نائٹ رائیڈرزکے ہاتھوں دہلی ناکامی سے دوچار

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں)آئی پی ایل میں یوسف پٹھان اور منیش پانڈے کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دہلی ڈیئر ڈیولز کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔دہلی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹاپ آرڈر کے تمام بلے باز اچھے آغاز کے باوجود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے البتہ اختتامی اوورز میں رشابھ پانٹ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت دہلی نے سات وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔سنجو سیمسن نے 39 رنز بنائے ۔ جواب میں کولکتہ کی ٹیم صرف 21 رنز پر کولن ڈی گرینڈ ہوم، روبن اتھاپا اور گوتم گمبھیر کی شکل میں ابتدائی تین بلے بازوں سے محروم ہو کر مشکلات سے دوچار ہو گئی۔اس موقع پر یوسف پٹھان اور یش پانڈے وکٹ پر اکٹھا ہوئے اور 110 رنز کی ساجھے داری قائم کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔، یوسف 59 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔اس موقع پر کولکتہ کی میچ میں فتح صاف نظر آ رہی تھی لیکن اختتامی اوورز میں دہلی کے باو¿لرز کی نپی تلی باو¿لنگ کے سبب میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا۔میچ کے آخری اوور میں کولکتہ کو جیت کیلئے نو رنز درکار تھے اور امیت مشرا نے دوسری ہی گیند پر کرس ووکس کو ا?و¿ٹ دہلی کی جیت کے امکانات روشن کر دیے۔ابتدائی تین گیندوں پر صرف ایک رن بننے کے بعد دہلی کی پوزیشن مضبوط نظر آتی تھی لیکن منیش پانڈے نے اگلی گیند پر چھکا اور پھر پانچویں گیند دو رنز لے کر اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں فتح سے ہمکنار کرا دیا۔منیش پانڈے نے 69 رنزکی فتح گر اننگز کھیلی لیکن آسٹریلیا سے آئے ناتھن کاو¿لٹر نائل کو 22 رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی چنا گیا۔

ڈان لیکس معاملہ, چودھری نثار کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جس وقت ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی گئی اس وقت میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر نہیں تھے اور نہ ان کا اس رپورٹ سے کوئی تعلق ہے۔ میں اپنے اس بیان پر قائم ہوں کہ ڈان لیکس کی سفارشات مرتب ہونے میں تاخیر کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر در عمل دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے قیام کے وقت جسٹس عامر رضا خان نے اس کی سر براہی اس شرط پر قبول کی کہ وہ صرف اس وقت کمیٹی کی رپورٹ پر دستخط کریں گے جس پر سب کا اتفاق رائے ہو جائےگا۔ اگر شروع میں ہی کمیٹی کی سفارشات پر سب اراکین کا اتفاق رائے ہو جاتا تو اس کمیٹی کو اپنی حتمی رپورٹ مرتب کرنے میں پانچ مہینے سے زیادہ وقت کیوں لگتا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا نہ تو کمیٹی سے تعلق ہے اور نہ ہی وہ اس وقت ڈی جی آئی ایس پی آر تھے جب یہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں مختلف معاملات زیر بحث آئے۔ ڈان لیکس کی رپورٹ پر پوچھے گئے سوال پر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اگر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اتفاق رائے کا کہا ہے تو ان سے پوچھا جائے، ڈان لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

اعصام نے مونٹی کارلوکے فائنل8کاٹکٹ کٹوالیا

مونٹی کارلو(نیوزایجنسیاں) مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پری کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔اعصام الحق نے اپنے پارٹنر رومانیہ کے فلورین مرگیا کے ساتھ ایونٹ کی ساتویں بہترین جوڑی کروشیا کے میرین سیلک اور جرمنی کے فلپ پیٹز شونر کو 6-4 اور 6-4 کے یکساں مارجن سے شکست سے دوچار کیا۔اس سے قبل مراکش گراں پری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں انہیں ہسپانوی جوڑی مارسیل گرینولرز اور مارک لوپز نے سخت مقابلے کے بعد 6-7(9-11)، 7-6(7-4) اور 4-10 سے ہرادیا تھا۔

آفریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کافیصلہ اگلے ہفتے متوقع

لاہور (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شاہدآفریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ آفریدی سے ملاقات کر کے ان سے فیئرویل کا وقت اور معاملات طے کریں گے۔ علاوہ ازیں مزید معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی کی ملاقات 23 اپریل کو دبئی میں متوقع ہے ، شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہوگئے ہیں لیکن شائقین کے دلوں میں ان کی محبت آج بھی اسی طرح زندہ ہے اور لوگ پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی 20 سالہ خدمات کو خوب خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ شاہد آفریدی کو باعزت طور پر کرکٹ کی دنیا سے رخصت کیا

چیمپئنز ٹرافی …. گرین شرٹس کا سکواڈ فائنل

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی نے جون میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ کی فہرست آئی سی سی کو بھجوا دی ہے،کامران اکمل ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام ہو گئے جبکہ احمد شہزاد اورعمر اکمل سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں،دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم سے بیٹسمین آصف ذاکر اور لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کی فہرست آئی سی سی کو بھیج دی ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اس ٹیم میں تبدیلی 24مئی تک کی جاسکتی ہے۔24مئی سے ٹیمیں انگلینڈ پہنچنا شروع ہوجائیں گی جہاں وہ وارم اپ میچ کھیلیں گی۔ویسٹ انڈیز کےخلاف چار ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی کارکردگی اکمل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم میں جگہ نہیں دلاسکے گی۔سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ سابق ون ڈے کپتان اظہر علی کو انگلش کنڈیشنز میں اوپنر کی حیثیت سے احمد شہزاد کے ساتھ موقع دینے پر متفق ہوگئے ہیں۔البتہ کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کو یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاور ہٹر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ عمر اکمل کو خراب فٹنس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز جانے والی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم سے اوپنر کامران اکمل، بیٹسمین آصف ذاکر اور لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو ڈراپ کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد پندرہ رکنی ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔اس فہرست میں کامران اکمل، آصف ذاکر اور محمد اصغر کا نام شامل نہیں ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کے پندرہ ممکنہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، عماد وسیم، جنید خان، محمد عامر، وہاب ریاض، جنید خان، محمد حفیظ ، اور شاداب خان شامل ہوں گے۔

آئندہ انتخابات میں نوازشریف کی کوئی گنجائش نہیں۔۔۔زرداری کا بڑا اعلان

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زردار ی نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں نواز شریف کی گنجائش نہیں رینجرز اختیارات کا معاملہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر طے ہو گا۔ اقتصادی راہداری اور گوادر ہمارے منصوبے ہیں۔ میں وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ پانامہ کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف نہیں آئے گا۔ ایان علی ، عزیر بلوچ کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں سنجیدگی نہیں ان کے ہاتھ میں ملک کا مستقبل نہیں سیاسی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں چلتی رہتی ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں (ن) لیگ پری پول دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔ میاں صاحب اگلے انتخابات میں کوئی گنجائش نہیں ۔ سندھ میں 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے حکومت سندھ سے گیس لے کر اپنوں کو دینا چاہتی ہے۔ پنجاب میں گیس کی کمی کو پورا ہونا چاہیئے سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے۔ سندھ کو بھی ملنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ شخصیات کا فرق ہوتا ہے۔ راحیل شریف اور قمر جاوید باجوہ کی شخصیات میں بھی فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اومنی گروپ کو صرف گنا سپلائی کرتا ہوں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ڈھونڈ رہا ہوں میرے دوستوں کو کس نے اٹھایا ہے۔ میرا خیال میں وفاقی ایجنسیوں نے اٹھایا ہے۔ عدالت کے ساتھ میں بھی ڈھونڈ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لئے کچھ لو اور کچھ دو کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوا لغاری کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔ عزیر بلوچ کے خلاف وارنٹ پیپلز پارٹی کے دور میں نکلے تھے۔ اس کے خلاف 5آپریشنز کئے گئے۔ اگر عزیر بلوچ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہوتا تو ان کے وارنٹ نہ نکلتے انہوں نے کہا کہ بلاول اور میں پارٹی کو لیڈ کر رہے ہیں ہمیں لوگ بلا رہے ہیں۔ انتخابات بتائیں گے کس نے کیا کیا ہے۔ اگلے انتخابات میں اچھے نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایان علی کیس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ عرفان اللہ مروت کو دوبارہ پیپلز پارٹی میں لانا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے اور گوادر منصوبے پر میں نے دستخط کئے ۔ یہ منصوبے ہمارے دور میں شروع ہوئے۔ ا نہوں نے کہا کہ 2018ءکے انتخابات جیتے تو وزیراعظم کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ میں تو وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے لئے الگ الگ قانون ہے۔ نواز شریف کو عدالت کے ذریعے ہٹانے کے حق میں نہیں تاہم پانامہ کا فیصلہ نوازش ریف کے خلاف نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں سنجیدہ لوگ نہیں ۔ اگر ملک کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں نہیں ہو سکتا دیگر پارٹیاں بھی ہیں وہ آئیں گی۔ ا نہوں نے کہا کہ خورشید شاہ پر ڈاکٹر عاصم پر بل گیٹس سے بھی زیادہ الزامات لگائے گئے مگر کوئی ثبوت نہیں ہے۔ نیب کے کیس سے متعلق علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانی دی ہے۔ ان کے کئی جوان اور کارکن شہید ہوئے ۔ انٹرنیٹ بڑی دنیا ہے اس کے ذریعے بچوں کو ورغلایا جاتا ہے۔ ہمیں اس پر سوچنا چاہیئے پاکستان اور طالبان کے درمیان ہماری فوج کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی سزائے موت کا فیصلہ درست ہے۔ افغانستان کے ساتھ دوستی کرنی چاہیئے وہاں غیر ریاستی عناصر ہیں جو کسی نہ کسی کے خلاف استعمال ہوتی ہیں۔#/s#۔( علی)

