تازہ تر ین

وٹامن A-

ڈاکٹر نوشین عمران
وٹامن اے “A”کے دوسرے نام اور اقسام ریٹی نول‘ بیٹاکیروٹین‘ پرووٹامن اے بھی ہیں۔ وٹامن اے نہ صرف آنکھوں اور نظر کیلئے فائدہ مند ہے بلکہ جسمانی نشوونما‘ قوت مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آنکھوں کو ریٹی نول کی شکل میں وٹامن اے درکار ہے‘ خاص طور پر آنکھ کے پردے کی صحت کیلئے ریٹی نول بہت ضروری ہے۔ اس کا سب سے اہم کردار کم روشنی یا رات کی بینائی ہے‘ اسی لئے اس کی کمی کی پہلی علامت کم روشنی میں نظر کی کمزوری ہے یا بینائی کی کمزوری ہے۔ دوسرا اہم کردار جنیاتی کروموسومز اور خلیوں کے بننے کا عمل ہے۔ جلد کے خلیوں کی نشوونما‘ توڑپھوڑ‘ نئے خلیوں کی پیدائش میں بھی وٹامن اے کا عمل دخل ہے‘ اسی لئے اس وٹامن کی کمی سے چہرے اور جلد پر ایکنی ہوجاتی ہے یا دانے نکلنے لگتے ہیں۔
وٹامن اے کی کمی کی علامات کم یا شدید ہو سکتی ہیں۔ قابل ذکر علامات بینائی کی کمزوری‘ نظر کا دھندلا جانا‘ آنکھوں میں خشکی‘ قوت مدافعت کی کمی سے بار بار بیمار پڑنا‘ خاص کر آنکھ‘ کان‘ گلے اور پیشاب میں انفیکشن ہونا‘ بالوں کا رنگ پھیکا پڑنا یا سفید ہو جانا‘ جلد پر بہت زیادہ ایکنی یا دانے یا چھالے نکلنا‘ جلدی امراض ہیں۔
وٹامن اے خوراک میں ریٹی نول یا کیروٹین کی شکل میں پائی جاتی ہے۔ اس کے بہترین غذائی ذرائع مچھلی کا تیل‘ کلیجی‘ سرخ شملہ مرچ‘ شکرقندی‘ گاجر‘ براکلی‘ کرم کلاں‘ بند گوبھی‘ پالک‘ ساگ‘ کدو‘ خربوزہ‘ سردا‘ انڈہ‘ آڑو‘ سرخ مرچ‘ پپیتا‘ ٹماٹر‘ آم‘ مٹر‘ دودھ‘ سبز شملہ مرچ ہیں۔
ایسے بچے جو بار بار بیمار ہو جاتے ہیں‘ انہیں ایسی غذائیں ضرور دیں جن میں وٹامن اے ہو یا ڈاکٹر کے مشورے سے چند ہفتے وٹامن اے سیلیمنٹ دیں۔ بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کیلئے حفاظتی ٹیکوں یا پولیو کے قطروں کے ساتھ ہی وٹامن اے کے قطرے بھی پلا دیئے جاتے ہیں۔
ایسے نوجوان جنہیں ایکنی کی بہت زیادہ شکایت ہو اور صرف جلد پر کریم یا لوشن لگانے سے ایکنی دور نہ ہو ان کیلئے بہتر ہے کہ صرف وٹامن اے کا سیلیمنٹ ایک گولی روزانہ ایک سے دو ماہ استعمال کریں۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain