پانامہ فیصلے کے بعد سیاسی منظر نامہ تبدیل …. ”استعفیٰ دو “

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے پانامہ لیکس کے فیصلہ کے بعد مستقبل کے بارے میں بڑے فیصلے کرلئے۔ وزیراعظم آئندہ چند دنوں میں مسلم لیگ ن پنجاب اور مسلم لیگ ن بلوچستان کے اجلاس بلائیں گے۔ ان دونوں صوبوں میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور کارکردگی بہتر بنانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز شہبازشریف‘ پرویز رشید‘ مریم نواز‘ محمد زبیر اور دیگر سے مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ایک بار پھر پیپلزپارٹی سے مفاہمت کی کوشش کرے گی اور اس حوالے سے گورنر سندھ محمد زبیر کردار ادا کریں گے۔ زرداری کی جارحانہ سیاست کو مفاہمت میں تبدیل کرنے کے لئے ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے ہر ممکن راستہ تلاش کرکے آصف علی زرداری کو رام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسی طرح یہ کوشش بھی کی جائے گی کہ حکومت کے خلاف کوئی مو¿ثر سیاسی اتحاد قائم نہ۔ ضرورت کے مطابق جماعت اسلامی سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور اسے کسی بڑے اتحاد میں شمولیت سے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسری طرف جمعیت علماءاسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کو راضی رکھا جائے گا اور اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کردار ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی کوشش ہے کہ حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے کیونکہ اس بجٹ کے براہ راست اثرات انتخابات پر پڑیں گے۔ اس لئے بجٹ متوازن انداز میں تیار کیا جائے گا۔ وزیراعظم وفاقی وزراءکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے وزیراعظم وقفہ وقفہ سے بریفنگ لیں گے۔ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے آخری سال فرض شناس اور ذمہ دار اعلیٰ افسران کو اہم نشستوں پر تعینات کرے گی۔ بجٹ کے بعد اعلیٰ افسران کے تبادلوں کا عمل شروع ہوجائے گا جو بتدریج جاری رہے گا۔ دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے استعفی کے لیے تحریک چلانے پر غور شروع کردیا، پارٹی کی ہارڈ لائن قیادت کی تجویز ہے کہ وزیراعظم کو استعفے کے لیے تحریک چلانی چاہیے۔ سینئر پارٹی ذرائع کے مطابق پانامہ کیس پرسپریم کورٹ کا جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے کے بعد پارٹی رہنماﺅں کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے اعلیٰ پارٹی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کے لیے تحریک چلائے جانے کا پروگرام فوری تشکیل دیا جائے۔ پنجاب کو ہدف بناکر تحریک لانچ کی جانی چاہیے اور اسے بیکوقت تمام ڈویژن اور اضلاع سے شروع کیا جاناچاہیے۔ لاہور اس کا بیس کیمپ ہو جہاں پارٹی چیئرمین عمران خان خود توجہ دیں۔ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کرنا چاہیے۔ پی پی پی سے رابطہ کرناچاہیے تاکہ تحریک کو سندھ میں بھی شروع کیا جا سکے، تجویز دینے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں کا کہنا ہے پارٹی ہائی کمان کو لچک کا مظاہرہ کرناچاہیے اور اپوزیشن جماعتیں جن کے بارے میں ان کے تحفظات رہے ہیں ان سے کھلی بات چیت کرکے ان کو ساتھ ملانا چاہیے۔ کچھ پارٹی رہنماﺅں کا خیال ہے کہ ان کی جماعت کو جے آئی ٹی کی سپریم کورٹ میں پہلی پیشی تک انتظار کرنا چاہیے۔ لاہور کو بیس بنا کر تحریک لانچ کرنے کیلئے بھرپور تیاری اور جامع مشاورت بھی ضرورت ہوگی۔جبکہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد ملک بھرمیں سیاسی جوڑ توڑ اور فوری نئی صف بندیوں کا قومی امکان ہے اور سڑکوں سے شروع ہو کر سپریم کورٹ میں ختم ہونے والی تحریک ایک بار پھر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استعفی کا مطالبہ لیکر سڑکوں پر شروع ہوسکتی ہے۔ گزشتہ روز کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعداپوزیشن عملی طور پر وزیراعظم میاں نواز شریف کے استعفے کے مطالبے پر متحد ہوگئی ہے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اکیلے وزیراعظم کیخلاف سڑکوں پر تھے اب پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان پپیلزپارٹی، مسلم لیگ (ق) اور جماعت اسلامی پاکستان نے بھی وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اس لیے ان چاروں سیاسی پارٹیوں کو وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کی آڑ میں آئندہ الیکشن کی تیاری کیلئے سڑکوں پر آ کر وارم اپ کا بھرپور موقع مل جائے گا۔ وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل سے وزیر اعظم محمد نواز شریف 2018ءکے انتخابات تک وزیر اعظم پاکستان رہیں گے۔ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت عظمی کی جانب سے تین اور دو ججز کی رائے کے تحت فیصلہ سنایا گیا ہے ہم اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدالت عظمی نے فیصلہ سنا کر ہمارے موقف کی تائید کی ہے۔ پاناما پیپرز کیس کے فیصلہ کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں منٹین ایبلیٹی پر بات کر سکتے تھے تاہم ہم نے ایسا نہیں کیا کیوں کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی نے فیصلہ سنا کر ہمارے موقف کی تائید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے جو فیصلہ کیا گیا ہے اس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وزیر اعظم صادق بھی ہیں اور امین بھی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارا قافلہ وزیر اعظم کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رکھے گا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)ایک بار پھر سرخرو ہوئی ¾ جھوٹے الزامات لگانے والی پارٹی عدالت سے شرمندہ ہو کر نکلی ¾ عدالتی فیصلہ نے وزیراعظم کے اپریل 2016کے خط کی تائید کی ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر سرخرو ہوئی اور جھوٹے الزامات لگانے والی پارٹی عدالت سے شرمندہ ہو کر نکلی۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے مخالفین نے جھوٹے الزامات کا سہارا لیا جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے نے وزیراعظم کے اپریل 2016 کے خط کی تائید کی ہے جس میں انہوں نے تحقیقات کےلئے کمیشن بنانے کا کہا تھا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے جھوٹے الزامات کا سامنا تحمل،صبر اور بردباری سے کیا، وزیراعظم نے ان کی منفی سیاست کا جواب پاکستان کیلئے دن رات کام کرکے دیاانہوںنے کہاکہ پاناما کے زریعے وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی تضحیک کی گئی ان کے رفقا پر جھوٹے الزام لگا کر انہیں بدنام کیا گیا امید ہے کہ اب پی ٹی آئی مزید تحقیقات پر صبر کرے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والوں کو شرم آنی چاہیے آصف زرداری نے اعلٰی عدلیہ کا فیصلہ نہ مان کر توہین عدالت کی ہے عمران خان کو ن لیگ نے سیاسی میدان میں بار بار شکست دی اب قانون کی جنگ میں بھی شکست دے دیہے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر اللہ کی ذات نے آپ کے محبوب قائد کو سرخرو کیا آج ہمارے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف عوام کی عدالت میں بھی سرخرو ہوئے ایک دفعہ پھر ثابت ہو گیا کہ نواز شریف صادق بھی ہیں اور امین بھی ہیں خیبر سے لیکر کراچی تک مسلم لیگ ن کے کارکن اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد دھرنا سیاست کا جنازہ نکل گیاہے، عمران خان کو اپنی شاگردی میں لینے کےلئے تیار ہوں۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے تھے۔ پانامہ فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ گیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آج یہ فتح پاکستان مسلم لیگ (ن) یا وزیراعظم محمد نواز شریف کو نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے اور یہ فتح پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی بھی فتح ہے کیونکہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک بھر کی ترقی و خوشحالی کےلئے کوشاں ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں اخباری تراشے پیش کرنے والوں اور قوم سے جھوٹ بولنے والوں کو آج منہ کی کھانی پڑی ہے‘ ان کا جھوٹ دفن ہو چکا ہے۔ جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم سے جھوٹ بولنے والوں کا جھوٹ دفن ہو چکا ہے، قوم کے سامنے ان کے جھوٹے چہرے کو بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف حق اور سچ پر تھے، جیت بھی حق اور سچ کی ہوئی ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کا خاندان سرخرو ہوئے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی دیانت داری کا ثبوت عوام نے چکوال میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں ووٹ دیکر دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”جا عمران خان اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کے سو جا، عمران خان تو اپنی نئی شیروانی سلا کے سو جا“ کیونکہ پاکستانی قوم وزیراعظم محمد نواز شریف سے محبت کرنے والی قوم ہے جو 2018ءکے انتخابات میں بھی انہیں ہی کامیاب کرے گی اور وہ پھر سے عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔ پاناما کیس کا فیصلہ سننے کے لیے سپریم کورٹ پہنچنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے ایک بار پھر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا یا اور ان کی ہرز ہ سرائی کی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے جب طلال چوہدری نے کہا کہ اگر آج دو بجے کے بعد بھی نواز شریف وزیر اعظم رہے تو۔۔۔،ابھی طلال چوہدری کا جملہ مکمل بھی نہ ہوا تھا کہ دانیا ل عزیز نے فوری طور پر کہا کہ ”فیر عمران خان دا واجا وج گیا جے “،یہ بات کہہ کر دانیا ل عزیز نے بلند آواز نے قہقہ بھی لگا یا تاہم حاضرین اس بات سے لطف اندوز نہ ہوئے۔ وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صرف جھوٹ کا ملغوبہ ہے، عمران خان قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے، عمران خان نے قوم کا بہت وقت ضائع کیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوشہ رحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ وہی ہے جو نوازشریف نے سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا،تحریک انصاف صرف جھوٹ کا ملغوبہ ہے،عمران خان قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے پانامہ کیس سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے تاریخی فیصلے پر مسُرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق و انصاف کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے عوام اورجمہوریت کی فتح ہوئی ہے جس سے بلاشبہ پاکستان کے روشن مستقبل کے امکانات واضح ہو گئے ہیں۔کراچی (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کو پانامہ کیس فیصلے کے بعد مایوسی کا شکار ہونے سے بچانے کیلئے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے عمران خان کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ جے آئی ٹی تحقیقات کا انتظار کرنے کی بجائے وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے فیصلہ کن تحریک شروع کرنے کا اصرار بڑھ گیا۔ پی ٹی آئی کے معتمدترین ذرائع نے بتایا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجویز تحریک انصاف سندھ اور خیبر پختونخوا نے پیش کی۔ پی ٹی آئی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے اور حکومت مخالف تحریک کیلئے 23اور 24اپریل کو اہم مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ مستعفی‘ مشورہاسلام آباد (خصوصی رپورٹ)معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعظم میاںنوازشریف ملک بھرمیں جلسے کریں گے ۔ مسلم لیگ (ن) دفاعی نہیں جارحانہ پالیسی اپنائے گی وزیراعظم استعفیٰ کسی صورت میں بھی نہیں دیں گے۔ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی تنقید کا بھرپور جواب دیا جا ئیگا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اجلاس جمرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم میاںنوازشریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف ،چودھری نثار، خواجہ آصف، خواجہ سعدرفیق ، دانیال عزیز، مریم نواز، امیر مقام سمیت مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم میاںنوازشریف ملک بھر کادورہ کریں گے اور تمام صوبوں کے دارالحکومتوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور اپنی حکومت کی چار سالہ کارکردگی اور میگاپراجیکٹس اور آئندہ لائحہ عمل سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاںنوازشریف کو تجویز دی گئی کہ وہ اپنا سب سے پہلا جلسہ پشاور میں کریں اور اس کے بعد کراچی میں ہوتاکہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تنقید کا موثر جواب دیاجائے اور اپنی پارٹی کے کارکنوں کا مورال بلند کیا جائے۔

ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ معرکہ سے قبل احمد شہزاد کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد بیٹے کے باپ بن گئے۔احمد شہزاد ان دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق انھوں نے گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے بیٹے کی تصویر بھی شیئر کی۔اس موقع پر ساتھی کھلاڑیوں نے انھیں مبارکباد پیش کی۔

خود ہی زخم کا علاج …. حیران کن ”پٹی “کی ایجاد

لندن (خصوصی رپورٹ) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگلے ایک سال میں زخم پر باندھنے کی ایسی پٹی کے آزمائشی تجربات آئندہ 12 ماہ میں شروع ہو سکتے ہیں جو نہ صرف یہ بتائے گی کہ زخم کتنا بھرا ہے بلکہ اس کی رپورٹ ڈاکٹر کو بھی بھیجے گی۔ برطانوی سوانسی یونیورسٹی کے لائف سائنسز شعبے آئی ایل ایس میں اس منصوبے پر کام جاری ہے ۔یہ جدید پٹیاں بغیر کسی وقفے کے رئیل ٹائم میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زخم کی نگرانی کریں گی اور نہ صرف ضرورت کے مطابق علاج کا طریقہ بتائیں گی بلکہ مریض کے سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں گی۔آئی ایل ایس میں جاری اس منصوبے کا مقصد علاقے کو ڈیجیٹل ایجادات کا جدید ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی فائیو جی پر ٹیسٹ کرنے کا مرکز بنانا ہے ۔آئی ایل ایس کے سربراہ پروفیسر مارک کلیمٹ کے مطابق فائیو جی کے ذریعے ایک ایسی لچک دار اور مضبوط بینڈورتھ ٹیکنالوجی تیار کرنے کا موقع ملا ہے جو کہ ہمیشہ صحت کے شعبے میں کام آئے گی۔

پراسرار درخت ”پیسونیا“ پرندوں کو تڑپا تڑپا کر مارنے لگا

وکٹوریا (خصوصی رپورٹ) بحرہند اور بحرالکاہل کے جزائر پر ایک درخت ایسا بھی پایا جاتا ہے جو اپنے اوپر بیٹھنے والے پرندوں کو لیس دار مادے میں لتھڑے ہوئے آنکڑے جیسے بیجوں سے چپکا کر زمین پر گرا دیتا ہے جس سے وہ مر جاتے ہیں۔سائنسدان اپنی اب تک کی پوری کوشش کے باوجود یہ معلوم نہیں کرسکے ہیں کہ آخر یہ درخت ایسا کیوں کرتا ہے کیونکہ بظاہر اس حکمتِ عملی سے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔پرندوں کے پیروں میں اپنے بیجوں کو چپکا کر دور تک پہنچانے اور اپنی نسل بڑھانے کی تدبیر کوئی نئی بات نہیں کیونکہ بہت سے درخت ایسا ہی کرتے ہیں۔ البتہ بحر ہند اور بحرالکاہل کے جزیروں پر پائے جانے والے درختوں کی ایک قسم پیسونیا اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس سے ایک لیس دار مادہ خارج ہوتا ہے جو اس پر بیٹھنے والے کسی بھی پرندے کے جسم پر گوند کی طرح چپک جاتا ہے۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی کیونکہ اس مادے میں پیسونیا کے بیج بھی لتھڑے ہوتے ہیں جن پر آنکڑوں جیسی نوکیں نکلی ہوتی ہیں۔ جیسے ہی کوئی پرندہ اس درخت پر بیٹھتا ہے یہ بیج اس کے پنجوں سے چپک جاتے ہیں۔

