سینیٹ کمیٹی میں گرما گرمی ،مشاہد اللہ سے کس نے پھڈا لیا ؟؟

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزا نہ میں ایف بی آر کی جانب سے شریف خاندان کے ٹیکس ریکارڈ میں مبینہ ٹمپرنگ کے معاملہ پر حکومتی اور اپوزیشن سینیٹرز کے مابین گرما گرمی‘ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایف بی آر کے افسران نے جے آئی ٹی کو دیئے گئے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی ہے یہ نہ اس حوالے سے تیار ہیں اور نہ ہی کمیٹی کو ریکارڈ دے رہے ہیں انہوں نے خط لکھا ہے کہ ریکارڈ خفیہ ہے قانون کے تحت کسی شخص کا ریکارڈ نہیں دے سکتے جبکہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھاکہ جے آئی ٹی کے معاملات سیاسی ہیں اگر اجلاس میں جے آئی ٹی پر بات ہوگی تو میں آپ کے بارے میں بات کروں گا یہ ریکارڈ منگوانے کے کیا مقاصد ہیں سینیٹر سعود مجید نے کہا کہ اگر کمیٹی نے ایک شخص کا ریکارڈ منگوایا تو آنے والے دنوں میں پانچ سو افراد کا ریکارڈ منگوانا پڑ سکتا ہے یہ ایک چنگاری ہے جو کسی بھی وقت بھڑک سکتی ہے کمیٹی نے معاملہ پر بحث کے بعد چیئرمین سینیٹ کے علم میں معاملہ لانے کا فیصلہ کیا ہے وہ فیصلہ کریں کہ کمیٹی ٹیکس ریکارڈ منگوا سکتی ہے یا نہیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈووی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سینیٹرز نے ایوان مین ایک پٹیشن دی تھی کہ ایف بی آر نے جے آئی ٹی کو جو ڈیٹآ دیا ہے وہ کمیٹی کو بھی فراہم کیا جائے اس پر ایف بی آر نے جواب دیا ہے کہ قانون کے تہت کسی بھی شخص کا ڈیٹا فراہم نہیں کر سکتے۔ سلیم مانڈووی والا نے کہا کہ اگر ایف بی آر سپریم کورٹ کو ڈیٹا دے سکتا ہے تو یہ پارلیمنٹ کو بھی قانون کے تہت دے سکتا ہے اس کے علاوہ ایف بی آڑ نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی ہے اس کے شواہد موجود ہیں اس لئے ان سے ریکارڈ مانگا ہے لیکن یہ فراہم نہیں کررہے ہیں اس پر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جے آئی ٹی کا معاملہ سیاسی ہے اس معاملہ کو یہاں نہ لائیں اگر اس مسئلہ پر بات کرنا ہے تو پہلے اپنا ریکارڈ دیں اس پر سلیم مانڈووی والا نے کہا کہ میں ریکارڈ دینے کو تیار ہوں سینیٹر سعود مجید نے کہا کہ اگر ایک بندے کا ریکارڈ منگوایا گیا تو آنے والے دنوں میں 500 افرد کا ریکارڈ بھی منگوایا جاسکتا ہے’ یہ ایک چنگاری ہے اس سے آگ مزید بھڑکے گی اس دوران پٹیشن کو پیش کرنے والے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ایف بی آر نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی ہے اس کے واضح شواہد موجود ہین تمام سینیٹرز کو اپنا ریکارڈ دینا چاہیے اس لئے میں 2001 سے اپنا ریکارڈ لے کر آیا ہوں سینیٹر محسن لغاری نے کہاکہ قانون کے تحت کمیٹی ریکارڈ نہیں منگوا سکتی اس معاملہ پر چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کیا جانا چاہیے اس پر تمام ممبران نے اتفاق کیا کہ جے آئی ٹی کو دیا گیا ریکارڈ کسی کمیٹی کو فراہمی کے ہوالے سے چیئرمین سینیٹ سے رائے لی جائے گی اس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ دریں اثناءکمیٹی نے جی آئی ڈی سی کے ہوالے سے صبح معلومات نہ دینے پر وزارت خزانہ اور پیٹرولیم حکام پر برہمی کا اظہار کیا پیٹرولیم حکام نے بتایا کہ جی آئی ڈی سی کی مد میں 254.970 ارب روپے اکٹھے ہوئے ہین اس میں سے پچاس ارب روپے گزشتہ دو سالوں سے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں اس پر محسن عزیز نے کہا کہ اس کو خرچ کہا یا ہے کیونکہ ایکٹ کے تحت یہ رقم پاکستان ایران گیس پائپ لائن ‘ تابی گیس پائپ لائن سمیت دیگر پر خرچ ہونا تھی جس پر حکام جواب دینے سے قاصر رہے وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے کمیٹی سے استدعا کی کہ ہمیں ایک دن کا وقت دیا جائے تاکہ اس پر مزید تیاری کر سکین جس پر کمیٹی نے معاملہ آج تک کیلئے موخر کردیا۔

