انسان اور گھوڑوں کے درمیا ن ریسلنگ کامقابلہ

میڈرڈ(نیٹ نیوز)سپین میں جاری سالانہ فیسٹیول کے دوران انسان اور جنگلی گھوڑوں کے درمیان ریسلنگ کے 4سو سال قدیم اور روایتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس تین روزہ فیسٹیول میں ایسا منفرد اکھا ڑہ سجایا جا تا ہے جہاں مضبو ط جسم والے افراد گھوڑوں کو قابو کر کے سینکڑوں تما شائیوں کو محظو ظ کر تے ہیں۔کھیل کے ا±صولوں کے مطابق میدان کو لا تعداد جنگلی گھو ڑوں سے بھر دیا جا تا ہے جس میں تین افراد پر مشتمل ٹیم کسی بھی ایک گھوڑے کو قابو کر تی ہے۔مختصر وقت میں ان پھرتیلے گھوڑوں کو پکڑنا ایک مشکل مر حلہ ہو تا ہے لہٰذا ایک کھلاڑی کے بجائے یہ ذمہ داری تین افرادکو سونپی جاتی ہے جن میں سے ایک شخص گھو ڑے کی پیٹھ پر بیٹھتا ہے جبکہ دوسرا اِس کی د±م کھینچنے اور تیسرا ا±س کی گردن کو دبوچنے کا کام سرانجام دیتاہے۔

ارجنٹائن کی عجیب وغریب پالتوچھپکلی

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)ارجنٹائن کی ایک عجیب و غریب مگر پالتو چھپکلی ” مگ گائیوور “سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔یہ ٹیگو قسم کی چھپکلی دنیا بھر میں بڑے شوق سے پالی جاتی ہے۔ اس چھپکلی کو مگ گائیوور کا نام دیا گیا ہے اور اس کی عمر اس وقت چار سال ہے۔ مگ گائیوور کے یوٹیوب پر 44 ہزار فالوور ہیں جبکہ اس کا لنکڈ ان پیج بھی بنا ہوا ہے۔ اس چھپکلی کی خاص بات یہ ہے کہ جب اسے گلے لگایا جائے تو یہ بہت خوش ہوتی ہے۔چھپکلی کے مالک سکاٹ کا کہنا ہے کہ جو بھی اسے ایک مرتبہ دیکھ لے وہ اس سے محبت کرنے لگتا ہے۔ اسکے نرم پیر فوم کی مانند ہیں اور یہ خوشی خوشی ہر ایک سے گلے ملتی ہے۔

پانامہ کیس میں اہم پیش رفت، اہم ترین شخصیت ذمہ دار قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاناما کیس پر سپریم کورٹ میں سماعت، ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے پر سپریم کورٹ نے سکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تصویر لیک کرنے والے کا نام منظر عام پر لانے کی بھی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے پر چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف ا?ج ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جسٹس شیخ عظمت نے اپنے ریمارکس میں کہا ظفرحجازی نے کس کے کہنے پر ٹمپرنگ کی یہ معاملہ ابھی دیکھنا ہے۔پکچر لیکس کے حوالے سے جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہے کہ حکومت پکچر لیکس کے ذمہ دار کیخلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو کرے ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ عدالت نے تصویر لیک کرنے والے کا نام منظر عام پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حکومت تصویر لیکس پر کمیشن بنانا چاہتی ہے تو بنا لے۔

توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) توہین عدالت کیس میں عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کا سن کر لیگی رہنماءنہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ شیطان کو بھی پہلے وارننگ دی گئی تھی، جب میرے مو¿کل نے توہین ہی نہیں کی تو فرد جرم کیسی؟ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا سمندر میں اتریں گے تو ہی تیر سکیں گے، جیل نہیں بھیج رہے، فرد جرم عائد کر رہے ہیں۔ مقدمے کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

