تازہ تر ین

باکسر عامر خان کی اصلیت کا بھانڈا پھوٹ گیا،سنسنی خیز انکشافات

لندن(ویب ڈسک) برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم پر ساتھی باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر طلاق دینے کا اعلان کردیا، عامر خان تو فریال مخدوم پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں فی الحال ناکام رہے ہیں تاہم انکے کئی خواتین کے ساتھ مبینہ معاشقے منظر عام پر آچکے ہیں جن میں تازہ ترین 2بچوں کی ماں کے ساتھ ہیں30سالہ برطانوی شہری ایمی لی نے مقامی اخبار کو بتایا کہ انہوں نے عامر خان اور انتھونی جوشوا سمیت دیگر باکسرز کوانسٹاگرام پر فالو کر رکھاتھا، ایک دن انہوں نے عامر کی ایک تصویر لائک کی جس کے فوری بعد انہوں نے مجھے ان باکس میں پیغام بھیجا اور ہماری گفتگو شروع ہوگئی، عامر نے میرا فون نمبر مانگااور وٹس ایپ پر آنے کو کہا، وٹس ایپ پر گفتگو کے دوران عامر نے میری تصویریں مانگیں جومیں نے بھبج دیں، اگلے روز 18اکتوبر کوعامر نے مجھ سے عریاں تصویریں یا ویڈیو بھیجنے کا کہا تاہم میں نے انکار کردیا، مجھے ان سے ایسی امید کبھی نہیں رہی تھی بعد ازاں عامر نے مجھے کئی پیغامات بھیجے اور دو مرتبہ کال بھی کی تاہم والدہ کی سالگرہ کے باعث میں جواب نہیں دے سکی جسکے بعد عامر نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ چلو جانے دو گڈ نائٹ اور اسکے بعد اب تک مجھے کوئی میسج نہیں کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain