Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تخلیقی صلاحیت ختم ہوئی تو فلمی دنیا چھوڑ دوں گا

    By Daily Khabrainاکتوبر 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ جب ان کی تخلیقی صلاحیتیں ختم ہوجائیں گی تو وہ فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔عامر خان نے حال ہی میں ترکی سے واپسی پر بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر اور ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دن ان کی تخلیقی صلاحیتیں ختم ہوجائیں گی لیکن ان کی خواہش ہے کہ اس کا علم انہیں سب سے پہلے ہو تاں کہ وہ فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔فلمی دنیا میں اقربا پروری کے حوالے سے سوال پر عامر خان نے کہا کہ اقربا پروری فلمی صنعت میں ہی نہیں بلکہ ہر جگہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کو فلم نگری میں متعارف کرانے سے کچھ نہیں ہوتا کیوں کہ اصل فیصلہ فلم بینوں نے کرنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ان سب چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیوں کہ وہ اپنی فلموں میں سچائی کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس معیار پر پورا اترنے والوں کو ہی سامنے لاتے ہیں۔
    گزشتہ دنوں امریکی جریدے فوربز نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی جس میں بالی وڈ کے بھی کئی نام شامل تھے لیکن اس میں عامر خان کا نام نہیں تھا۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھا خاصا اور ضرورت سے زیادہ پیسہ کمالیتے ہیں اس لیے ان کے لیے فلموں سے کمائی کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا کیوں کہ وہ دلوں کو چھونے کے خواہش مند ہیں۔عامر خان نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی بھی فلموں سے پیسا کمانے کا نہیں سوچا ہے جس کی وجہ صرف یہی ہے کہ وہ جاندار کہانیوں پر یقین رکھتے ہیں تاکہ فلم بینوں کو تفریح مل سکے۔ انہوں نے سال میں ایک ہی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی فلمیں سال یا دو سال میں تکمیل تک پہنچتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک وقت میں ایک ہی فلم پر ذہن لگا سکتے ہیں۔عامر خان فلموں میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے باعث بھی مشہور ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ ان کے گھر والے بھی ان کے بدلتے ہوئے روپ پر پریشان ہوتے ہیں اور ان کی اہلیہ بھی مذاق اڑاتے ہوئے کہنے لگی ہیں کہ ان کا اصلی چہرہ یاد ہی نہیں رہا ہے۔عامر خان نے شو کے دوران بھارتی سیاست پر کسی بھی قسم کے سوال کا جواب دینے سے معذرت کی جس کی ممکنہ وجہ ان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم کے حوالے سے کسی بھی محاذ آرائی سے بچنا تھا۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم

      عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،aداکارہ ثروت گیلانی

      وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.