Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘
    • پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
    • عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
    • محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
    • نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
    • شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مرغی کے انڈے کم شاہی خاندان کے کارخانے زیادہ

    By Daily Khabrainجولائی 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Sirajul-Haq
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(آن لائن ، صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے شریف خاندان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں مرغی اتنے انڈے نہیں دیتی جتنے شاہی خاندان نے کارخانے بنائے ،پہلے دو اورپھر ایک دم ان گنت ہو گئے ،سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو صفائی کا بار بار موقع دیا مگر (ن)لیگ کی جانب سے منی ٹریل جمع نہیں کرائی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیاست اور تجارت ایک ساتھ نہیں ہونی چاہیے ، ہماری ریاست اتنی غریب نہیں کہ صدر اور دیگر حکمرانوں کو تنخواہیں نہ دے سکے۔ہمارے ملک میں ایک مرغی بھی انتے انڈے نہیں دیتی جتنے شاہی خاندان کے کارخانے ایک سے دو اور پھر ان گنت ہوتے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں احتساب ہو کیونکہ حقیقی جمہوریت کیلئے حقیقی احتساب ضروری ہے۔چاہتے ہیں پاناما کیس کا فیصلہ قوم کے حق میں ہو اور سپریم کورٹ سے کرپشن کا جنازہ نکلے۔مولانا سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت اپنے دلائل سے عدالت کو مطمئن نہیں کر پائی ، عدالت نے جے آئی ٹی بنائی اور اب حکمرانوں کو مزید وقت دینا چاہتی ہے تاکہ سرکاری وکلاکے دل میں جو بھی ہے باہر آجائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے انہیں عدالت سے مزید وقت ملے ۔سچی بات یہ ہے کہ جے آئی ٹی کی ساری رپورٹ کرپشن کی ایک نئی داستان ہے ۔۔چاہتے ہیں عوام کر کرپشن فری پاکستان ملے ۔سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو صفائی کا بار بار موقع دیا مگر اس کی جانب سے آج تک عدالت میں منی ٹریل جمع نہیں کرائی گئی۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں صحیح طرح احتساب ہو جائے تو لوگوں کو گلی محلوں اور چوکوں میں بندوق بردار چوکیدار کی ضرورت نہیں ہوگی ،کرپشن موجودہ حکومت ، پیپلز پارٹی یا مشرف کی حکومت نے کی ہو ان کا بھی احتساب ہولیڈروں کے جیب کی تلاشی لینا عوام کا حق ہے ،نواز شریف اپنے بچوں کو قربان نہ کریں اور نہ ہی والد کو کیس میں گھسیٹیں،جو ممالک پہلے نواز شریف کو بچانے آ جاتے تھے وہ بھی ان کے کاروبار سے لا علمی کا اظہار کررہے ہیں،حکمرانوں کے رنگ زرد ہونا فطری بات ہے ،شور شرابہ اور گالم گلوچ سے مسئلہ حل نہیں ہوگاوزیراعظم غلطیوں کا اعتراف کریں اور معافی مانگیں۔ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے موقع ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سپریم کورٹ میں آج پھر سرکاری وکلاءصحیح دستاویزات اور ثبوت دینے میں ناکام ہو گئے ہیں ججوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بچوں نے ثبوت نہیں دیئے تو سارا ملبہ وزیراعظم پر پڑے گا کیونکہ وہ بچوں کے ذمہ دار ہیں ۔سرکاری وکیل وزیراعظم اور ان کے خاندان کو بچانے کی بہت کوشش کر رہے ہیں مگر وہ کمزور وکٹ پر کھیل رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وکلاءکے الفاظ اور کاغذات ان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں باہر کی قوتیں جو پہلے نواز شریف کو بچانے آ جاتی تھیں وہ قوتیں بھی اس بار ان کا ساتھ نہیں دے رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ ہمارے ملکوں میں جو ان کا کاروبار ہے اس طرح نہیں جس طرح یہ پیش کررہے ہیں آج عدالت میں کہا گیا کہ اگر کاغذات جھوٹے ثابت ہوئے تو اس کا پیش کرنے والا ذمہ دار ہوگا اور اس کی سزا سات سال قید ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے حکمرانوں کے رنگ زرد ہو رہے ہیں جو فطری چیز ہے انہوں نے کہا کہ شور شرابہ اور گالی گلوچ اس مسئلہ کا حل نہیں ہے اس کا حل یہ ہے کہ وزیراعظم غلطیوں کا اعتراف کر لیں اور قوم سے سچ بولیں۔وزیراعظم ذمہ داری قبول کریں اور بچوں کوقربان نہ کریں اور نہ ہی اپنے مرحوم والد کو کیس میں گھسیٹیں۔ اگر وزیراعظم استعفیٰ دیتے ہیں تو ان کی عزت بچ جائے گی اگر تحقیقات میں وہ صاف ثابت ہوئے ہیں تو ان کی اسمبلی میں اکثریت ہے وہ دوبارہ وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان

      محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان

      شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.