خورشید شاہ کا وزیر اعظم کو دو ٹوک پیغام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے نواز شریف اداروں، جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بچانے کے لیے استعفیٰ دیں اور اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ اداروں کو بچانا چاہتے ہیں یا اقتدار کی جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جب پارلیمنٹ پر برا وقت آیا، پارلیمنٹ اور جمہوریت کمزور ہو رہے تھے اور حکمران استعفیٰ دے رہے تھے تو پیپلز پارٹی نے نواز شریف سے کہا کہ استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس سے پارلیمان اور جمہوریت کمزور ہوگی، ہمیں ہمیشہ فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دیا گیا اور کہا گیا کہ ہم نواز شریف کو بچا رہے ہیں مگر وقت نے ثابت کیا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت اور اداروں کا ساتھ دیا، ادارے ریاست اور پاکستان کے عوام کی طاقت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ادارے نے کھل کر فیصلہ دیا ہے لیکن اگر کوئی بات نہیں سمجھتا، یا طاقت کے بل پر نہیں مانتا تو پھر ہماری مجبوری ہے اور ہمیں احتجاج کرنا پڑ رہا ہے، کل سپریم کورٹ کے 2 ججز نے واضح فیصلہ دیا لیکن باقی ججز نے یہ نہیں کہا وہ اس بات سے متفق نہیں بلکہ انہوں نے صرف جے آئی ٹی بنانے کا کہا، جے ا?ئی ٹی ہمارے لیے شرم کی بات ہے، 19 گریڈ کے آفیسر سے کہا گیا ہے جس سے تم تنخواہ لیتے ہواس کی تحقیقات کرو، یہ کونسی تحقیقات ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی سے ریاستیں مضبوط ہوتی ہیں لیکن اگر ادارے اس طرح کے فیصلے دیں جو قابل قبول نہ ہوں تو افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم اس جے ا?ئی ٹی کو نہیں مانتے، جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے 3 بڑے ججز یا پھر ہائی کورٹس کے چاروں چیف جسٹس پر بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب ہم نے نواز شریف سے کہا کہ استعفیٰ نہ دو لیکن آج کہہ رہے ہیں کہ استعفیٰ دو، اداروں، جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بچاو¿، ہم حکومت کو ختم کرنے کا نہیں کہہ رہے لیکن اب آپ پر منحصر ہے کہ آپ اداروں کو بچانا چاہتے ہیں یا اقتدار کی جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔

پپو فیل ہو گیا ،پنڈی بوائے کے اعلان نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پپو فیل گیا۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے سوال کیا کہ دو مضامین میں مکمل فیل ہے، تین میں سپلی ہے تو اسے پاس کیسے کہہ سکتے ہیں؟ شیخ رشید کا کہنا تھا وہ وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، جلد شہروں میں کال دیں گے۔ قوم تیار ہو جائے پارلیمنٹ میں بھی لڑیں گےاورسڑکوں پر بھی ، پپو فیل ہوگیا۔پنڈی بوائے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پپو 2 مضامین میں فیل، 2 میں سپلی ہے پاس کیسے کہہ سکتے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن سے مل کر وزیراعظم کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی لڑیں گےاور سڑکوں پر بھی آئیں گے۔

اسلامی فوجی اتحاد: راحیل شریف کو این او سی جاری، سعودیہ روانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لیے این او سی جاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) سے منظوری کے بعد قانون کے مطابق این او سی دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کو لینے کے لیے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل خواجہ آصف نے پاک فوج کے سابق سربراہ کو 39 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنانے پر اصولی طور پر اتفاق کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔نجی چینل سے گفتگو کے دوران جنرل راحیل شریف کو فوجی اتحاد کا سربراہ بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ‘اس کی رسمی کارروائی شروع نہیں ہوئی ہے لیکن اصولی طور پر یہ طے ہوگیا ہے کہ وہ وہاں جائیں گے جبکہ رسمی کارروائی بھی ہوجائے گی۔‘


noc raheel shareif by channel5tv

پاناما کیس کےفیصلے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیئے: نثار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاناما کیس کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر بھی عدالتیں لگ رہی ہیں، لیکن اگر اسے مثبت انداز سے دیکھا جائے تو یہ ایک متفقہ فیصلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کہا جارہا ہے کہ 2 ججز ایک طرف اور 3 ایک طرف تھے، لیکن یہ درست نہیں، جہاں تک میں جانتا ہوں، 2 ججز نے اپنی رائے کا اظہار ضرور کیا ہے، لیکن جے آئی ٹی بنانے کے لیے تمام ججز کے دستخط موجود ہیں’۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی عدالتی فیصلہ کسی کی خواہش کے مطابق نہیں، قانون اور آئین کے مطابق ہوتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘یہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف علی زرداری لوگوں کو ایمانداری اور دیانت پر لیکچر دیں

