججوں نے نوازشریف کو نااہل قرار دینے جبکہ تین نے جے آئی ٹی سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد حکومت کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جاناچاہیے۔ اس کیس کے فیصلے سے ثابت ہو گیاہے کہ حکومت اخلاقی طور پر حق حکمرانی کھو چکی ہے ۔ آج کے فیصلے میں عوام جیت گئے ہیں اور کرپشن ہار گئی ہے ۔ کرپشن کے سوتے موجود ہیں ، ایک زبردست عوامی جدوجہد سے اس کا بھی خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی نے 1996 ءمیں جدوجہد کی اور سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے اسلام آباد میں سب سے پہلا دھرنا دیا ۔ کرپشن ایک بیماری ہے جوکینسر کی طرح بڑھ رہی ہے اس کا علاج ضروری ہے ۔ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوتی ، عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور خوشیاں نہیں مل سکتیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جن لوگوں کے نام آف شور کمپنیوں ، قرضہ لینے اور ہڑپ کرنے والوں کی لسٹ میں ہیں اور جن کے کالے کرتوتوں کی وجہ سے قوم کے ہاتھوں میں قرض کی ہتھکڑیاں ہیں ان سب کا احتساب کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ آج اس کیس کے فیصلہ سے عوام کو حوصلہ ملاہے کہ وزیراعظم کے اثاثوں کی تحقیقات ہوں گی ۔ دسمبر 16ءسے فروری 017 ءتک سپریم کورٹ میں چلنے والے کیس کا ثمر عوام کو ضرور ملے گا اور اس جدوجہد کے نتیجے میں عوام کو ایک کرپشن فری پاکستان ملے گا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے آگے اللہ کی ایک بڑی عدالت ہے اور عوام کی عدالت ہے جہاں حکمرانوں کو ضرور جواب دینا پڑے گا ۔ اس کیس سے عوام کو جو شعورملاہے وہ حکمرانوں کا احتساب ووٹ کے ذریعے کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان کی عوامی تحریک ایک لمحہ کے لیے بھی نہیں روکی اور ہماری یہ تحریک کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ حکمرانوں کے محاسبہ تک جاری رہے گی ۔ چار ماہ تک کیس لڑ کر ہم نے قوم کی طرف سے اپنا فرض پورا کیا اب ہم اپنے موقف میں سرخرو اور کامیاب ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے فیصلے کی روشنی میں میں ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ جب تک وزیراعظم کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیںانصاف کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم اپنے اختیارات استعمال نہ کریں تاکہ ہمارے تحقیقاتی ادارے آزادانہ اور منصفانہ طور پر ساٹھ دنوں میں اپنی تحقیقات مکمل کر سکیں ۔

نوازشریف بطور ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے, سابق چیف جسٹس کا حیران کُن بیان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلہ میں پانچوں ججز نے ثابت کر دیا کہ وزیراعظم ایماندار نہیں ہیں، دو ججز صاحبان نے وزیراعظم کو نااہلی کا سرٹیفکیٹ دینے کا بہت بڑا فیصلہ آیا ہے۔ جے آئی ٹی ہمیشہ ملزم کے لئے بنائی جاتی ہے۔ نوازشریف بطور ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے تو پارلیمنٹ کی بالادستی کیسے قائم رہے گی۔ جے آئی ٹی میں تو اجمل پہاڑی اور کامران مادھوری جیسے قاتل پیش ہوتے ہیں۔ وزیراعظم صاحب آپ کس کے برابر کھڑے ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے افتخار چودھری نے کہا کہ نوازشریف کو جے آئی ٹی کے سامنے بھجوانے کا مقصد تفصیلی تحقیقات ہیں۔ ہر جج نے اپنا الگ الگ نوٹ لکھا ہے جو بہت اہم ہے، عدالت نے کہا ہے کہ نوازشریف اس قابل نہیں کہ ممبر اسمبلی رہ سکیں۔ سپریم کورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ وزیراعظم قانون سے بالاتر نہیں ہیں۔

ڈان لیکس رپورٹ, تاریخ کا اعلان, اہم شخصیت کی چھٹی کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان لیکس کی رپورٹ 24 اپریل کو پیش کی جائے گی جس کے بعد طارق فاطمی کو باقاعدہ طور پر دفتر خارجہ سے ہٹا دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کیے گئے کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے جو 24 اپریل کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں قومی سلامتی کی خبر لیک کرنے کا ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کو قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طارق فاطمی نے متنازعہ خبر کے مندرجارت بغیر اجازت ڈان اخبار کے صحافی کو لکھوائے۔ 24 اپریل کو رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد طارق فاطمی کودفتر خارجہ سے ہٹانے کا باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔

پانامہ فیصلے کے بعد عدالت کا دبنگ فیصلہ ،بیٹے پر فرد جرم عائد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایفیڈرین کوٹہ کیس میں علی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی‘ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا‘ فرد جرم انسداد منشیات عدالت نے عائد کی۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ایفیڈرین کوٹہ کیس میں علی موسیٰ گیلانی سمیت گیارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کردیا گیا۔ فرد جرم انسداد منشیات عدالت نے عائد کی۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ کیس کی سماعت 12مئی تک ملتوی کردی گئی۔