چوہدری نثار آج خاموشی توڑ دینگے ،اہم اعلان متوقع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ آج شام 5 بجے پریس کانفرنس کررہے ہیں جس میں ان کی جانب سے سیاسی حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاو¿س اسلام آباد میں آج شام اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں اور اس میں وہ ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دوسری جانب شہباز شریف بھی ایک مرتبہ پھر ہنگامی طور پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔پاناما لیکس کے حوالے سے چوہدری نثار کو وزیر اعظم کی حکمت عملی پر شدید تحفظات تھے۔ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں انہوں نے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد وہ وزیر اعظم کے کسی مشاورتی اجلاس میں نہیں گئے۔وفاقی وزیر داخلہ کو گزشتہ اتوار کو پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن کمر کی شدید تکلیف کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا۔ منگل کے روز ان کی پریس کانفرنس سے کچھ ہی دیر پہلے لاہور میں خودکش حملہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے مناسب وقت تک پریس کانفرنس ملتوی کردی تھی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انہیں منانے کی کوششیں کیں جو کہ کامیاب نہ ہوسکیں۔ جس کے بعد انہوں نے آج شام دوبارہ پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ متوقع طور پر کوئی بڑا اعلان کرسکتے ہیں۔

بانی ایم کیو ایم کے 2ٹارگٹ کلرز گرفتار, رینجرز کی کاروائی میں سنسنی خیز انکشاف

کراچی (کرائم رپورٹر) سندھ رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن سے تعلق رکھنے والے 2 ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔رینجرز ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ رینجرز کے ترجما ن کرنل قیصر خٹک نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے نام رحیم اور محمد دانش ہیں، جنہوں نے رواں ماہ 17 جولائی کو اورنگی ٹان میں 2 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔واضح رہے کہ 17 جولائی کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹان میں سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی کے 2 کارکنوں کو قتل کردیا گیا تھا، جسے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیا تھا۔پریس کانفرنس کے دوران کرنل قیصر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور انہوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ساتھ افریقہ سے ایک عبداللہ نامی شخص نے واٹس ایپ پر ملزمان سے رابطہ کیا اور وقتا فوفتا پیغامات دیے، جو ان سے برآمد ہونے والے موبائل فونز میں موجود ہیں ۔کرنل قیصر نے بتایا کہ عبداللہ نے 19 جولائی کی شام 5 بجے ملزمان کو پیغام بھیجا، جس میں کہا گیا کہ آپ الطاف حسین کی شاباشی خود سن لیں، بعدازاں عبداللہ نے ملزمان کو بانی ایم کیو ایم کا آڈیو کلپ واٹس ایپ کیا۔پریس کانفرنس کے دوران بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا مذکورہ آڈیو پیغام بھی سنوایا گیا، جس میں وہ عبداللہ (قمر ٹیڈی کے نائب(کو مبارکباد دیتے ہوئے کہتے ہیں، ‘میری طرف سے تم کو، پوری کمیٹی کو، مینیجنگ کمیٹی کے ایک ایک فرد کو اور تم کو ہزاروں، لاکھوں شاباشیں! اتنا خوبصورت یہ پروگرام کیا اور بڑے اچھے لوگ آئے، بہت کامیاب رہا، باقی کامیابیاں بھی انشا اللہ بیدار ہورہی ہیں، پتہ لگ رہا ہے کہ کافی لوگ مر جائیں گے’۔کرنل قیصر نے بتایا کہ کارروائی کے بعد ملزم دانش کے بینک اکاونٹ میں حبیب میٹرو بینک کے ذریعے 50 ہزار روپے کی رقم بطور انعام ٹرانسفر ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے ایم کیو ایم لندن کی قیادت کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے افواج پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور کراچی میں خفیہ طور پر الطاف حسین کے حق میں وال چاکنگ میں بھی ملوث ہیں۔کرنل قیصر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ وقت گزر گیا جب ایک کال پر کراچی بند ہوجایا کرتا تھا، کراچی کی بہادر عوام اور بیرون ملک محب وطن پاکستانیوں نے یہ سب کچھ مسترد کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز سندھ ایسے تمام عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور کراچی کے خلاف کسی بھی سازش سے سختی کےساتھ نمٹا جائے گا۔

