پانامہ کیس فیصلے سے قبل سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کیا کہا تھا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ انورظہیر جمالی پانامہ فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ تحقیقات کی ضرورت ہے،حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا آپشن دیا تھا،ججزنے بھی تحقیقات کا ہی حکم دیا اور جے آئی ٹی بنائی۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق پانامہ فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ تحقیقات کی ضرورت ہے،تحقیقات جزوی طور پر فوجداری نوعیت کی ہوں گی،حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا آپشن دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ججز نے بھی تحقیقات کا ہی حکم دیا اور جے آئی ٹی بنائی۔

پاکستان کا سفر نہ کریں….ائیر پورٹ پر حملوں کا خطرہ

اوٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت پاکستان کا سفر نہ کریں، ممکنہ سفری ہدایات اسلام آباد ایئرپورٹ پر حملے کے خطرے کے تناظر میں جاری کی گئی ہیں۔کینیڈین حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر اپنے شہریوں کو پاکستان کا بلا ضرورت سفر کرنے سے روکنے کیلئے سفری ہدایات اور نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کینیڈین شہری، کوئٹہ، وزیرستان، آزاد کشمیر، واہگہ بارڈر، گلگت بلتستان، سوات، خیبر پاس اور دیگر حساس علاقوں کے سفر میں احتیاط کریں اور بلا ضرورت اس علاقوں اور مقام کا سفر نہ کریں

کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ،یونس خان کیلئے شاندار خطاب ”یونیک خان“

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ ملکی کرکٹ، ٹیم کیلئے سچائی، دیانت اور بے لوث کھیل پر میرے نزدیک یونس خان کو یونیک خان کا نام دینا چاہیے۔ یونس خان نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ یونس خان کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، یونس خان نے ہمیشہ شاندار کھیل پیش کر کے انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا اور ہم سب کو ان کے کارناموں پر فخر ہے۔انہوں نے یونس خان کی عظمت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ عظیم بلے باز کو ایک بے لوث شخصیت اور اچھے اخلاق پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اچھا کھیل پیش کر کے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کریں۔

میری زندگی میں بہار آجائے اگر عمران خان شادی کیلئے ہاں کر دیں

پشاور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پشاور کی مقامی اداکارہ اور گلوکارہ عینی خان شادی کی خواہشمند نکلی۔عمران خان سے شادی ہو جائے تو زندگی میں بہار آجائے گی۔ عمران خان کی تصویریں اور گیند بلے کو ساتھ لے کر سوتی ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور کی مقامی اداکارہ اور گلوکارہ عینی خان نے کہا کہ میں عمران خان سے بے پناہ محبت کرتی ہوں اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں اگر عمران خان شادی کیلئے ہاں کر دیں تو میری زندگی میں بہار آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اتنی محبت کرتی ہوں کہ رات کو سوتے وقت خان صاحب کی تصویر اور گیند بلے کو اپنے ساتھ لے کر سوتی ہوں اور اپنے کمرے کو عمران خان کی تصویروں سے سجایا ہوا ہے۔

ہمارا بیٹا کونسا مذہب اختیار کریگا ؟ کرینہ نے واضح اعلان کر دیا

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ بیٹے تیمور کو ماں باپ کے مذہب میں سے کوئی بھی مذہب اپنانے کا اختیار ہوگا۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام مسلم مذہب کی مناسبت سے تیمورعلی خان رکھا گیا جب کہ سیف علی خان مسلمان اور کرینہ کپور ہندو گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جس کے بعد ان کے بیٹے کے مذہب کے حوالے سے کئی سوال اٹھائے گئے تھے لیکن اب سیف علی خان نے خود ہی اس معاملے میں لب کشائی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سیف علی خان کا کہنا تھا کہ تیمور کو مکمل طور پر کوئی بھی مذہب اختیار کرنے میں آزادی  حاصل ہے جب کہ بطور والد میں چاہتا ہوں میرا بیٹا کھلے ذہن اورملک کا اچھا امیج بنانے والا بنے لیکن کرینہ تیمور کو لبرل اورعاجزانسان دیکھنے کی خواہش مند ہیں تاہم تیمور نے خود ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 2012 میں شادی کی تھی۔