امریکی سرزمین پرقومی پرچم سربلند

نیویارک(نیوزایجنسیاں)پاکستان کے نوعمرکھلاڑی محمد حذیفہ ابراہیم نے انڈر-13 ہوسٹن جونیئر انٹرنیشنل اسکواش چمپیئن شپ 2017 کے فائنل میں بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی کو شکست دے کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔حذیفہ نے کیریئرکی ساتویں کامیابی حاصل کی۔امریکا کے شہر ہوسٹن میں کھیلی گئی چمپیئن شپ کے فائنل میں حذیفہ نے بھارتی کے روہیل باتھیجا کو 3-2 سے زیر کر کے ٹرافی حاصل کرلی۔حذیفہ اور روہیل باتھیجا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا تاہم پاکستانی کم سن کھلاڑی نے مخالف کھلاڑی کو 11-1، 4-11، 11-7، 9-11 اور 13-11 سے زیر کرلیا۔چمپئن شپ کے منتظم جہانزیب خان نے فاتح کھلاڑی کو ٹرافی تھمادی۔۔خیال رہے کہہ حذیفہ کی بین الاقوامی سطح پر یہ ساتویں بڑی کامیابی ہے اور اب تک 7 ٹرافی جیت چکے ہیں۔پاکستان کی تاریخ اسکواش کے حوالے سے بڑی روشن ہے جہاں جہانگیر خان اور جان شیر خان نے 80 اور 90 کی دہائی میں دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔

راشد نے میچ فکسنگ پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لاہور: ( نیوزایجنسیاں) سابق قومی کپتان راشد لطیف نے کرکٹ فکسنگ کے مسئلے پر نیا پینڈورا بکس کھول دیا ہے۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ 2003ء میں بکی نے ان سے رابطہ کیا تھا، اس وقت کے منیجر ہارون رشید کے کہنے پر بکی رتن مہتا سے ملا تاہم منیجر کو معلوم نہیں تھا کہ وہ شخص بکی ہے۔سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ بکی رتن مہتا نے رابطہ کیا لیکن انہوں نے بکی کی آفر ٹھکرا دی۔ سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کو فکسنگ کی رپورٹ کرنے پر پی سی بی الٹا مجھ سے ناراض ہو گیا۔راشد لطیف نے یہ بھی کہا ہے کہ بکی کی آفر ٹھکرانے کے بعد انہوں نے معاملہ کی آئی سی سی کو رپورٹ کی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ ان سے خفا ہو گیا۔ راشد لطیف نے پی سی بی اور آئی سی سی سے فکسنگ سے متعلق قوانین اور سزا مزید سخت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

پی سی بی میں عہدوں کی بندر بانٹ

لاہور(نیوزایجنسیاں)قومی کرکٹ زوال کا شکار لیکن کرکٹ بورڈ کو ہوش نہ آیا،اپنوں کو نوازنے اور آزمائے ہووں کو دوبارہ کرسیاں دینے کا سلسلہ جاری،ایک سال قبل بطور چیف سلیکٹر ہٹائے گئے ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کر دیا گیا۔ ہارون رشید کی ناقص سلیکشن کے باعث پاکستانی ٹیم 2016 کے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بری طرح پِٹی تھی،ہیڈ کوچ وقار یونس نے مستعفی ہونے کے بعد اپنی رپورٹ میں ان سے متعلق سخت ریمارکس دیئے،وہ بطور ڈائریکٹر اکیڈمیز مستقبل کا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں بھی ناکام رہے،نجم سیٹھی سے قربت ہارون رشید کو دوبارہ پی سی بی لے آئی ہے،کرکٹ بورڈ میں اقربا پروری کا یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو پاکستانی کرکٹ کا خدا ہی حافظ ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعینات کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعینات کر دیا ہے، انٹرویو اور دیگر معاملات مکمل ہو جانے کے بعد انہوں نے آج ہی عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ہارون رشید ایک سال قبل چیف سلیکٹر کے عہدے پر فائز رہے، اس وقت قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2016 میں ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی تھی جس میں پاکستان پہلے راﺅنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں ہارون الرشید کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان ، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور ڈائر یکٹر ایچ آر بریگیڈیئر (ر) ساجد حمید نے انٹرویو کے بعد ہارون رشید کی تقرری کی منظوری دی ۔ ہارون رشید کو گزشتہ سال آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کی خراب کارکردگی کے بعد پوری سلیکشن کمیٹی کے ساتھ فارغ کردیا گیا تھا لیکن جب ڈائر یکٹر کرکٹ آپریشنز کا عہدہ مشتہر کیا گیا تو انہوں نے دوبارہ درخواست دےدی۔ہارون رشید پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ کے عہدے پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

عمران خان کا ”آرمی چیف“ بارے اہم بیان….

