Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سلمان کہنے پر شاہ رخ خان کا صحافی کو کرارا جواب

    By Daily Khabrainاکتوبر 8, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahrukhkhan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے ایک تقریب کے دوران خود کو سلمان خان کہنے پر صحافی کو ایسا جواب دیا کہ تقریب میں موجود تمام لوگ بے اختیار ہنس پڑے جب کہ صحافی شرمندہ ہوگئیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کا شماردنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتا ہے، بالی ووڈ کے تینوں خانز(شاہ رخ، سلمان اورعامر)اس انڈسٹری پر حکمرانی کرتے ہیں۔ تاہم شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کنگ کہا جاتا ہے، گزشتہ 25سالوں سے وہ اپنی اداکاری سے فلم انڈسٹری اور دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے آرہے ہیں، جبکہ سلمان خان اورعامرخان کی فلمیں آج بھی باکس آفس پرسب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔بالی ووڈ کے یہ تینوں خانزبظاہرتو دوست نظرآتے ہیں لیکن درپردہ ایک دوسرے کے حریف ہیں اوراس بات سے ان کے مداح سمیت بھارتی میڈیا بھی اچھی طرح واقف ہے۔ حال ہی میں شاہ رخ خان کے نئے شو”ٹی ای ڈی ٹاک:نئی سوچ“کی لانچنگ تقریب ہوئی جس میں میڈیا نمائندگان نے شرکت کی اورشو کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے۔ لیکن تقریب کا ماحول اس وقت عجیب ہوگیا جب ایک خاتون صحافی نے شاہ رخ خان کو ان کے نام کے بجائے سلمان خان کہنا شروع کردیا، ایسا انہوں نے ایک بار نہیں بلکہ 3 بار کیا۔ پہلے تو تقریب میں موجود تمام لوگ شاہ رخ کے بجائے سلمان کا نام سن کرہکا بکا رہ گئے جب کہ شاہ رخ خان بھی کافی پریشان نظرآئے اورانہوں نے پوچھا کہ سوال پوچھنے والی خاتون کہاں بیٹھی ہیں۔بعد ازاں خاتون نے اپنی تصیح کرتے ہوئے شاہ رخ سے معافی مانگی اور کہا کہ آپ سلمان کی طرح بات کررہے ہیں اس لیے ان کے منہ سے سلمان نکل گیا جس کے لیے وہ معافی چاہتی ہیں، جس پرشاہ رخ نے ان کانام پوچھا، خاتون نے اپنا نام لپیکا بتایا جوحیرت انگیز طورپراداکارہ دپیکا پڈوکون سے ملتا تھا، کنگ خان نے بھی بدلہ لیتے ہوئے حاضردماغی کا مظاہرہ کیا اوران سے کہا کوئی بات نہیں دپیکا ایسا ہوجاتا ہے، بعد ازاں انہوں نے غلطی ماننے کی اداکاری کی اورمزاحیہ انداز میں معافی مانگی۔ شاہ رخ کے اس انداز نے تقریب کا بوجھل ماحول ختم کردیااورخاتون سمیت تقریب میں موجود تمام لوگ بے اختیار ہنس پڑے۔واضح رہے کہ خاتون نے شاہ رخ کے بجائے سلمان خان کانام واقعی غلطی سے لیا یا جان بوجھ کرلوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انہوں نے ایسا کیا یہ تو وہی بتا سکتی ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم

      عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،aداکارہ ثروت گیلانی

      وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.