اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) یوم آزادی پر بھارتی ہیکرز نے پاکستان کے متعدد محکموں اور اداروں کی ویب سائٹس ہیک کرلی ہیں ، جن میں وزارت دفاع، قانون ، ماحولیات ،کابینہ ڈویژن ، فوڈ سکیورٹی ،آئی ٹی ، دفاعی پیداوار، بین الصوبائی رابطہ ، پانی بجلی، مذہبی امور ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، سیفران ، صنعتی پیداوار اور وزارت اطلاعات کی ویب سائٹس شامل ہیں۔ ہیکرز نے بھارتی پرچم اوربھارتی فوج کی تصاویر ویب سائٹس پر لگا دی ہیں۔ پاکستان کے آئی ٹی ماہرین نے ویب سائٹس کو بحال کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