Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے
    • اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ ساڑھے 4 لاکھ روپے کے قریب گیا
    • پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیش گوئی
    • کیپ وردے کے ووزینہ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے گول کیپر بن گئے
    • محسنی اژه‌ای دوبارہ ایران کے عدلیہ سربراہ مقرر
    • جاپان سے منسلک 10 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے
    • اُن لوگوںکو 21 توپوں کی سلامی جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں”آپ زندہ ہیں”:وسیم اکرام
    • میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں،چاہت فتح علی
    • لینڈ سلائیڈ کے باعث قراقرم ہائی وے بند، سیاح پھنس گئے
    • کیف پر روسی حملہ، 7 افراد ہلاک، رہائشی عمارتیں متاثر
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل
    • سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب
    • شام میں داخل ہونے کی کوشش، 100 سے زائد آبادکار گرفتار
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مقبوضہ کشمیر میں گلوکارعدنان سمیع کا کنسر ٹ ناکام

    By Daily Khabrainاکتوبر 9, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی(شوبز ڈیسک )بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان اپنی شہریت اور الٹے سیدھے بیانات کی وجہ سےاکثر خبروں میں رہتے ہیں اور اب مقبوضہ کشمیر میں ناکام کنسرٹ اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیرا علیٰ عمرعبداللہ سے ٹوئٹر پر ہونے والی تلخ کلامی کے باعث ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکارعدنان سمیع خان کا گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا کنسرٹ اس وقت بری طرح ناکام ہوگیا جب کنسرٹ میں بیشترکرسیاں خالی پڑی رہیں اور لوگوں نے کنسرٹ کا رخ کرنے کے بجائے اپنے گھر پر رہنے کو ترجیح دی۔عدنان سمیع خان کے کنسرٹ کا انتظام مقبوضہ کشمیرمیں سیاحتی مرکزکے ادارے کی جانب سےشیرکشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں کیا گیاتھا، جب کہ کنسرٹ میں شرکت کرنے کی اجازت صرف ان لوگوں کو تھی جنہیں دعوت نامے بھیجے گئے باقی کسی کو بھی کنسرٹ میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں تھی۔، کنسرٹ میں شرکت کرنے والے زیادہ ترافراد کا تعلق سرکاری ملازمین، بیوروکریٹس اور سرمایہ دار طبقے سے تھا۔کنسرٹ میں 3000 لوگوں کی ا?مد متوقع تھی، لیکن حیرت انگیز طور پر زیادہ تر کرسیاں خالی پڑی رہیں، یہ شو براہ راست پیش کیا جانا تھا اور کنسرٹ شروع ہونے کا وقت شام 5 بجے تھا لیکن خالی کرسیوں کے باعث یہ شو مقررہ وقت سے کافی تاخیر سے شروع ہوا۔کنسرٹ میں صرف مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سرمایہ داروں، بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) اور عوامی جمہوریہ پارٹی( پی ڈی پی)سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہی شرکت کی اور یہ تعداد بھی بے حد کم تھی۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے کنسرٹ کی خالی کرسیوں پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا،افسوس ہے عدنان سمیع کے کنسرٹ میں کرسیاں خالی پڑی ہیں امید ہے میری ٹوئٹ پبلش ہونے تک نشستیں بھرجائیں گی اور کم از کم ایک شام کے لیے ہی کشمیری اپنے اوپر ہونے والے مظالم کو بھول جائیں۔ان کے ٹوئٹ کے جواب میں عدنان سمیع خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ ا?پ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ ہیں، ا?پ کو میوزک کنسرٹ کی وجہ سے اتنا زیادہ دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے،ا?پ کے ذرائع نے ا?پ سے جھوٹ بولا ہے کہ کنسرٹ میں خالی نشستیں موجود ہیں، بھری ہوئی نشستوں کی تصاویر یہاں موجود ہیں۔عمرعبداللہ نے کہا کیا ا?پ خود کو بہت بڑا اسٹار سمجھتے ہیں، کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ اخباروں میں عمر اور عدنان کی لڑائی کی خبر لگے، مگر میں ایسا نہیں چاہتا، آپ سری نگر کا مزہ لیجئے، شب بخیر۔واضح رہے کہ کنسرٹ میں شرکت کرنے والے سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں اس کنسرٹ میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور اگر وہ اس کنسرٹ میں شرکت نہ کرتے تو ان کی نوکری کے لیے مسئلہ کھڑا ہوجاتا۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں،چاہت فتح علی

      ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.