اسلام آباد، (مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں) مشال قتل کی تہہ تک جائیں گے، مجرمان کو سخت سزا دلوا کر رہیں گے، مسلم لیگ والوں کو ایمپائر کو ملا کر کھیلنے کی عادت ہے، مریم نواز ایسے پھرتی ہیں جیسے آئندہ کی وزیراعظم ہوں، آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست میں نے کی تھی، اس ملاقات میں افغان بارڈر اور فاٹا کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے، میں نے آرمی چیف سے کہا اب آر او الیکشن نہیں ہونے دینگے، نواز شریف بھارت سے دوستی اور فوج مخالفت کررہی ہے، یہی ڈان لیکس میں ہے، پانامہ کا فیصلہ اللہ پر چھوڑدیا ہے، چاہتے ہیں جج فیصلہ دے دیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اے پی این ایس واقعہ پر پوری قوم اکٹھی ہوگئی تھی، اسی طرح مشال کے قتل کے بعد لوگوں میں یہ بات اجاگر ہوگئی ہے کہ اسے توہین آمیز واقعات پر ایسا عمل نہیں ہونے دینگے، توہین رسالت کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، کسی پر الزام ہو تو اسے انٹیروگیٹ کیا جانا چاہئے، مشال کے واقعے پر تہہ تک جائیں گے، مجرمان کو سخت سزائیں دلوا کر رہیںگے، اس معاملے میں پولیس شفافیت کے ساتھ ہر پہلو کو دیکھے گئی، میں کل مقتول کے گھر جاو¿ں گا اور انہیں تفصیل سے آگاہ کروں گا، یونیورسٹی میںوائس چانسلر کیلئے بہت نئے اقدامات کے تحت5 چن لیتے ہیں جنہیں مختلف یونیورسٹیوں میں پڑھایا جائےگا، مسلم لیگ وا لوں کو ایمپائر ملا کر کھیلنے کی عادت ہے، آصف زرداری کو اب آر او الیکشن یاد آرہا ہے، مریم نواز ایسے پھر رہی ہے جیسے آئندہ کی وزیراعظم ہے، وہ کہہ رہے ہیں طوفان چلا گیا ہے، صرف آرمی چیف اور چیف جسٹس ہی بولے ہیں، کونسا طوفان تھا جو اب چلا گیا ہے، میں نے چیف آرمی سے ملنے کی درخواست کی، ملاقات میں افغان بارڈر اور آئی ڈی پیز کے حوالے سے بات کی، فاٹا معاملات زیر گفتگو آئے، ایک گھنٹہ ملاقات میں کے پی کے کے معاملات پر بات چیت ہوئی، میں اس سے پہلے کبھی آرمی چیف سے نہیں ملا تھا، آرمی چیف نے کہا میں جمہوریت کے ساتھ ہوں، میں نے انہیں کہا کہ2013 ءکی طرح آر او الیکشن نہیں ہونے دینگے، انہوںنے کہاہم موو کریں گے۔ ہم نے کہا ہمیں ایک فوجی اندر اور ایک باہر فوجی چاہئے،یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ نے نیو ٹرل رہنے کا فیصلہ کیا، سعودی عرب سے ضرور تعلقات ہیں لیکن ایران بھی ہمارا ہمسایہ ہے، شیعہ اور سنی کو آپس میں لڑوایا جارہا ہے، ہمیں جنگ ختم کرنے کاحصہ بننا چاہئے، ہم جانتے ہیں ان کے پیچھے کون ہے، قمر جاوید باجوہ چاہتے ہیں راحیل شریف ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔ مودی پاکستان کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، ہمارے یہاں کوئی لیڈر ہی نہیں ہے کوئی لیڈر ہوتو انٹر نیشنل لیول پر بھارت کے رویئے کو اجاگر کرے اور دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھائے، بھارت پاکستان کو تنہا کرنے میں کامیاب ہورہا ہے، نواز شریف بھارت سے دوستی چاہتا ہے آرمی بھارت کے خلاف ہے، یہی ڈان لیکس میں ہے، امریکہ اور ٹرمپ نے انسانیت سے دشمنی کرکے افغانستان میں بم گرایا، اسی سے انتہا پسندی ختم نہیں ہوگی بلکہ بڑھے گی، دنیا میں امریکہ کی وجہ سے دہشتگردی بڑھ رہی ہے، بم کے نتیجے میں مرنے والوں کے لواحقین داعش اور طالبان کو اختیار کریں گے۔ حکمرانوں کی کرپشن پر کتاب لکھی ہوئی ہے، یہ کمیشن اکٹھی کرکے منی لانڈرنگ کرنا چاہتے ہیں، کے پی کے میں مثالی کام کردیئے ہیں، ادارے مضبوط ترین ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں مجھے اور بچوں کو گن دکھا کر لوٹا گیا، دس دنوں میں دس کو لوٹا گیا صرف میں نے رپورٹ درج کروائی، لوگ پولیس سے خوفزدہ ہیں، پنجاب حکومت نے پولیس بدلنے کی بجائے انکی وردی بدل دی اور ڈیڑھ ارب روپیہ خرچ کردیا، پی ایس ایل کے کلب میچ کیلئے32 ارب روپے کے اشتہار لگوادیئے۔ پانامہ کے کیس کے بعد انکی حکومت پنجاب میں بچے گی نہیںیہ کے پی کے میں کیا حکومت بنائیں گے، اگر یہ پانامہ سے بچیں گے تو گوادر کے ٹھیکے پر انہیں پکڑوائیں گے، جو قطری دوست کو دے دیا، پشاور کی میٹرو ان کی میٹرو سے بالکل مختلف ہوگی، بہت سستی اور بغیر سبسڈی کے چلے گی، نواز شریف زرداری کے ساتھ نورا کشتی کرتے رہتے ہیں، دونوں کے مفاد ایک ہیں، دونوں کے پیسے باہر پڑے ہیں، دونوں منی لانڈر ہیں، جو لوگ قرضے دیتے ہیں وہ استعمال کرتے ہیں، پی پی پی، ن لیگ کے مقاصد مشترکہ ہیں ڈاکٹر عاصم، ایان علی، شرجیل پر انکی ڈیل ہوچکی۔ چیف جسٹس کو نیب اور احتساب کمشنر کو چننا چاہئے، دو پارٹیاں ملکر کیسے آزاد کمشنر چن سکتے ہیں، جتنی کوشش کرسکتا تھا کرلی، پانامہ کا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، چاہتے ہیں کہ جج جلد فیصلہ کردیں۔