بھارت میں بوڑھے والدین کیساتھ روح فرسا سلوک ،موت کا کھیل جاری

اترپردیش (خصوصی رپورٹ)بھارت میں ایک خطرناک اور پریشان کن رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں غریب افراد پیسوں کے لیے اپنے خاندان کے بزرگوں کو شیروں کا نوالہ بنارہے ہیں۔ بھارتی ضلع پیلی بھیت میں ٹائیگرریز کے اطراف دیہات میں غریب خاندان اپنے بزرگوں کو جان بوجھ کر شیروں کی کچھار کی جانب بھیجتے ہیں جو ان درندوں کا نوالہ بن جاتے ہیں جس کے بدلے میں متاثرہ خاندان کو چند لاکھ کا معاوضہ مل جاتاہے جبکہ موت کے اس تکلیف دہ کھیل میں خاندان کے بزرگوں کی مرضی شامل ہوتی ہے۔حالیہ چند ماہ میں ایسے کئی واقعات دیکھنے میں آئے جب انتہائی غربت کے شکار خاندانوں نے معاوضے کی رقم کے عوض اپنے بزرگوں کو خود خونخوار شیروں کی جانب بھیجا اور ان کی بریدہ لاش ملی اور خاندان والوں نے متعلقہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سے ہر جانے کی رقم لاکھوں میں وصول کی۔ ٹائیگرریز روکے قانون کے مطابق اگر کوئی دیہاتی حادثاتی طور پر شیروں کا شکار بن جاتا ہے تو بھارتی حکومت انہیں معاوضہ دینے کی پابند ہے۔ بھارت میں وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیوریو (ڈبلیو سی سی بی) کے افسر کلیم اطہر کے مطابق پیلی بھیت ٹائیگرریز رو(پی ٹی آر) کے اطراف ہونے والے سانحات کا بغور جائزہ لیا گیا ہے اور یوں لگتاہے کہ یہ عمل جان بوجھ کر کیاجارہا ہے۔

سیاسی بھونچال ۔۔اسحاق ڈار کی گرفتاری بارے اہم خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریکارڈ ٹمپرنگ معاملے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بلواسطہ مجرم ہیں کیونکہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے ان کے کہنے پر ریکارڈ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپرنگ میں ڈائریکٹ ملوث ہیں اور اسحا ق ڈار بلواسطہ مجرم ہیں جنہیں اب اس کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو بھی گرفتار کیا جائے اور پولیس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی پکڑے کیونکہ ان کے کہنے پر ظفر حجازی نے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی۔عدالت سے غلط بیانی پر ظفر حجازی کیخلاف بھی مقدمہ بنتا ہے۔

دپیکا کا ایک اور معاشقہ منظر عام پر آگیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے علاوہ معاشقوں کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔جہاں کبھی رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کیساتھ ان کا کوئی نہ کوئی سکینڈل منظر عام پر آتا رہا ہے وہاں ہی اب عالمی شہرت یافتہ سربین ٹینس سٹارنواک جوکووچ کے ساتھ ان کا پرانا سکینڈل منظر عام پر آگیا ہے۔

نواز شریف کی نااہلی پر کون بنے گا نیا وزیر اعظم؟ ملکی سیاست میں بھونچال

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کا وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی صور ت میں شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے پر غور جبکہ صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاﷲ وزیراعلیٰ پنجاب ہوسکتے ہیں۔پانامہ کیس کے سلسلے میں بنائی جانے والی جے آئی ٹی کو انکوائری کے سلسلے میں دئیے گئے 60روز مکمل ہوچکے ہیں اور آج وہ اپنی مرتب کردہ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریگی۔اس حوالے سے پارٹی حلقوں میں مختلف آپشنز زیر بحث ہیں۔

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، کس کو نااہل قرار دیدیا، دیکھئے اہم خبر

اسلام ا?باد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے ن لیگ ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعلی ڈگری کیس میں ن لیگی ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشننے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 4میں ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پی پی 4میں پولنگ 20اگست کو ہو گا جبکہ امیدوار 17سے 19جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست 30جولائی کو جاری کرے گا۔

وزیراعظم نے کس کے آگے ہاتھ جوڑے؟, خبر نے ہلچل مچادی

لندن(آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برطانوی ہم منصب تھریسامے سے وجے مالیا اور للت مودی کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جو برطانیہ کے دورے پر ہیں لندن میں برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا کہ برطانیہ اربوں روپے کے بھارتی نادہندگان وجے مالیا اور للت مودی کو بھارت کے حوالے کرے ترجمان بھارتی وزارت خارجہ گوپال بگلے نے ٹویٹ کی کہ وزیراعظم مودی نے تھریسامے سے کہا کہ بنک اور خزانہ لوٹ کر بھاگنے والوں کو وطن واپس لانے کیلئے ہمیں برطانوی تعاون کی ضرورت ہے۔تاہم برطانوی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ وجے مالیا اور للت مودی کو بھارت کے حوالے کرنے معاملہ اتنا آسان نہیں۔