سنی لیون سنجے دت کی فلم ”بھومی“ میں خصوصی نمبر کریں گی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون سنجے دت کی فلم ”بھومی“ میں خصوصی نمبر کریں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنی لیون سنجے دت کی فلم ”بھومی“ میں خصوصی نمبر کریں گی۔گانے ”’Trippy Trippy“کی عکسبندی سنی لیون اگلے مہینے کریں گی۔گانے کے کمپوزر سچن جگر ہیں جبکہ گانے کے بول پریا ساریا نے لکھے ہیں ۔جنیش اچریا گانے کی کوریوگرافی کے فرائض سر انجام دیں گے۔اس ضمن میں سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہوں نے گانے کے لئے ریہرسل کا آغاز کر دیا ہے ۔فلم 22ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

فواد خان نے ایک بار پھر گلوکاری کا آغاز کر دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار فواد خان نے ایک بار پھر گلوکاری کا آغاز کر دیا ہے پاکستانی اداکارہ فواد خان عاطف اسلم کے ساتھ پاکستانی میوزیکل ٹی وی شو ”پیپسی بیٹل آف دی بینڈز“ میں جج بنیں گے پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کا مختصر ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں فواد خان، عاطف اسلم اور میشا شفیع شامل ہیں، شو کے دوران ٹیزر میں اداکار فواد خان کو گاتے ہوئے بھی دکھائی دیا گیا شو کا آغاز 2002ء میں ہوا جو نوجوانوں اور پاکستانی بینڈز کو اپنا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

جب ضیاء الحق نے سنسر بورڈ کے ارکان کو سینما ہال میں بٹھا کر انہیں آئینہ دکھایا

اگر چہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی تباہی اور بربادی کے کئی محرکات اور وجوہات ہےں مگر اس بات کو نہےں جھٹلاےا جا سکتا کہ 70ءاور 80ءکے عشرے مےں لچر اور بےہودہ فلموں کا اےسا سےلاب آےا جو اپنے ساتھ نوجوان نسل کی تمام اخلاقےات کو بہا کر لے گےا جس کی اےک وجہ اس زمانے کے سنسربورڈ کے چیئرمین مےاں ےٰسےن تھے جس کی تقرری پی پی پی کے دور مےں سےاسی بنےادوں پر ہوئی اور اےوانوں نے اپنے صوابدےدی اختےارات استعمال کرتے ہوئے اےسی فلموں کو سر ٹےفکےٹ جاری کرنا شروع کر دےئے جنہےں اس زمانے مےں گھروں مےں تو کےا سنےما گھروں مےں بھی اےسی فلمےں دےکھنا مناسب خےال نہےں کرتے تھے ان فلموں مےں سب سے پہلے فلم ”خانزادہ“ آئی جس مےں اداکارہ نجمہ اور اقبال حسن تھے جس کا اےک مشہور گانا ناہےد اختر کی آواز مےں کچھ ےوں تھا۔
مےں روکاں گی مےں ٹوکاں گی
توں پےار کری جا بدو بدی
کےہ سوچنا اےں بے اےمانا
اےسا موقع ملدا کدی کدی
خانزادہ کی کامےابی پر اسی طرز کی فلم نواب زادہ آئی جس مےں خانزادہ سے بھی بڑھ کر لچر مناظر دکھائے گئے پھر تو اےسی فلموں کا لا متناہی سلسلہ چل نکلا اس کے کچھ عرصہ بعد فلم خطرناک بنی جس مےں ہےروئن تو اداکارہ نےلو تھےں مگر رقاصہ نازلی بھی تھی ےہ وہی رقاصہ نازلی ہے جس کی وجہ سے اداکار ننھا نے خود کشی کی تھی خطرناک کے بعد اس زمانے مےں مسرت شاہےن ،بدر منےر اور اداکارہ نمی کو لےکر فلم ”دُلہن اےک رات کی“ بنائی گئی جس مےں مسرت شاہےن کے ڈانس نے اگلے پچھلے سب رےکارڈ توڑ دئےے۔ آج بدر منےر اور نمی دنےا مےں نہےں ہےں جبکہ مسرت شاہےن سےاست مےں ناکام تجربہ کرنے کے بعد اب اےک اےن جی او چلا رہی ہےں۔
اس زمانے مےں جب فحش اور لچر فلموں کے خلاف آواز ےںاُٹھناشروع ہوئےں تب اس زمانے کے فوجی صدر ضےا الحق کو بھی خےال آگےا اس سلسلے مےں اےک بار اسلام آ باد کے اےک بڑے ہال مےں فلم سنسر بورڈ کے عہدےداروں کو بلاےا گےا اس مےںمےڈےا اور بےورو کرےسی کے ذمہ داران بھی شامل تھے‘ پروگرام ےہ تھا کہ پہلے سکرےں پر کچھ فلمےں دکھائی جائےں گی تب اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی۔ اجلاس کی صدارت کس نے کرنی ہے ےہ کسی کو پتہ نہیں تھا چنانچہ ہال کی بتےاں بجھا کر فلم سکرےن جب روشن کی گئی اس پر پاکستانی فلموں کے غےر سنسر شدہ حصے دکھائے جانے لگے جس مےں خطرناک اور نوابزادہ جےسی فلموںکے ٹوٹے بھی شامل تھے جب سکرےن پر سب غلاظتےں دکھائی جا چکےں تب ہال کی بتےاں روشن ہوگئےں جس کے ساتھ ہی فلم سنسر بورڈ کے ارکان کے چودہ طبق روشن ہو گئے کےونکہ پچھلی نشست پر صدر ضےا الحق بھی بےٹھے ےہ سب کچھ دےکھ رہے تھے جنہوں نے روشنےاںہوتے ہی فلم سنسر بورڈ کے ذمہ دراں سے صرف اتنا سوال کےا کہ تم ےہ سب دکھاتے ہو عوام کو ؟ اس سوال کا جواب تو کہےں سے نہےں آےا مگر فحش فلموں کی پروڈکشن بند ہو گئی مگر آج تو توبہ ہی بھلی جو ٹوٹے کبھی سنےما گھروں مےں دکھانے پر وہاں چھاپے پڑ جاےا کرتے تھے وہ آج گھروں مےں دکھائے جانے والے ڈراموں اور فلموں مےں معمول کی چےز سمجھ کر دےکھا جاتا ہے اللہ تعالیٰ ہمارے حال پر رحم کرے۔ آمےن ثم آمےن

راحت فتح سنگاپور کے 52ویں نیشنل ڈے پر پرفارم کرینگے

کراچی (شوبز ڈیسک)بین الاقوامی شہر ت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان سنگاپور کے 52 ویں نیشنل ڈے کے موقع پر سنگا پور میں لائیو میوزک کنسرٹ میں پرفارم کرینگے۔” صوفی میوزک فار پیس“ کے عنوان سے ڈاکٹر ایم سمارٹ گروپ نے کنسرٹ سجانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جسے دی ٹریبیوٹ ٹور 2017 بیادگار استاد نصرت فتح علی خان کا نام دیا گیا ہے۔ مذکورہ شو 9 اگست کی شب پیش کیا جائیگا جس میں راحت فتح علی خان صوفیانہ کلام اور قوالیاں پیش کرینگے۔ واضح رہے 20 سال قبل سن ٹیگ کنونشن سنٹر سنگا پور میں استاد نصرت فتح علی خان کے ہمراہ راحت فتح علی خان قوالیاں و دیگر صوفیانہ کلام پیش کرچکے ہیں۔ شو کے ٹکٹ کی سیل شروع ہوچکی ہے راحت فتح علی خان امریکہ و یورپ کے دورے سے گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں انہیں کراچی میں بارش کی بناپر گزشتہ دنوں ہاکی سٹیڈیم میں لائیو میوزک کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھا جو موسمی حالات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا۔

