Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کردی

    By Daily Khabrainجون 23, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    kulbhushan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد، راولپنڈی (نمائندگان خبریں) بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں جاسوسی کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں جاسوسی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے رحم کی اپیل کردی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی جاسوس نے معصوم جانوں کے ضیاع پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف سے رحم کی اپیل میں کہا کہ پاکستن کو جانی ومالی نقصان پہنچایا جس پر ندامت کا سامنا ہے لہذا ہمدردانہ بنیادوں پر جان بخشی کی جائے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ لے بھارت نے پاکستان میں کیا کیا ہے اور کیا کررہا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل مسترد کردیں تو کلبھوشن صدر پاکستان ممنون حسین سے رحم کی اپیل کرسکتا ہے۔اس سے قبل کلبھوشن یادیو نے ملٹری ایپلٹ کورٹ کو بھی اپیل کی تھی جو مسترد کردی گئی تھی جب کہ اپنے پہلے ویڈیو بیان میں بھی کلبوشن یادیو نے پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا۔آئی ایس پی آر نے بھارتی جاسوس کی دوسری اعترافی وڈیو بھی جاری کردی جس میں کلبھوشن یادیو کو دہشت گردی کی کارروائی اور جاسوسی کا اعتراف کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ کلبھوشن یادیو نے رحم کی اپیل میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سے معافی بھی مانگی۔اپنے دوسرے اعترافی بیان میں بھارتی جاسوس کا کہنا تھا کہ میں بھارتی بحریہ میں کمیشنڈ آفیسر ہوں اور میرا کوڈ نام حسین مبارک پٹیل ہے جب کہ میں نے 2005 اور2008 میں کراچی کا دورہ کیا جس کے نتیجے میں کراچی کے اطراف کے علاقوں میں پاکستان بحریہ کے تنصیبات اور اثاثوں سے متعلق خفیہ معلومات جمع کیں۔کلبھوشن نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے اس بات کو محسوس کرلیا تھا کہ 2014 میں مودی کی حکومت ہوگی لہٰذا میری خدمات خفیہ ادارے ’را‘ کے سپرد کردی گئی جب کہ میرے ذمہ داری کراچی، بلوچستان، کوئٹہ ، تربت اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں پر نظر رکھنا اور انکو پایہ تکمیل تک پہنچانا اور اس سلسلے میں تمام انتظامات احسن طریقے سے نبھانا تھی۔بھارتی جاسوس کلبھوشن نے دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے موصول ہونیوالی رقم کے ذرائع سے متعلق بتایاکہ بھارتی قونصل خانے افغانستان اور ایران میں رقم بھجوایا کرتے تھے جبکہ پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کا حتمی مقصد سی پیک کو روکنا تھا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان کی ویڈیو میں کہناتھا کہ پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں سرانجام دینے کیلئے رقوم کی منتقلی ہنڈی کے ذریعے دلی یاممبئی سے براستہ بلوچستان قوم پرستوں کوبھجوائی جاتی تھی لیکن ایک بار 40ہزار ڈالر بلوچ قوم پرست کو براستہ دبئی بھی بھیجے گئے تھے۔کلبھوشن نے کہا کہ میں بلوچستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں سے رابطے میں تھااورروابط کا مقصد بلوچستان میں را کے منصوبوں سے دہشتگردوں کو آگاہ کرنا تھا، یہی نہیں مجھے ٹاسک دیا گیا تھا کہ گوادر اور جیوانی کے درمیان نقل و حرکت کو یقینی بناو¿ں کیونکہ بلوچستان کی ساحلی پٹی کیساتھ رقم،اسلحہ،بارود اور ہتھیار فراہم کرنے تھے اور اہم ہدف بلوچستان اور کراچی ریجن کو نشانہ بنانا تھاجبکہ کمپنی کا مقصد صرف بلوچ علیحدگی پسندوں،دہشتگردوں کیساتھ روابط تھا،میں چاہ بہار میں کامنڈا ٹریڈنگ کمپنی کے نام سے بزنس کر رہا تھااور چاہ بہار میں جعلی نام حسین مبارک پٹیل کے ساتھ مقیم تھاجہاں میری اور انیل کمار کی الوک جوشی کے ساتھ ایک ملاقات ہوئی، انیل کمار بھی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرواتا تھا۔بھارتی ایجنٹ نے مزید کہا کہ ابھی میں کالعدم بی ایل اے کی قیادت سے ملنے آ رہا تھا اورمیرا مقصد را کے30 سے40 کارندوں کو بلوچستان میں داخل کروانا اور ان کارندوں کا مقصد دہشتگردوں کووسائل اور سہولیات فراہم کرنا تھا۔واضح رہے کہ گرفتار بھارتی جاسوس نے سزائے موت کی سزا پر چیف آف آرمی سٹاف سے معافی مانگ لی ہے جبکہ تمام الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے رحم کی اپیل بھی کی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

      سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.