1960 سے اب تک کے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں!

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ شریف فیملی پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے ا?ج سپریم کورٹ میں شریف فیملی کے کاروبار کی 1960 سے اب تک کے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔واضح رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے جب کہ جے آئی ٹی نے 62 دن تک تحقیقات کی جس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف، ان کے تینوں بچے، داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ ایس ای سی پی، نیب، ایف بی آر اور نیشنل بینک کے سربراہان بھی پیش ہوئے۔

”چور مچائے شور“ فلم ناکام, پپو پانچوں پرچوں میں فیل, اہم شخصیت کا انکشاف

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پپوپانچوں پرچوں میں فیل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے‘ چور مچائے شور کی فلم لگی ہوئی ہے‘ جے آئی ٹی کے خلاف بولنے والے سپریم کورٹ کو طعنہ دے رہے ہیں‘ چار چیخوں کی نئی ٹیم آئی ہے‘ پریس کانفرنس کرنے والے چاروں وزراءاور وزیراعظم کے امیدوار ہیں‘ لوگوں کو خریدنے کی نواز شریف کی پرانی عادت ہے‘ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کے لئے حکومت کوئی نئی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرسکتی ہے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاسی زندگی کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔ بعض لوگ جان بوجھ کر خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے جے آئی ٹی کے خلاف (ن) لیگ نے کوئی پیٹیشن دائر نہیں کی جے آئی ٹی کے خلاف بولنے والے سپریم کورٹ کو طعنہ دے رہے ہیں۔ قطری شہزادے نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس نواز شریف کے خلاف ہے جو لوگ نواز شریف کا دفاع کررہے ہیں وہ ان کے ذاتی ملازم ہے۔ وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوسکتے ہیں تو قطری شہزادہ کیوں نہیں۔ چیئرممین ایس ای سی پی ٹمپرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں جے آئی ٹی رپورٹ میں اہم انکشافات ہوں گے۔ ماہین فاطمہ نے تسلیم کیا کہ ان پر ٹمپرنگ کیلئے دباﺅ ڈالا گیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ اپنوں کو بانٹ رہے ہیں قابلیت کو ڈانٹ رہے ہیں۔ ایک تصویر لیک ہوئی انہوں نے قیامت کھڑی کردی۔ جعلی کلاشنکوف برآمد کرکے مجھے جیل میں ڈالا گیاتھا۔ فون ٹیپنگ کا ریکارڈ آرام سے نکالا جاسکتا ہے۔ یہ غلط بات ہے کہ شریف خاندان نے زیادہ شواہد جمع کرائے۔ انہوں نے اپنے لوگوں کو اہم اداروں میں تعینات کیا ہے پریس کانفرنس کرنے والے چاروں وزراءوزیراعظم کے امیدوار ہیں۔ پریس کانفرنس میں چوہدری نثار اور اسحاق ڈار شامل نہیں تھے۔ اسحاق ڈار ایک بار سامنے آئے اور نازیبا گفتگو کی مجھے شک ہے حکومت کل سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کے لئے کل اپیل دائر کرسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے حکومت عدالت میں کہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ قطری شہزادہ تو حسین نواز کی صفائی اور حمایت میں آیا تھا۔ ان کی مقبولیت دیکھیں مریم نواز آئیں تو دو سو لوگ بھی اکٹھے نہیں کرسکے۔ حدیبیہ پیپر ملز میں بھی یہ لوگ پھنس چکے ہیں۔ عدالت پر حملہ کیا گیا تو عمران خان ایسی کال دے گا کہ یاد رکھا جائے گا۔ عمران خان نے کال دی تو شیخ رشید کندھے سے کندھا ملا کر چلے گا۔ عوام قانون کی فتح اور پانامہ لیکس کیس کا نتیجہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے مجھے تو پانچوں پرچوں یں پپو فیل نظر آرہا ہے۔ چور مچائے شور کی فلم لگی ہوئی ہے۔ کسی آرمی چیف سے نواز شریف کی نہیں بنی ۔ چار چیخوں کی نئی ٹیم آئی ہے قومی اسمبلی توڑی گئی تو صوبائی اسمبلیوں کو بھی توڑنا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے اہم حکم نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد (خبریں ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کا نام سامنے لانے کا حکم دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت شروع ہو چکی ہے جس دوران جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی تصویر لیک کی تھی، اس کا نام سامنے آنا چاہئے۔جسٹس اعجاز افضل نے مزید کہا کہ اس معاملے پر کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ کمیشن قائم کرنا ان کے دائرہ اختیار میں بھی نہیں ہے تاہم اگر حکومت دلچسپی رکھتی ہے تو وہ اس پر کمیشن قائم کر لے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہوگا،اندازے غلط بھی ہوسکتے ہیں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی تمام تر تحریک کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ ہے پانامہ کیس کا اسی فیصد کریڈٹ عمران خان ‘ پانچ فیصد سراج الحق ‘ پانچ فیصد شیخ رشید اور دس فیصد میڈیا کو جاتا ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے کچھ بھی کہنا مشکل ہے سارے اندازے غلط ہو سکتے ہیں مکمل تبدیلی بھی آ سکتی ہے ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہوگا اور لوگ صدیوں تک یاد رکھیں گے ۔ آئین سے بالا تر ہو کر بھی فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ آئین کے برعکس بھی فیصلہ ہو سکتا ہے جو ملک کے فائدے میں ہو ۔ انہوںنے اپنے انٹرویو میں کہا کہ کسی میں ہمت نہیں کی کہ ہمارا نام پانامہ اچھالے اگر کوئی ایسا کرتا تو میں اس کے خلاف کیس کر دیتا ۔ جب میں وزیر اطلاعات تھا اس وقت گارڈین اخبار میں خبر آئی کہ ہم نے قرضہ لیا اور معاف کرایا ۔ ہم نے لندن جا کر سب سے اچھے وکیل کئے اور کیس کیا ۔ گارڈین اخبار نے فرنٹ پیج پر معافی نامہ شائع کیا اور ہمارے تمام خرچے بھی دیئے ۔انہوں نے کہا کہ جس حکومت کا وزیر خارجہ ہی نہ ہو اس نے دوسرے ملکوں سے کیا تعلقات بنانے ہیں ۔ موجودہ حکومت ذاتی تعلقات بنا رہی ہے ۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہو رہے ہیں یہ انڈیا کی نسبت زیادہ خطرناک کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پرویز الہیٰ کا نام برداشت نہیں کرتا ۔ ریسکیو 1122 پر پرویز الہیٰ کا نام برداشت نہیں کر سکتے ۔ میں نے وزیر اعظم کی حیثیت سے ایک اہم کام کیا کہ اگر کوئی پاکستانی دوسرے ملک میں فوت آ جاتا ہے تو اس کو لانے کے لئے بہت زیادہ توجہ درکار ہوتی ہے لوگ پریشان تھے میں نے فیصلہ کیا کہ پی آئی اے میت فری پاکستان لائے گی اور اب یہ فیصلہ اب تک موجود ہے اور لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر اعظم تھا تو میں نے یہ قانون بنایا کہ کسی حادثے کی صورت میں اگر کوئی زخمی حالت میں ہسپتال پہنچتا ہے تو اس کا پہلے علاج کیا جائے پھر بعد میں ایف آئی آر درج کرائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اور مشاہد حسین سید سابق الیکشن کمیشن کے پاس گئے تھے ہم نے انہیں کہا کہ زیادتی ہو رہی ہے کوئی نہین سن رہا انہوں نے دروازہ بند کیا اور آ کر کہا کہ میرے پلے کچھ نہیں فیصلے اکثریت کے ہوتے ہیں میں تو پانچواں آدمی ہوں ۔2018 کے الیکشن میں اگر الیکٹرول تبدیلی نہیں آتی تو لوگو ں کو الیکشن کا بائیکاٹ کر دینا چاہئے ایسے الیکشنوں کا فائدہ بھی کچھ نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ۔ کوئی صعنت نہیں لگی اور نہ ہی پنجاب کا کسان خوش ہے ۔ تعلیم پر بھی کچھ نہیں کیا گیا ۔ صرف ٹرین چلا دینے سے ایک لاکھ لوگوں کو فائدہ ہو جائے گا اور ہم انڈے آلو انڈیا سے منگوا رہے ہیں جبکہ پاکستان کے کاشتکار مر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے دائیں جانب ہمارا آدمی کھڑے نظر آئے گا کوئی بھی سیاسی پارٹی ایسی نہیں جہاں پاکستان مسلم لیگ (ق) کا بندہ نظر نہ آئے ۔ نون لیگ کے دائیں بائیں ہمارے ساتھی ہی موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے فیصلے کو نون لیگ کے کرتوت سے لگ رہا ہے کہ وہ فیصلہ قبول نہیں کرے گی ۔

قطری شہزادے محل میں قید، تہلکہ خیز انکشاف نے ہلچل مچا دی

لاہور(خصوصی رپورٹ)نامور آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کر یم خان نے دعوی کیا ہے کہ (ن)لیگ کے سیاسی مخالفین نے قطری شہزادے پر بنگالی بابا سے کالا جادو کروادیا ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان نہیں آرہے ،وزیراعظم نوازشر یف کے ستارے آئندہ3ماہ مزید مشکلات کا شکار رہیں گے مگر حمزہ شہباز شر یف کے ستارے روشن ہیں اور شیخ رشید کی سوئی قسمت بھی جاگ جائیگی ۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو میں نامور آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کر یم خان نے کہا (ن)لیگ کے سیاسی مخالفین نے قطری شہزادے حماد بن جاسم پر بنگال کے بیدی بنگالی کے ذریعے نوازشر یف اور حماد بن جاسم کے پتلوں کو تالوں میں بند کر کے جادو کروانے کے بعد ان کو سمندر بدرکر دیا ہے جسکی وجہ سے (ن)لیگ کی حکومت سیاسی مخالفین کا شکار ہے اور آئندہ تین ماہ میں نوازشر یف مزید بحران کا شکار ر ہیں گے مگر حمزہ شہبازشریف اور شیخ رشید کے ستارے روشن نظر آرہے ہیں

لاہور(خصوصی رپورٹ) حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی کے خلاف اپنے تحفظات اور خدشات پر عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے قانونی ماہرین کو پٹیشن کی تیاری کے لئے کہا ہے۔ یہ بات وزیراعظم نواز شریف کی مشاورت میں شامل ایک اہم وفاقی وزیر نے بتائی اور کہا کہ مذکورہ مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی میں ہونے والی مشاورت میں کہا گیا کہ ہمیں پہلے روز سے ہی مذکورہ جے آئی ٹی کی جانبدارانہ فارمیشن اور اس میں حساس اداروں کی شمولیت اور نگرانی پر قانونی اعتراضات اٹھانے چاہئیں تھے۔ پاناما لیکس کے فیصلے کے حوالے سے گاڈفادر کے لفظ اور بعد ازاں سسلین مافیا کے ریمارکس پر بھی آئینی اعتراضات اٹھائے جانے چاہئیں تھے۔ مذکورہ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کے رفقا نے انہیں باور کرایا کہ یہ سب کچھ ایک مخصوص مائند سیٹ کے تحت ہورہا ہے جس کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اس جے آئی ٹی میں دیگر ایجنسیز کے ساتھ انٹیلی جنس بیورو کو شامل کیا گیا لہٰذا ہمیں اب قانونی محاذ کے بعد سیاسی محاذ پر بھی متحرک ہونا چاہیے جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے ان ہدایات کے ساتھ وفاقی وزراءکو پریس کانفرنس کا سگنل دیا کہ اداروں کو ٹارگٹ کئے بغیر اپنا موقف قوم کے سامنے رکھا جائے اور بتایا جائے کہ اس سارے عمل کے نتیجہ میں کیا انصاف ہوسکے گا۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی جانب سے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس کی تحقیقاتی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں جے آئی ٹی کی ممکنہ رپورٹ اور وفاقی وزراءکی جانب سے رپورٹ نہ ماننے کے اعلان پر تبادلہ خیال ہوگا۔ جے آئی ٹی میں شریف فیملی کی پیشی اور بیانات کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پارٹی کے خلاف زیرسماعت مقدمات پر بھی گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی میں شمولیت کے خواہش مند سیاست دانوں کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔

چمن :عید گاہ چوک پر دھماکہ ، ڈی پی او ساجد خان مہمند گارڈ سمیت شہید

چمن (خبریں ویب ڈیسک) چمن میں عید گاہ چوک پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ڈی پی او ساجد خان مہمند گارڈ سمیت شہید ہوگئے، جبکہ متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی او ساجد خان مہمند پولیس اہلکاروں کے ساتھ معمول کے گشت پر تھے کہ اسی دوران عید گاہ چوک میں ان کی موبائل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس میں ساجد خان مہمند شہید اور دیگر پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ چمن دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی پی او ساجد خان مہمند ایجنسی کے رہائشی تھے، ساجد خان مہمند کی خدمات دو برس قبل بلوچستان کے حوالے کی گئی تھیں، 2018ء میں انہیں واپس خیبرپختونخوا لوٹنا تھا لیکن اس سے قبل ہی شہیدوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

یاد رہے شہید ڈی پی او ساجد خان ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں 14 جنوری 1964ء کو پیدا ہوئے، 22اکتوبر 1988ء کوپی سی ایس کے امتحان میں کامیابی کے بعد پولیس سروس جائن کی، پہلی پوسٹنگ ڈی ایس پی کے طورپر ہوم ڈیپارٹمنٹ میں ہوئی۔ 15 جولائی 2000ء میں کوسوو میں یواین مشن میں بھی خدمات انجام دیں، جہاں ایک سال تک خدمات انجام دینے کے بعد وطن لوٹے، 18جولائی 2001ء تک ڈی ایس پی کی پوسٹ پر مختلف اضلاع میں خدمات انجام دیتے رہے، ایس پی رینک پر ترقی کے بعد 30 اکتوبر 2001ء کو ڈی پی او شانگلہ تعینات ہوئے، 2003ء اور 2004ء میں نوشہرہ اور پشاور میں ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

17جون 2007ء کو دوبارہ کوسوو میں یواین مشن میں ایک سال تک خدمات انجام دیں، ساجد خان مہمند شہید نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ڈی پی او اپردیر، ایف آر پی ہزارہ رینج، ایس ایس پی سکیورٹی پشاور، ڈی پی او کرک، ڈی پی او سوات اور ایس پی انوسٹی گیشن پشاور کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ پولیس سروسز گروپ میں شمولیت کے بعد ان کی خدمات بلوچستان حوالے کر دی گئیں، جہاں وہ دو برس سے خدمات سرانجام دے رہے تھے، پیر کی صبح چمن میں وہ دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہوگئے۔

صدر ممنون اور نواز شریف نے ویک اینڈ کہاں گزارا؟, دیکھئے خبر

مری ( سدھیر احمد عباسی) صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ویک اینڈکاروزمری اورچھانگلہ گلی میں گزارہ جہاں اعلی حکومتی شخصیات دلفریب موسم اورخوبصورت نظاروں سے لطف اندوزہوتے رہے صدر ممنون حسین اتوارکے روزبراستہ ایکسپریس وے اسلام آبادسے کشمیرپوائنٹ گورنمنٹ ہاﺅس مری پہنچے جبکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف فیملی کے ہمراہ بزریعہ ہیلی اسلام آبادسے چھانگلہ گلی پہنچے جہاں انہوں نے فیملی کے ہمراہ چھانگلہ گلی میں واقع اپنی رہائش گاہ پرلنچ کیاگلیات کے خوبصورت نظاروںاور دلکش موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے صدرممنون حسین اوروزیراعظم میاں نوازشریف کی مری اورچھانگلہ میں موجودگی کے باعث ضلعی انتظامیہ اورپولیس کے افسران بھی مری مےں مےں موجود رہے دن چھانگلہ گلی میں گزارنے کے بعدشام ہوتے ہی وزیراعظم میاں نوازشریف براستہ روڈاسلام آبادروانہ ہوگئے جبکہ ویک اینڈکے موقع پرمری اورگلیات میں سیاحوں کاغےرمعمولی رش رہااورتفریح مقامات پرمیلے کاسماں رہاتاہم اعلی حکومتی شخصیات کی مری آمدکے سلسلہ میں لگائے جانے والے وی آئی پی روٹس کے باعث مختلف سڑکوں پرگاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں اورسیاحوں کومشکلات کابھی سامناکرناپڑا ۔

جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے قبل وزیراعظم ہاﺅس میں کیا ہوتا رہا؟, دلچسپ خبر

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے سے قبل وزیراعظم ہاﺅس میں درود و سلام کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ 40 منٹ تک ”اللہ ہو“ کے ورد نے چار چاند لگا دیئے۔ اتوار کو محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر وزیراعظم ہاﺅس میں درود و سلام کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں علماءنے شرکت کی اور خصوصی دعائیں بھی پڑھیں۔ ذرائع کے مطابق درود و سلام کی محفل کے وقت تقریباً چالیس منٹ تک اللہ ہو کا ورد بھی باآواز بلند کیا گیا۔ بعد ازاں نماز عشاءچند اہم ورد بھی محترمہ مریم نواز کو بتائے گئے جو کہ انہوں نے نماز عشاءکے بعد پڑھ کر سوجانا ہے جس سے سب خیر اور امن ہوگا۔

وزیراعظم نے اہم دورہ ملتوی کیوں کیا؟, اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے موسم کی خرابی کے باعث خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان داسو ٹاﺅن کا دورہ ملتوی کردیا۔ اتوار کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ موسم بہتر ہونے کے بعد دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ وزیر اعظم نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرنا تھا۔

