تازہ تر ین

ہرنائی: اے این پی رہنما عبدالرزاق بھائی سمیت کار بم دھماکے میں جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کار میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالرزاق اور ان کے بھائی جاں بحق ہوگئے۔عوامی نیشنل پارٹی کا قافلہ پارٹی سربراہ اسفند یار ولی کے جلسے میں شرکت کے لئے جارہا تھا کہ ہرنائی کے علاقے شاہرک میں پارٹی رہنما عبدالرزاق کی گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو کر سڑک سے دور جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار اے این پی رہنما عبدالرزاق اور ان کے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

 دھماکے کے نتیجے میں قافلے میں شامل دیگر گاڑیاں محفوظ رہیں جب کہ دونوں افراد کی لاشیں سول اسپتال شاہرگ منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عبدالسلام اچکزئی کے مطابق شاہرگ کے علاقے میں گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جب کہ دھماکا خیز مواد گاڑی میں پہلے سے نصب تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain