Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کی مسماری کو غیر قانونی قرار دے دیا
    • نا روے شرط ہارنے کے بعد نارویجن ایئر نے عارضی طور پر برٹش ایئرویز کا لوگو اپنا لیا
    • خلیجی مارکیٹ میں بے چینی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • فیفا 2030 ورلڈ کپ کو 64 ٹیموں تک توسیع دینے پر غور کر رہا ہے، جیانی انفانٹینو
    • تاریخ رقم: فیفا کی ٹاپ چار رینکنگ ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
    • شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کے لیے تیار
    • قطر کے امیری دیوان نے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کا اعلان کر دیا
    • ایران کا شہید سپریم لیڈر اور جاں بحق شہریوں کے لیے انصاف کا عزم
    • ایران کا دعویٰ: اردن کے فضائی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کے مطابق ایران میں درجنوں مقامات پر نئی فضائی کارروائیاں
    • ایران کا کویت اور بحرین کے فضائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ
    • آبنائے ہرمز پر امریکا، ایران کشیدگی؛ تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
    • افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا
    • کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا
    • سابق ایتھوپیئن ایئر ویز چیف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے سی ای او مقرر
    • پاکستان نے 56ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے
    • برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
    • "ہم آبنائے ہرمز کو طاقت کے ساتھ محفوظ رکھیں گے”: ابراہیم رضائی
    • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا
    • قطر میں ملبہ گرنے سے ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نوازشریف مجرم, اب ایسا نہیں ہوگا

    By Daily Khabrainاگست 20, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    bilwal khabrain
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مانسہرہ (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2018کا الیکشن میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا ، میاں صاحب آپ جتنا بھی چیخیں عوام آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ، میاں صاحب آپ معصوم نہیں مجرم ہیں ، میاں صاحب اور عمران خان کی نظر صرف اقتدار پر ہے ،میں اپنے لئے نہیں غریبوں کےلئے اقتدار چاہتا ہوں ، ہمارا منشور عوام دوست ہے ، میں غریبوں کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں ، پیپلزپارٹی مکمل منشور کےساتھ آنے والا الیکشن لڑے گی، عمران خان خود شوکت خانم اسپتال کی بات کرتے ہیں مگر نصرت بھٹو کینسر اسپتال کو سیاسی دشمنی پر بند کردیا، عمران خان کہتے ہیں ایک لاکھ بچے پرائیویٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں آئے جبکہ اس سال سرکاری اسکولوں کے بدترین نتائج آئے ،خان صاحب کی اتحادی جماعت پر خیبر بینک میں کرپشن کا الزام ہے اس کی تحقیقات کب ہوں گی ، میاں صاحب چھا نگا مانگا کی سیاست آپ نے شروع کی ، آپ نے بینظیر بھٹو کے خلاف اسامہ سے پیسے لیے،میاں نوازشریف خود کو بچانے کےلئے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ وہ ہفتہ کو مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہر شعبہ میں کام کیا تاکہ خوشحالی آئے ، پیپلزپارٹی ایک وفاقی جماعت اور ہر علاقے کی ترقی کا سوچتی ہے ، صحت ، تعلیم ، روزگار کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں ، یہ عوام کا بنیادی حق ہے ، کوئی احسان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے بزرگوں