تازہ تر ین

رشی کپور کے خلاف درخت کاٹنے پر مقدمہ درج

ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی وود اداکار رشی کپور عام طور پر سوشل میں میڈیا میں ہر ایک کو تنقید کا نشانہ بنانا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں لیکن دوسروں کو نصیحتیں کرنے والے عام طور پر اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے اور ایسا ہی رشی کپور کے ساتھ بھی ہوا ہے کیونکہ ان کے خلاف درخت کاٹنے کے الزام میں مقدمہ درج ہوا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں برہان میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے رشی کپور اور ان کے ٹھیکیدار کے خلاف درختوں کے تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی کے پوش علاقے باندرا پالی ہل میں واقع رشی کپور کے بنگلے پر تعمیراتی کام جاری ہے جس میں درختوں کی شاخیں رکاوٹ بن رہی تھیں ،لہٰذا اداکار نے 6 شاخوں کو کاٹنے کیلئے اجازت نامہ حاصل کیا تھا لیکن تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ 6 سے زیادہ شاخیں کاٹی گئی ہیں۔
دوسری جانب رشی کپور نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے درختوں کی کٹائی کا باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کیا تھا یہ مجھے پھنسانے کی کوشش ہے انہوں نے اس معاملے میں اپنے پڑوسیوں کو ملوث کرتے ہوئے کہا کہ میرے پڑوسی مجھ سے جلتے ہیں یہ سارا کیا دھرا ان ہی کا ہے۔پولیس کے مطابق درختوں کی کٹائی غیر قانونی ہے ،بی ایم سی نے رشی کپور کو نوٹس جاری کیا ہے جس پر رشی کپور کا کہنا تھا کہ دوسرے علاقوں میں بھی درختوں کی کٹائی ہوتی ہے لیکن اس طرف کوئی دھیان نہیں دیتا،سب لوگ صرف میرے پیچھے ہی پڑ گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain