Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
    • اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
    • عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
    • پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
    • پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
    • پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
    • امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
    • ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
    • ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
    • ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
    • خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
    • وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
    • امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
    • پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
    • پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
    • پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
    • امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف صدر بن گئے بہت خوب, بہتر ہوگا اگر وہ خود کو عدالتوں سے بری کروائیں

    By Daily Khabrainاکتوبر 4, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ نوازشریف عملا تو پہلے ہی پارٹی کے صدر تھے اب قانونی تقاضے بھی پورے کر دیئے۔ وزیراعظم اور وزراءبیرون ملک دورے سے قبل نوازشریف سے مشاورت کرتے رہے ہیں۔ سنا ہے کہ سینٹ میں خوب پیسہ چلا۔ خورشید شاہ پہلے خود تحقیق کر دیں کہ اگر ان کے 47 ووٹوں میں سے 37 رہ گئے تھے تو 10 ووٹ کہاں گئے؟ پی ٹی آئی کے 2 ووٹ نوازشریف کو ملے، ایم کیو ایم کے لوگ ٹوٹے جو عام طور پر ٹوٹا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی حیرت و تشویش ہوئی ہے، ملکوں کے نظام اس طرح نہیں چلتے جیسے سابق وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ وہ بے دخل کرتے ریں گے ہم داخل ہوتے رہیں گے۔ ایسا اندازِ فکر و عمل ملک میں رائج نہیں ہوونا چاہئے کہ ہم عدالتوں کے فیصلے نہیں مانتے۔ اگر کسی معاشرے میں ایسے ہی فیصلہ ہونے لگے تو پھر جمہوریت تو دور کی بات ہے بڑی خوفناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس طرح ملک کو چلانا چاہتے ہیں کہ قانون تبدیل کر کے پھر داخل ہو جائیں گے؟ اس بنیاد پر دنیا میں کسی بھی جگہ کسی مہذب معاشرے کو نہیں چلایا جا سکتا۔ نوازشریف و حکمرانوں سے گزارش ہے کہ آپ نے نااہلی کے فیصلے کے خلاف رٹ دائر کر رکھی ہے لہٰذا آپ کو فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔اکثریت کی بنیاد پر عدالت کے فیصلے کو نظر انداز کرنا درست نہیں۔ اگر ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانا ہے تو یہ طریقہ کار ختم ہونا چاہئے۔ نوازشریف کو چاہئے کہ وہ خود کو عدالتوں سے کلیئر کرائیں۔ وزیرداخلہ کا بیان کہ ”نوازشریف سے دل کا رشتہ نہیں ٹوٹے گا“ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں ایسی ہی پارٹی پالیسی ہوتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کا نظام آئیڈیل جمہوریت کے منافی ہے۔ پارٹیو ںکے اندر جمہوریت موجود نہیں۔ پارٹیوں کے آئین میں نہیں ہے کہ کوئی کارکن لیڈر پر الزام لگائے۔ اگر لگائے گا تو پھر وہ پارٹی میں نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون بارے مجھ سے بالاتر ہے کہ لفاظی تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ ابھی ہوا میں تلوار چلائی جا رہی ہے، جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہونے والی سپیشل کورکمانڈرز کانفرنس 7 گھنٹے جاری رہی جبکہ عام طور پر یہ 2 سے 4 گھنٹے تک ہوتی ہے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی رسمی پریس ریلیز پر اعتماد کرنا مشکل ہے، ایسے روایتی بیانات کو تسلیم نہیں کرتا۔ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ آرمی چیف نے کہا تھا کہ جو لوگ باہر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہے ہیں ان کو ٹھیک کریں گے۔ ان کا اشارہ خاص طور پر بانی متحدہ کی طرف تھا۔ آرمی چیف کا کہنا کہ اب دنیا ڈومور کرے اور وزیرخارجہ کا اس کے برعکس بیان، عدالت کے پابندی کے حکم کے باوجود نیٹ پر بانی متحدہ کی تمام تقاریر دکھانا ایک ویب سائٹ ہے جس پر 24 گھنٹے ان کے پروگرامز چلتے ہیں اور وہ چیخ چیخ کر پاک آرمی کے بارے گندی زبان استعمال کرتا ہے۔ انوشہ رحمان نے ایک بار تمام ویب سائٹس بند کر دی تھیں اب کیوں نہیں بند کی جاتی، بانی متحدہ کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔ اس ویب سائٹ پر شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اگر یہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں ہوتا تو یہ بھی لوگوں کو منع کرتا کہ فلاں پارٹی کو ووٹ نہ دو۔ ڈان لیکس معاملے کی صورتحال، مریم نواز کے کھل کر الزامات، پیر کے روز احسن اقبال والا واقعہ، یہ سارے معاملات 7 گھنٹے جاری رہنے والی سپیشل کورکمانڈرز کانفرنس میں زیربحث نہ آئے ہوں یہ کیسے ممکن ہے؟ اس کے علاوہ مزید بہت سارے ایشوز ہیں جن پر یقینا ضرور بات ہوئی ہو گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.