کو یاد ہوگا کہ یہاں پر صرف ایک ضلع ہزارہ ہوتا تھا ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس کو ہزارہ ڈویژن کا نام دیا ، آج ہزارہ ڈویژن سات ضلعوں پر مشتمل ہے یہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہوا، مانسہرہ کے لوگوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں اہم کردارادا کیا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پچھلی حکومت میں ہم نے ہزارہ کی دھرتی پر سینکڑوں اسکول وکالج بنائے ، ہم نے صرف مانسہرہ میں ڈھائی سو اسکول بنوائے جہاں آج ہزاروں بچے زیر تعلیم ہیں ، ہزارہ کے تمام اسپتالوں کو سہولیات دی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود شوکت خانم اسپتال کی بات کرتے ہیں مگر نصرت بھٹو کینسر اسپتال کو سیاسی دشمنی پر بند کردیا ، تبدیلی کے دعویدار جو تبدیلی لائے وہ ہمیں معلوم ہے ، یہ پورے صحت کے نظام کی نجکاری کر رہے ہیں اور یہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ تعلیم کے شعبہ میں انقلاب لے آئے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ایک لاکھ بچے پرائیویٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں آئے جبکہ اس سال سرکاری اسکولوں کے بدترین نتائج آئے ، سرکاری اسکولوں میں تعلیم پستی کی طرف جا رہی ہے مگر ان کے نجی اسکول ترقی پر ترقی کر رہے ہیں ، خان صاحب اگر آپ کو نصرت بھٹو کے نام پر اعتراض تھا تو شوکت خانم رکھ لیتے بند کیوں کیا ۔انہوں نے کہا کہ صحت کے پورے نظام کو خیبرپختونخوا میں تباہ کردیا گیا ، کے پی کے میں پورے صحت کے نظام کو پرائیویٹائز کر دیا گیا ، خان صاحب جب بھی اسٹیج پر آتے ہیں تو لوگوں سے ایک نیا جھوٹ بولتے ہیں اور ہر کسی پر کرپشن کے الزام لگاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مائنز کے ٹھیکے میں اربوں کی کرپشن کی تحقیقا ت کب ہوں گے ، اس بیچارے وزیر نے وزیراعلیٰ پر کرپشن کے جو الزام لگائے ان کا کیا ہوا،خیبرپختونخوا کے ٹھیکوں سے عمران خان کا کچن اور جہانگیر ترین کا جہاز چلتا ہے ، خان صاحب کی اتحادی جماعت پر خیبر بینک میں کرپشن کا الزام ہے اس کی تحقیقات کب ہوں گی ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے کبھی آپ پر الزام نہیں لگایا آپ کے اپنے وزراءاور اراکین اسمبلی آپ پر الزام لگا رہے ہیں ، عمران خان کا سب سے بڑا نعرہ ہے کرپشن ، عمران خان پر کسی پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں اگر کوئی صاف ہے تو ان کی جماعت ، یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایک موجودہ وزیر کو گرفتار کیا گیا ، یہ بتایا جائے کہ اس وزیر نے آپ کے وزیراعلیٰ پر کیا الزامات لگائے ۔انہوں نے کہا کہ کہاں گیا آپ کا احتساب کمیشن ، جب دیکھو کہتے رہتے ہیں نیا نیا ، تبدیلی تبدیلی ، کیا نیا کیا ہے آپ نے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اقتدار میں اپنے لئے نہیں غریبوں کےلئے چاہتا ہوں ، ہمارا منشور عوام دوست ہے ، میں غریبوں کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں ، پیپلزپارٹی مکمل منشور کےساتھ آنے والا الیکشن لڑے گی اور ہر شعبہ کےلئے ایک مکمل منصوبہ دے گی ، 2018کا الیکشن میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کے ٹھیکوں سے عمران خان کا کچن اور ترین کا جہاز چل رہا ہے، دہشتگردی کم ہونے کا کریڈٹ لینے والے خان صاحب ماضی میں سرکاری خزانے سے طالبان کے مدرسے کو کروڑوں روپے دے چکے ہیں ¾خان صاحب کی اتحادی جماعت پر خیبر بینک میں کرپشن کا الزام ہے ¾اس کی تحقیقات کب ہو گی؟ ¾انقلاب کا لفظ میاں نوازشریف کے منہ سے اچھا نہیں لگتا ۔ ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے سابق وزیر اعظم نوازشریف پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ میاں صاحب معصوم نہیں مجرم ہیں ¾انقلاب کا لفظ ان کے منہ سے اچھا نہیں لگتا ¾وہ سازشی ہوسکتے ہیں انقلابی نہیں۔بلاول بھٹو ار داری نے کہا کہ آج اس دھرتی پرکھڑے ہوکرخطاب کر رہا ہوں جہاں کے عوام نے قیام پاکستان کےلئے اہم کردار ادا کیا،ملکی ترقی میں ہزارہ وال کا بہت بڑا حصہ ہے ¾ذوالفقارعلی بھٹو، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے دور میں یہاں کے عوام کےلئے جو کچھ کر سکے وہ کیا، سوئی گیس اور روزگار کی فراہمی کےلئے کام کیا،پیپلزپارٹی وفاقی پارٹی ہے، ہر علاقے کی ترقی کا سوچتے ہیں ¾ہم چاہتے ہیں کہ ہر علاقے کے عوام کو ترقی کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں صرف ایک ضلع ہزارہ تھا ¾ ذوالفقار علی بھٹو نے اس علاقے کو ہزارہ ڈویژن کا درجہ دیا ¾بینظیر بھٹو نے ہری پور ضلع اور آصف زرداری نے ضلع تورغر کا تحفہ دیا ¾ ہزارہ ڈویژن سات اضلاع پر مشتمل ہے جو صرف پیپلزپارٹی کے دور میں ہوا، شوکت خانم کینسر ہسپتال کی بات کرنے والے نے بیگم نصرت کینسر ہسپتال کو بند کر دیا ہے ¾یہ ہسپتال غریبوں کےلئے تھا،خان صاحب آپ نے بیگم نصرت بھٹو کینسر ہسپتال پروگرام کو ختم کر دیا،بیگم نصرت بھٹو کے نام پر اعتراض ہے تو اس کا نام بھی شوکت خانم رکھ لیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف اور ن لیگ کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف فسادی اور سازشی تو ہو سکتے ہیں لیکن انقلابی نہیں ہوسکتے جبکہ عمران خان جھوٹے ہیں ، 2018 کا الیکشن میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا،عمران خان نے طالبان مدرسے کو کروڑوں روپے کے فنڈز دئیے نصرت بھٹو کینسر ہسپتال بند کردیا،اسے شوکت خانم کے نام پر کھول دیں ،ہماری مائیں سانجھی ہوتی ہیں ، تبدیلی کے دعوے داروں نے صحت کے پورے نظام کو تباہ کردیا،خیبر بنک کرپشن کی تحقیقات کب ہونگی ،سیاست میں گالی مزید نہیں چلے گی ،ن لیگ اور تحریک انصاف کی نظریں اقتدار پر ہیں ،نوازشریف معصوم نہیں ملزم ہیں ،وہ جعل سازی کے باوجود بچ نہیں سکے،ان کی کرسی جب بھی خطرے میں ہو پارلیمنٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے نواز شریف کو مخاطب کر کے کہا آپ ایم این ایز، ایم پی ایز کو چھانگا مانگا لے کر گئے، آئی ایس آئی سے پیسے آپ نے لئے، آپ نے محترمہ شہید کی حکومت گرانے کے لئے بیرون ملک سے پیسے لئے، انقلاب کا لفظ میاں صاحب کے منہ سے اچھا نہیں لگتا، میاں صاحب! کبھی دیکھا اور کبھی پڑھا کیا ہوتا ہے؟ آپ فسادی، سازشی ہو سکتے ہو، انقلابی نہیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا میاں صاحب! آپ نے جعلسازی کی اور کہتے ہو کیوں نکالا گیا؟ آپ کو عدالت نے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نااہل کر دیا، آپ نے ملک کی دولت کو لوٹا، میاں صاحب! آپ معصوم نہیں مجرم ہیں۔میاں صاحب، آپ کتنا بھی چیخ لیں عوام آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، آپ نے ترقی کے نام پر بڑے بڑے نمائشی منصوبوں پر کھربوں روپے ضائع کردیے، جب آپ کی کرسی کو خطرہ ہوا آپ نے پارلیمنٹ کا سہارا لیا، اور جب خطرہ نہیں رہا تو پارلیمنٹ کی طرف دیکھنا بھی گوارہ نہیں کیا، انقلاب کا لفظ آپ کےمنہ سے اچھا نہیں لگتا، آپ سازشی ہوسکتے ہو ، انقلابی نہیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختون خوا میں سیاسی دشمنی میں نصرت بھٹو کینسر اسپتال کو بند کردیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کی مسماری کو غیر قانونی قرار دے دیا

      خلیجی مارکیٹ میں بے چینی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی

      افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.