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ قوم کو آصف زرداری کا ایمانداری کا لیکچر اور سرٹیفیکیٹ دینا قیامت کی نشانی ہے،زرداری کو شفافیت پر لیکچر زیب نہیں دیتا،قانون و آئین پر رحم کیا جائے۔
چوہدری نثار کے اس بیان کے بعد پیپلزپارٹی حلقوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ،

‘۔چوہدری نثار نے کہا کہ ‘یہ کیس کرپشن کا نہیں، بلکہ اس بنیاد پر ہے کہ لندن فلیٹس کے پیسے کہاں سے آئے؟’ انھوں نے بتایا کہ ‘وزیراعظم اور ان کے وکلاء عدالت کو بتا چکے ہیں کہ ان کے والد کے پاس اثاثے موجود تھے، وہ پیسے ملک سے باہر لے کر نہیں گئے’۔وزیر داخلہ نے یہ بیانات ایسے وقت میں دیئے ہیں جب گذشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کی مزید تحقیقات کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اعلیٰ افسر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا، جسے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ‘فتح’ قرار دیا گیا۔تاہم اپوزیشن جماعتوں بالخصوص پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گذشتہ روز کہا تھا کہ ‘وزیراعظم نواز شریف نے ہمارے ساتھ بددیانتی کی ہے، اس لیے وہ اب ان کا ساتھ نہیں دیں گے’۔

ہنگامہ ہے کیوں برپا؟

بشکیک (خصوصی رپورٹ) وسطی ایشیا کے اسلامی ملک کرغزستان کے صدر الماس بیگ آتم بائیوف کی بیٹی کی ایسی تصویر منظر عام پر آ گئی ہے کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیاہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بیس سالہ عالیہ کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے اس نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے نوزائیدہ بیٹے کو اپنا دودھ پلا رہی ہے۔ تصویر میں اس نے برائے نام لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔ 75 فیصد مسلم آبادی والے ملک کرغزستان کے صدر کی بیٹی کی ایسی تصویر منظر عام پر آنے پر ملک میں ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ہے اور یہ تصویر حکمران خاندان کیلئے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالیہ نے گزشتہ سال ستمبر میں کونستا تین نامی شخص سے شادی کی اور رواں سال مارچ میں بیٹے کو جنم دیا۔

ملکی سیاست میں بھونچال،پانامہ فیصلے کے بعد عمران خان کا دھماکہ دار اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کے استعفیٰ کے لئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 28 اپریل کو جلسے کا اعلان کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے ججز نے وزیراعظم کے حوالے سے جو تاریخی ریمارکس دیئے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنے، سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے کہا کہ نوازشریف نا اہل ہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ بولا جب کہ دنیا کے کسی ملک میں اگر ججز کی جانب سے وزیر اعظم کے لیے اس طرح کی رائے دی جاتی ہے تو وزیراعظم کی پارٹی کے ممبران ہی ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ججزکی جانب سے نوازشریف کے لیے ان ریمارکس کے بعد پارٹی ممبران کیسے عوام کے پاس جائیں گے، ڈیوڈ کیمرون کوکیا ضرورت تھی استعفی دینے کی لیکن اس نے کہا کہ میرا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جوازختم ہوگیا، سپریم کورٹ نے قطری کا خط بھی مسترد کردیا۔عمران خان نے کہا کہ عدالت نے ہمارے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی ہے، ایک طرف سپریم کورٹ کہتی ہے کہ انصاف کے ادارے مفلوج ہو گئے ہیں، نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے تو اب یہ ہی ادارے نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کیسے تحقیقات کریں گے، اداروں نے کام کرنا ہوتا تو نوازشریف کب کے پکڑے جا چکے ہوتے۔