ماضی کا جدید افغانستان …. تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

کابل(خصوصی رپورٹ) طالبان کے دور اقتدار میں افغانستان میں خواتین کا گھروں سے باہر نکلتے واقت برقعہ پہننا لازمی تھا لیکن ایک ایسا وقت بھی تھا جب افغان خواتین کھلے عام مغربی لباس پہننا پسند کرتی تھیں ۔ زیرنظر تصاویر میں سے ایک 1962کی ہے جس میں کابل یونیورسٹی کی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو دیکھا جا سکتا ہے ، اس وقت خواتین افغان معاشرے میں اہم کردار ادا کرتی تھیں، خواتین کو تعلیمی سہولیات میسر تھیں اور وہ گھروں سے باہر نکل کر کام کر سکتی تھیں۔70 کی دہائی کے دوران کابل کی پولی ٹیکنک یونیورسٹی میں طالبات کو دیکھے جانا ایک عام سی بات تھی۔افغانستان کے 2003 کے آئین کے مطابق لڑکے اور لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے برابر حقوق حاصل ہیں تاہم اب وہاں پردے میں رہنا عام ہوچکاہے اور ماضی کے جدید افغانستان جیسا ماحول نہیں ہے ۔

شوگر اور دیگر امراض کی شناخت کا آسان طریقہ

کیلیفورنیا (خصوصی ر پو ر ٹ ) سٹینفرڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کلائی پر پہنی جانے والی ایک حساس پٹی بنائی ہے جو پسینے میں موجود مرکبات سے ذیابیطس، سسٹک فائبروسس اور دیگر امراض کی نشاندہی کرسکتی ہے۔ اس سے قبل پسینے سے بیماریاں معلوم کرنے والے سٹیکر اور پیوند بنائے جاچکے ہیں لیکن اس کے لیے 30منٹ تک بدن پر اسے رکھنا ہوتا ہے تاکہ وہ جسمانی نمی کو اچھی طرح جذب کر سکے، اس کے برخلاف نئی پٹی کو صرف چند لمحے تک لگا کر مرض کی نشاندہی کی جاسکے گی۔ اس پٹی میں لچکدار سینسر اور مائیکروپروسیسر نصب ہے جو جلد سے چپک کر پسینے کے غدود کو تحریک دیتا ہے۔

”عمر 8 ماہ ، وزن 18کلو “

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)بھارت میں غیر معمولی طورپر فربہ ایک بچی کا وزن 18 کلوگرام تک ہوچکا ہے جب کہ اس کی عمر ابھی صرف 8 ماہ ہے ۔بھارتی پنجاب میں پیدا ہونے والی اس بچی کا وزن غیر معمولی ہے جس میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ بچی کی بے وقت کی بھوک سے اس کے غریب والدین بہت پریشان ہیں۔ بچی کا نام چاہت کمارہے جس کی خوراک اس وقت ایک 10 سال کے بچے کے برابر ہے اور وزن ایک 4 سالہ بچے جتنا ہے ۔ڈاکٹر بھی اس بچی کی بڑھتی ہوئی بھوک اور وزن سے پریشان ہیں۔ وزن میں اضافے کی وجہ سے اب اسے سونے اور سانس لینے میں بھی مشکل پیش آرہی ہے ۔ بچی کی جلد بھی غیرمعمولی طور پر سخت ہے جس سے ڈاکٹروں کو خون کے نمونے لینے میں مشکل ہوتی ہے ۔بچی کے والد نے بتایا کہ پیدائش کے وقت اس کا وزن نارمل تھا لیکن چار ماہ بعد وزن بڑھنا شروع ہوگیا اور اب اس کے غریب والدین اسے اچھے ڈاکٹروں کو دکھانے سے قاصر ہیں۔ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اب ہر وقت کھاتی رہتی ہے جب کہ وہ اس کے بھاری وزن کی وجہ سے اسے گود میں اٹھانے سے بھی کتراتی ہے۔

واٹس ایپ پر یہ کام مت کریں ورنہ آپکی بھی شامت آ سکتی ہے

لندن (خصوصی رپورٹ) یورپ اور جنوبی امریکہ میں حکام نے واٹس ایپ کے ذریعے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی تصاویر کو تقسیم کرنے والے نیٹ ورک کے درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے ۔سپین کی نیشنل پولیس، یوروپول اور انٹرپول نے یورپ اور جنوبی امریکہ سے 39 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔سپین کے تحقیقاتی حکام نے گزشتہ برس اس نیٹ ورک کو پکڑا تھا جو انٹرنیٹ پر صارفین کو موبائل میسجنگ سروس واٹس ایپ کے نجی گروپس تک رسائی دیتا تھا۔تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ ان گروپس میں غیر قانونی تصاویر کو شیئر کیا جاتا ہے۔ آپریشن تنتالیو نامی اس بین الاقوامی کارروائی میں جرمنی، سپین، پرتگال اور چلی، ارجنٹائن سمیت جنوبی امریکہ کے کئی ممالک شامل تھے ۔انٹرپول نے کہا ہے کہ اس آپریشن کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں اور انہیں بچوں سے جنسی استحصال سے متعلق بنائے گئے ڈیٹا میں شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے تفتیش کاروں کو اس مواد کی مدد سے متاثرین، بدسلوکی کرنے والوں اور مقامات کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔ابھی تک واٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک کی جانب سے اس کارروائی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