Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرید ایکسپریس میں حیدرآباد کی بکنگ والی بوگی غائب، مسافروں کو مشکلات
    • ملتان:دیہاتی خاتون چاول کی اپنے ہاتھوں سے چھانٹی کر رہی ہے۔
    • صوبائی وزراء کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت
    • 15 لاکھ پاکستانی بچے آن لائن جنسی ہراسانی کا شکار: یونیسف
    • 51 سالہ شخص فلائی اوور سے گر کر ڈمپر تلے آکر جاں بحق
    • کراچی میں مختلف مقامات پر پولیس مقابلے،8زخمیوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
    • کارکنوں کیخلاف بدترین کریک ڈائون جاری ‘ قیادت کا کوئی لائحہ سامنے نہیں آیا: شوکت یوسف زئی
    • سہیل آفریدی لانگ مارچ اچکزئی مزاکرات ناکامی کےذمہ دار
    • غریب بچوں کو بھی اشرفیہ کے برابر تعلیمی مواقع ملنے چاہیے شہباز شریف
    • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف دانش سکول کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک طالب علم کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔
    • جے یو آئی نے خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو مسترد کردیا
    • 24گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417حملے 800جنگجو ہلاک سعودیہ کا دفاع کریں گے مصری صدر کا اعلان
    • ایمرجنسی کی واپسی کی شرط پر مزاکرات نہیں ہونگے رانا ثنا اللہ
    • وزارت اطلاعات نے ایران کیخلاف پاکستانی سرزمین سے کارروائی کا دعویٰ مسترد کردیا
    • سانحہ کار ساز کے شہداء کی 19 ویں برسی دہشتگردی اور تشدد جمہوریت کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے بلاول بھٹو
    • پنجاب کو خطے میں لائیو سٹاک کا ہب بنانا ہدف ہے مریم نواز
    • اسرائیل سے ویانا کی پرواز میں بم کی اطلاع، بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ اقوام متحدہ کا وفد بھی مسافروں میں شامل
    • ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میںنیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان
    • آزاد کشمیر میں بد امنی پھیلانے کیلئے 17 واٹس ایپ کالز کا انکشاف بھارت کایلعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشر گرد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رینجرز کی جگہ ایف سی کی تعیناتی, سول حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں

    By Daily Khabrainاکتوبر 6, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی مائی کے لعل میں جرا¿ت نہیں ہو سکتی کہ وہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرے۔ طے ہو چکا تھا کہ اگر جمعہ سے پہلے تبدیلی واپس نہ لی تو اسی دن سے خطیب حضرات کی تقاریر سے ہنگامے شروع ہو جانے تھے جس کی وجہ سے حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کی۔ شہباز شریف نے سیاسی بیان دیا کہ ذمہ دار کو فارغ کر دیا چاہئے۔ سب کو پتہ ہے کہ وہ کون ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ ان کو معلوم نہ ہو، یہ وہی گندے انڈے ہیں جنہوں نے نوازشریف کو یہاں تک پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ غالباً جس نے بھی یہ کارنامہ انجام دیا اس کا خیال تھا کہ اس سے اتنے زیادہ ہنگامے ہوں گے کہ نوازشریف کے عدلیہ و فوج کے خلاف بیانات سمیت تمام معاملات سے لوگوں کی توجہ ہٹ جائے گی اور یہ ایشو زیر بحث ہو جائے گا۔ اتنے احمق لوگ ہیں انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ چند گھنٹوں میں حکومت کو جھکنا پڑ جائے گا اور وہی ہوا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سویٹ قسم کے ہوں گے جب انہوں نے باری باری بلا کر سب کو پوچھا کہ کہیں آپ تو نہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ سول و ملٹری خفیہ اختلافات ختم کرو، یہ ایک پیج پر نہیں ہیں۔ رینجرز کے معاملے پر احسن اقبال نے چڑھائی کی کہ ان کا اسلام آباد میں کیا کام ہے؟ جب عمران خان دھرنا دینے آیا تھا تو آرمی و رینجرز کے دستے مستقل طور پر تعینات تھے۔ اگر اب وزیر داخلہ نے رینجرز کو ہٹا کر ایف سی کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے تو اس کے بعد وہ کیسے دعویٰ کر سکتے ہیں کہ سول و ملٹری ایک پیج پر ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے مختلف چینلز پر ہونے والی باتوں کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے درست کہا کہ پریس ریلیز جاری کرنا ضروری نہیں۔ خاموشی کی بھی اپنی زبان ہوتی ہے۔ ہر باشعور آدمی سمجھتا ہے کہ دونوں فریقین کتنا ایک پیج پر ہیں۔ ایک پیج پر ہونے کی باتیں سننے کے باوجود ملک بھر میں سوشل میڈیا پر بات پھیل گئی تھی کہ سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس 7 گھنٹے کے بعد بھی جاری تھی اور کسی ضروری مسئلے پر بات چیت ہو رہی تھی۔ سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس اتنی طویل کبھی نہیں ہوئی۔ پھر بھی یہ کہنا کہ فوج و حکومت ایک پیج پر ہیں سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن کی رحم کی اپیل کے بارے میں حکومت نے ابھی تک تسلیم نہیں کیا۔ اگر کیا ہے تو پھر اتنی دیر سے خاموش کیوں ہے؟ اس ایشو سے بھی معلوم ہو جائے گا کہ سول و ملٹری تعلقات کی موجودہ شکل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کہہ چکے ہیں کہ وہ ابھی بھی دل و جان سے نوازشریف کو وزیراعظم سمجھتے ہیں۔ شہباز شریف بھی 2 مرتبہ ان کو وزیراعظم کہہ چکے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں پر چل رہے ہیں وہ کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کر سکتے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ وہ سیشن وزیراعظم ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کبھی کلبھوشن معاملے یا بھارتی جارحیت کے خلاف بیان نہیں دیا تھا، اب موجودہ وزیراعظم بھی وہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل بحران پہلے بھی آتے رہے ہیں، آخری بحران 2015ءمیں آیا تھا۔ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اشتیاق نے عید سے چند روز پہلے کہا تھا کہ ”ہمارے پاس ملک میں پٹرول 17 دن اور ڈیزل 9 دن کا رہ گیا ہے۔ یہ بہت خوفناک فگر ہیں۔ سول ادارے اور دفاعی مقاصد کے لئے آرمی بحیثیت متعلقہ اداروں کے پاس تیل مخصوص مقدار میں ریزرو رہتا ہے لیکن موجودہ حالات میں جتنا ہونا چاہئے اتنا تیل ریزرو نہیں ہے۔ آرمی میں تیل کا استعمال سول اداروں سے اہم ہوتا ہے۔ جنگی جہاز زیادہ تیل خرچ کرتے ہیں۔ عام حالات میں بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ابھی تو جنگ نہیں ہو رہی لیکن ہم جنگ کے دہانے پر بیٹھے ہیں۔ بھارت و افغان بارڈر پر کسی وقت بھی صورتحال کشیدہ ہو سکتی ہے۔ دوست ملک ایران کے دھمکی دینے کے بعد وہ بارڈر بھی محفوظ نہیں پہلے ملک میں جب ایسا بحران آتا تھا تو سعودی عرب مین سپلائر تھا۔ انہوں نے ہمیشہ ضرورت کے مطابق تیل فراہم کیا، دو مرتبہ بھاری قرضہ بھی معاف کیا۔ اسحاق ڈار کی وزارت نے اتنے قرضے لئے ہیں کہ اس وقت پیسے دے کر تیل نہیں خرید سکتے۔ عام حالات میں اگر آرمی کی ضرورت 100 ٹن کی ہے تو جنگ چھڑنے پر 500 گنا زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ سعودی عرب نے مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے جب وزارت عظمیٰ سنبھالی تھی تو پوری دنیا میں پہلا دورہ سعودی عرب کا کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ان کو وہاں سے انکار ہوا۔ سابق وزیراطلاعات محمد علی درانی نے گزشتہ دنوں سعودی سفیر سے اہم ملاقات کی۔ انہوں نے بھی بتایا اور جدہ کے ذرائع سے بھی معلوم ہوا کہ سعودی حکومت ناراض ہے کہ ساری عمر جس ملک کو بہترین دوست سمجھ کر مدد کرتے رہے۔ اس نے یمن کے معاملے میں مدد نہیں کی۔ بے شک مدد نہ کرتے لیکن وہ ہمارے مطالبے کو پارلیمنٹ میں لے گئے، وہاں سے ہمیں گالیاں دلوائیں، پہلی مرتبہ ہماری تذلیل ہوئی، پوری دنیا میں ہم پر تنقید ہوئی ور بُرا بھلا کہا گیا۔ مخالف عناصر و گروپوں نے پارلیمنٹ میں اتنی تذلیل کی کہ اس پر دکھ ہے۔ اسی وجہ سے اب سعودی عرب نے معذرت کر لی ہے۔ پارلیمنٹ میں ن لیگ حریفوں نے سب سے بڑھ چڑھ کر سعودی عرب پر حملے کئے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پہلے وزیراعظم ہیں جو سعودی عرب اتنی افراتفری میں گئے تھے کہ عمرہ بھی ادا نہیں کیا، خانہ کعبہ میں حاضری بھی نہیں دی۔ اب تک ریکارڈ میں کوئی پاکستانی حکمران اس طرح سے سعودی عرب کا دورہ نہیں کرکے آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ایران و قطر میں جہاں سے تیل مل سکتا ہے، چند روز میں ہمارے عمائدین ادھر کا رخ کرتے نظر آئیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.