اعصام نے اٹلانٹا اوپن کے فائنل 8 میں قدم جمالیے

اٹلانٹا(نیوزایجنسیاں)پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے اٹلانٹا مینزاوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ابتدائی مرحلہ جیت کرکوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیئے ہیں۔اٹلانٹا مینزاوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق کے پارٹنر تھائی لینڈ کے سونچیٹ ریٹی ویٹانا ہیں، انھوں نے تھرڈ سیڈ امریکی جوڑی ڈونالڈ ینگ اورنکولس مونروئے کو دلچسپ مقابلے میں زیرکرلیا، ایشین جوڑی کی فتح کا اسکور 1-6،7,6( 11-9) اور10-5 رہا، سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلیے انھیں اب آسٹریلوی پلیئر جون ملمین اورتھائی لینڈکے سنچائی ریٹی واٹاکا چیلنج درپیش ہوگا۔

مکی نے ہائی پرفارمنس کیمپ جوائن کرلیا

لاہور (آئی این پی) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں قومی کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ جاری ہے۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ انہیں ذہنی طور پر بھی مضبوط بنایا جارہا ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ہائی پرفارمنس کیمپ جوائن کرلیا جہاں انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع کر دی۔ہائی پرفارمنس کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے جس میں نوجوان کرکٹرز صبح کا سیشن ایل سی سی اے گراونڈ میں کرتے ہیں ۔بدھ کی صبح ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دوسرے کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ ایل سی سی گراونڈ کے سیشن میں شرکت کی جس میں انہوں نے کرکٹرز کو لیکچر بھی دیا۔لیکچر میں مکی آرتھر کا فوکس فٹنس کو بہتر بنانے پر رہا۔ قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ نہ ہونے کی وجہ سے کوچنگ اسٹاف ہائی پرفارمنس کیمپ ہی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے گا۔اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کے جو کھلاڑی اس وقت ملک میں ہیں وہ این سی اے میں ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ زیادہ تر کھلاڑیوں کی بیرون ملک مصروفیت کے باعث پہلے ہی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔دوسری جانب پی سی بی کاکہناہے کہ پاکستان کرکٹ میں تیسری مرتبہ اتنا طویل کیمپ لگایا ہے۔2003 میں پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں کی موجودگی میں کیمپ سے بہت فائدہ ہوا ،اس کیمپ سے بھی بہت زیادہ فائدہ ہوگا، اس سے قومی ٹیم کو اچھے کھلاڑی ملیں گے۔پی سی بی انتظامیہ کاکہناتھاکہ اس قسم کے کیمپ سے ایک دو لڑکے مل جاتے ہیں ،ایسے کیمپ سے فرسٹ کلاس کرکٹ کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ اس کیمپ میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے فارمیٹ کے مطابق بھی ٹریننگ دی جارہی ہے ۔انجری کے شکار راحت علی کی بحالی پر بھی کام ہورہا ہے۔ کیمپ میں پانچ یا چھ ایسے فاسٹ بولرز ہیں جن کی اسپیڈ 140 کلومیٹرفی گھنٹہ سے زائد ہے لیکن پاکستان کی فاسٹ بالنگ کا ٹیلنٹ انڈر 16 اور انڈر 19 میں ہے جہاں دو تین اچھے بالرز ہیں ۔

حسن نے چمپئنزٹرافی میں عمدہ پرفارمنس کا راز بتادیا

کراچی(آئی این پی)آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کے بہترین بولرز کا اعزاز حاصل کرنے والے حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کارکردگی میں نکھار کپتان سرفرازاحمد کی ڈانٹ کے بعد آیا۔چیمپیئنز کے اعزاز میں کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے احسن علی کا کہنا تھا کہ کپتان سرفرازاحمد انہیں گراو نڈ میں بہت ڈانٹتے تھے کیونکہ ان پر قیادت کی بھاری ذمہ داری تھی۔ کپتان کی ڈانٹ نے انہیں اچھی کارکردگی میں مدد فراہم کی۔حسن علی نے مزید کہا کہ بھارت کیخلاف فائنل میں ان کے ذہن میں بس یہی تھا کہ پاکستان کیلئے اچھا کھیلنا ہے اورٹیم کو جتوانا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں کو جلد آوٹ کرنے میں اللہ نے کافی مدد کی۔