رکن قومی اسمبلی سے شادی ،اسحاق ڈار نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سنیٹر محمداسحاق ڈار کے ترجمان نے جے آئی ٹی میں ان کی پیشی اور امریکہ میں شہریت سے منسوب خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جے آئی ٹی میں سینیٹرمحمداسحاق ڈار کی وزیراعظم کے خاندان کے خلاف گواہ بننے اورکسی بھی قسم کا بیان دینے پررضا مندی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،محمداسحاق ڈار کی جانب سے اپنے اوراپنے خاندان کے لیے امریکی شہریت کی خواہش اور ایک رکن قومی اسمبلی سے خفیہ شادی اور دوہزارآٹھ میں خریدی گئی مرسیڈیزبینز کے موٹروہیکل ٹیکس ادانہ کرنے کے حوالے سے خبروں کو بھی مستردکرتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کا مقصد سینیٹراسحاق ڈار کی ذاتی اورپیشہ وارانہ ساکھ کونقصان پہنچانا ہے،تین جولائی کوسینیٹراسحاق ڈار نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے بارے میں چند حقائق سے آگاہ کیا تھا،جس کی عمران خان اب تک کوئی وضاحت نہیں کرسکے۔تاہم اسحاق ڈار کی میڈیا سے مذکورہ گفتگو کے بعدسے ان کے خلاف بے بنیاد الزامات کی مہم جاری ہے۔ اتوار کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں پی ٹی آئی کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گورنراسٹیٹ بینک سے کہا ہے کہ پانچ جولائی کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر گرنے کے معاملے کی سرکاری طورپر تحقیقات کرکے دس دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بطورچیئرمین مانیٹری اورمالیاتی پالیسی کوارڈی نیشن بورڈ معاملے کی تحقیقات کی سفارش کی ہے۔واضح رہے کہ چھ جولائی کوبینکوں کے صدوراورسی ای اوز کے اجلاس کے بعد وزیرخزانہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کے ذمہ داران کے تعین کرنے کے لیے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اوران کے خلاف کارروائی جائے گی۔افواہوں کی وجہ سے پانچ جولائی کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تین اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوگیا تھا اورڈالرایک سو چارروپے نوے پیسے سے بڑھ کرایک سو ا ٓٹھ روپے پچیس پیسے پرپہنچ گیا تھا۔جس کا وزیرخزانہ نے فوری نوٹس لیا اورچھ جولائی کو ڈالرایک سوپانچ روپے پچاس پیسے کی سطح پرآگیا۔سینیٹرمحمداسحاق ڈار کے ترجمان نے جے آئی ٹی میں ان کی پیشی اور امریکہ میں شہریت سے منسوب خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جے آئی ٹی میں سینیٹرمحمداسحاق ڈار کی وزیراعظم کے خاندان کے خلاف گواہ بننے اورکسی بھی قسم کا بیان دینے پررضا مندی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ ترجمان نے محمداسحاق ڈار کی جانب سے اپنے اوراپنے خاندان کے لیے امریکی شہریت کی خواہش اور ایک رکن قومی اسمبلی سے خفیہ شادی اور دوہزارآٹھ میں خریدی گئی مرسیڈیزبینز کے موٹروہیکل ٹیکس ادانہ کرنے کے حوالے سے خبروں کو بھی مستردکرتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کا مقصد سینیٹراسحاق ڈار کی ذاتی اورپیشہ وارانہ ساکھ کونقصان پہنچانا ہے۔ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جارہی ہے۔ترجمان نے سوال اٹھایا کہ کوئی میڈیا پرسن جے آئی ٹی کی کارروائی سے متعلق معلومات کے بارے میں کیسے دعوی کرسکتا ہے۔ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ دوہزارآٹھ سے تیس جون دوہزاراٹھارہ تک سینیٹراسحاق ڈار نے موٹروہیکل ٹیکس کی ہرسال ادائیگی کی ہے۔ترجمان نے مزیدکہا ہے کہ تین جولائی کوسینیٹراسحاق ڈار نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے بارے میں چند حقائق سے آگاہ کیا تھا،جس کی عمران خان اب تک کوئی وضاحت نہیں کرسکے۔تاہم اسحاق ڈار کی میڈیا سے مذکورہ گفتگو کے بعدسے ان کے خلاف بے بنیاد الزامات کی مہم جاری ہے۔