Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    و صیت لکھوادی،اھم ،تہلکہ خیز انکشافات۔۔ جان کر آپ بھی دنگ رہ جاہیں گے۔

    By Daily Khabrainنومبر 2, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz shrif
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ بی بی سی) سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے پی کے 786 کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ظفرالحق‘ مشاہداللہ‘ مریم نواز‘ امیر مقام‘ پرویز رشید‘ آصف کرمانی‘ طارق فضل‘ محسن رانجھا اور خواجہ سعد رفیق نے شاندار استقبال کیا۔ راول لاﺅنج میں سابق وزیراعظم نے نیب پیشی بارے مختصر مشاورت کی جبکہ نیب افسروں کو کہا کہ عدالت پیشی کیلئے آیا ہوں‘ ہتھکڑیاں لگانی ہیں تو لگا لیں‘ اس کے بعد قافلے کی صورت میں نوازشریف پنجاب ہاﺅس روانہ ہو گئے جہاں پارٹی رہنماﺅں سے اہم ملاقات کر کے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔ دریں اثنا اہم قانونی معاملات اور بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف اور بیگم کلثوم نواز نے اپنے اثاثوں کے حوالے سے قانونی ورثاءکیلئے وصیت لکھوا دی ہے۔ خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف اور ان کی اہلیہ کی وصیت میں دونوں بیٹوں حسین نواز‘ حسن نواز اور دونوں صاحبزادیوں مریم نواز اور اسما نواز کیلئے جائیداد کی تقسیم‘ ان کے حصہ اور جائیدادوں کی تفصیل درج ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے اپنی سیاسی وراثت کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی‘ تاہم ان کے خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز ہی ان کی سیاسی وارث ہوں گی کیونکہ دونوں صاحبزادے اور اسما کو سیاست میں کوئی خاص دلچسپی نہیں اور بیگم کلثوم نواز کی بھی یہی خواہش ہے کہ ان کے بیٹے سیاست سے دور رہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف اور ان کی اہلیہ نے وصیت لکھوا کر ”لاکر“ میں رکھوا دی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نوازشریف کھل کر قانونی و سیاسی جنگ لڑنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے‘ تمام منفی و مثبت پہلوﺅں کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے سول بالادستی کو بنیاد بنا کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے وصیت نامہ بھی تیار کرایا ہے۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف جمعرات کی صبح قومی ایئرلائن کی پرواز 786سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف واپسی کیلئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ دریں اثنا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ جیلیں پہلے بھی دیکھی ہیں۔ جمعہ کو نیب کے ایک جھوٹے مقدمے میں پیشی ہے۔ پاکستان میں میرے خلاف کون سا سکینڈل ہے‘ یہ سب کچھ کیا ہو رہا ہے‘ سمجھ نہیں آ رہا۔ میں نے ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نظام میں بہت تضادات ہیں۔ سپریم کورٹ نے پانامہ کے بجائے اقامہ پر سزا دی پھر ہائی جیکنگ کیس میں مجھے کس قانون کے تحت سزا دی گئی۔ نیب کا موجودہ کیس بھی ہائی جیکنگ کیس جیسا ہے۔ افسوس ہے کہ اہلیہ کی بیماری کے دوران بوگس کیس چل رہا ہے۔ یہ سب ہمارے ساتھ 99ءسے ہو رہا ہے۔ 4سال پوری دیانتداری کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے‘ کیوں ہر 10سال بعد اپنا ملک چھوڑوں۔ انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنس کے ذریعے جج کو اوپر بٹھا کر یہ کوئی نہ کوئی سزا یقینی بنانا چاہتے ہیں تاکہ اقامے پر سزا سے ملنے والی شرمندگی اور مذاق سے بچا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی فرار کا راستہ اختیار نہیں کیا۔ یہ وقت کینسر کی مریضہ اپنی اہلیہ کا ساتھ دینے‘ خیال رکھنے کا تھا۔ ڈاکٹروں کا بھی یہی خیال تھا کہ وہ جتنا ان کو وقت دیں اتنا بہتر ہے لیکن کلثوم نواز کی کیموتھراپی ہونے کے باوجود اپنے خلاف عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے پاکستان جا رہا ہوں۔ اس سے قبل ایک بیان میں نوازشریف نے کہا کہ کارکنوں کی قربانیوں‘ جدوجہد اور قیادت سے لازوال وابستگی پر فخر ہے۔ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے دعا کریں۔ سابق وزیراعظم نے پارٹی کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ میرے دل میں بستے ہیں۔ اللہ کی مدد اور نصرت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی قربانیوں‘ جدوجہد اور قیادت سے لازوال وابستگی پر فخر ہے۔کارکن پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے دعا کریں۔ نوازشریف نے پارٹی کارکنوں کو ایئرپورٹ نہ آنے کی درخواست کی اور کہا کہ کارکنوں کے پیار اور جذبات کی قدر کرتا ہوں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      حوثی حملے سعودی عرب تک پھیلے تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا: پاکستان

      جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.