Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رینجرز کی تعیناتی،احتسا ب عدالت کے جج کا بیان ، تمام بھید کھول دیا

    By Daily Khabrainاکتوبر 2, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (ویب ڈیسک)نہ رینجرز طلب کی اور نہ ہی کسی کو احتساب عدالت میں آنے سے منع کیا، آئندہ سماعت پر میڈیا نمائندوں کو خود گیٹ پر لینے آﺅں گا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور کابینہ ارکان کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندوں کو رینجرز کی جانب سےاحتساب عدالت میں داخلے سے روکے جانے پر جہاں وفاقی وزرا سراپا احتجاج ہیں وہیں میڈیا نمائندوں نے جب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے گفتگو کی تو انہیں نے میڈیا نمائندوں سے اپنی غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ میں نے رینجرز کو آج طلب نہیں کیا تھا اور نہ ہی کسی کو احتساب عدالت میں آنے سے منع کیا۔ جب ان سے آئندہ سماعت سے متعلق میڈیا نمائندوں نے دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر میڈیا کے نمائندوں کو خود گیٹ پر لینے آﺅں گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں آج پیشی کے موقع پراحتساب عدالت کا کنٹرول رینجرز نے سنبھالا، پولیس، رینجرز اور ایف سی کے ایک ہزار جوان تعینات،نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، راجہ ظفر الحق سمیت کابینہ ارکان کو داخلے سے روک دیا گیا، رینجرز بریگیڈئیر کے احکامات پر میڈیا نمائندوں کو بھی باہر نکال دیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں ہو گئے ہیں جہاں سابق وزیراعظم کے خلاف 3نیب ریفرنسزپر سماعت ہوئی تاہم عدالت کی جانب سے فردجرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے نواز شریف کو 9اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔احتساب عدالت کا کنٹرول رینجرز نے سنبھالا جبکہ پولیس اور ایف سی سمیت ایک ہزار جوان اس موقع پر سکیورٹی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔ نواز شریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے وکیل خواجہ حارث، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، راجہ ظفر الحق سمیت کابینہ ارکان کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا جبکہ میڈیا نمائندوں کو جاری خصوصی پاسز کے باوجودرینجرز کے بریگیڈئیر کے احکامات پر میڈیا نمائندوں کو بھی باہر نکال دیا گیاجس پرو زیر داخلہ احسن اقبال برہم ہو گئے اور انہوں نے رینجرز کے انچارج بریگیڈئیر کو بھی طلب کیالیکن وہ حاضر نہ ہوئے جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے واقعہ پر رینجرز سے رپورٹ طلب کی تھی اور رینجرز نے رپورٹ تیار کر کے وزیر داخلہ کو بھجوا دی ہے۔ رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام عدالت آنے والوں کی فراہم کردہ فہرست میں شامل نہیں تھا اس لئے عدالت میں داخلے سے روکا۔جوانوں نے ہدایات کی پابندی کی ،کسی کو غیر ضروری طور پر نہیں روکا گیا

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اکستان نے ایشین بال اینڈ ڈیک ہاکی چیمپئن شپ 2026 جیت لی

      کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن 6 ون ڈے سنچریاں اسکور

      3. پاکستانی اوپنر معاذ صداقت کی انٹرنیشنل لیگ سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.