اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے لیے آفیشل بلیو پاسپورٹ بنوالیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاسپورٹ پیر کے روز دن ساڑھے 11 بجے بنوایا۔ آفیشل بلیو پاسپورٹ اگلے دس برس تک قابل استعمال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے پاسپورٹ پیر کے روز دن ساڑھے 11 بجے بنوایا۔ تاہم وزیر داخلہ چوہدری نثار کے پاس سفارتی ریڈ پاسپورٹ اور گرین پاسپورٹ بھی موجود ہیں۔ جس میں سفارتی ریڈ پاسپورٹ کی مدت 2021 ءتک ہے۔ تاہم وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے اچانک آفیشل بلیو پاسپورٹ بنانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
اہم ترین شخصیت کا بلیو پاسپورٹ تیار

38603276 - us passport on the world map