سعودی عرب کا غیر ملکیوں کے کام پر ”پابندی “بارے بڑا اعلان

ریاض (خصوصی رپورٹ) سعودی حکومت نے شاپنگ مالز میں غیر ملکیوں کے نوکری کرنے پر پابندی عائد کردی۔وزارت محنت و سماجی ترقی کے مطابق یہ فیصلہ سعودی باشندوں کی نوکریوں کے لیے جگہ بنانے کے تحت کیا گیا۔ سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو مختلف شعبوں میں روزگار فراہم کرنے اور معاشرے میں بہتری لانے کی غرض سے وڑن 2030 کے نام سے منصوبہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ اس منصوبے کے تحت قدرے قدامت پسند حکومت نے واضح تبدیلیاں کی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا کہ وزارت محنت و سماجی ترقی نے ہدایات کیں کہ تمام شاپنگ مالز میں سعودی مرد و خواتین کے کام کو یقینی بنایا جائے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت لیبر کی جانب سے یہ مختصر اعلان ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا گیا، جس میں اس منصوبے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں گلیوں سمیت صفائی کے دیگر کام اور ہوٹلز میں کھانے تیار کرنے جیسے دیگر کئی کام غیر ملکی سر انجام دیتے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب ایسے عام کاموں میں مقامی افراد کے لیے جگہ بنانے کی یہ پہلی کوشش ہے۔ نئی پالیسیوں کے تحت سعودی عرب کی ان کمپنیوں کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا جو مقامی افراد کے مقابلے غیر ملکیوں کو بھرتی کریں گی، جب کہ رواں برس جولائی سے حکومت غیر ملکیوں پر بھی دوہرے ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پنجاب کے سرکاری اداروں کیلئے بڑا اعلان, دیکھئے اہم خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) پابندی کے باوجود سرکاری اداروں میں ڈیلی ویجز بھرتیوں کی شکایات پر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈیلی ویجز ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں کسی بھی صورت میںڈیلی ویجز ملازمین بھرتی نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ پالیسی کی پاسداری نہ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ معتبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کو بیشتر اراکین اسمبلی نے باور کرایا ہے کہ اگلا برس انتخابات کا سال ہے اس لئے عوام سے ووٹ لیتے وقت کئے گئے وعدوں میں سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی جانب بھی توجہ دی جائے اور ایسے ملازمین جو صوبائی‘ خودمختار‘ ضلعی اداروں میں ڈیلی ویجز‘ ورک چارج بنیادوں پر کام کر رہے ہیں‘ ان کو ترجیحی بنیادوں پر ریگولر کر دیا جائے۔ دوسری جانب ایوان وزیراعلیٰ کو رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود سرکاری اداروں میں اب بھی ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ ورک چارج‘ ڈیلی ویجز ملازمین کی فہرستیں از سر نو مرتب کی جائیں اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ جب صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیلی ویجز‘ ورک چارج ملازمین کو کنٹریکٹ دیا گیا اور بعدازاں ریگولر کیا گیا تو اس وقت یہ ورک چارج ملازمین کیوں ریگولر نہ کئے گئے۔

عظیم فلسفی شاعر علامہ اقبال ؒ کو زبردست خراج عقیدت ۔۔۔

لاہور( خصوصی رپورٹ) عظیم فلسفی شاعر ، مفکر پاکستان ، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا79 واں ےوم وفات آج کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر مسلم لیگ‘ نظریہ پاکستان فاﺅنڈیشن‘ مرکزیہ مجلس اقبال ‘ تحریک ورکرز ٹرسٹ اور دیگر اداروں کے زیراہتمام خصوصی تقریبات‘ تقریری مقابلوں‘ سیمینارز‘ مذاکروں‘ مباحثوں‘ مشاعروں اور دیگر پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

عامر خان کو مسلمان ہونے کا کریڈٹ …. چین میں شاندار استقبال

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلمیں نہ صرف بھارت میں بلکہ ان کی فلمیں دیگر ممالک میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں اور چین میں تو ان کی فلموں کی ریلیز کا باقاعدہ انتطار کیا جاتا ہے اسی لیے ان کی فلمیں اب چینی زبان میں بھی ریکارڈ کی جاتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ”دنگل“ 8 مئی کو چین کے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے، چینی عوام کے لیے فلم قابل فہم بنانے کے لیے اسے بطورخاص چینی زبان میں ڈب کیا گیا ہے۔ فلم کی پروموشن کے لیے عامر خان بھی چین پہنچ گئے ہیں اور وہاں انہیں توقع سے زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔چین میں عامر خان کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی۔
جب وہ بیجنگ ائیرپورٹ پر پہنچے تومقامی لوگوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا جب کہ ائیرپورٹ پر ہی مداحوں کی تعداد اداکار سے آٹوگراف اوران کے ساتھ تصویریں لینے کی خواہشمند تھی۔دوسری جانب اداکارکے ہوٹل کے باہربھی مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے خواہشمند تھے، یہ تمام مناظردیکھ کرعامر خان حیران ہوگئے۔اس سے قبل بھی اداکارکی فلمیں ’3 ایڈیٹس‘ اور ’پی کے‘ نے نا صرف بھارت میں ریکارڈ توڑ بزنس دیا جب کہ فلموں نے دیگرممالک سمیت چین میں بھی ریکارڈ بزنس دیا جو دوسری ہالی ووڈ فلموں سے بھی زیادہ تھا۔