اسلام آباد (اے این این) حکومت کی جانب سے شہریوں کو عید سے پہلے عیدی ، یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، منظوری 31 مئی کو دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 10 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.50 روپے اورمٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت میں تین روپے کمی کاامکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس کی منظوری 31 مئی کو ہو گی۔





































