Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • اتحاد ایئرویز نے کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد بحرین اور کویت کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کر دیں
    • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 60 فلسطینی گرفتار
    • سابق چیئرمین ایتھوپین ایئرلائنز پی آئی اے کےبجائے ایئر انڈیا کے سی ای او بن گئے
    • اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا
    • ٹرمپ : بڑے حملے سے قبل ایران نے مذاکرات کی درخواست کی
    • اسرائیلی فوج کے سربراہ نے جنگ بندی کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا
    • جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد زخمی
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیئر مین نیب کا بد عوانی سے متعلق عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ

    By Daily Khabrainنومبر 11, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کے علاوہ نیب کے تمام افسران اہلکاروں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک جامع معیاری گریڈنگ نظام کی منظوری دی
    ہے۔ جامع معیاری گریڈنگ نظام کے تحت تمام ریجنل بیوروز اور نیب کے تمام افسران/اہلکاروں کی 2017ءمیں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ریجنل بیوروز/افسران کی نہ صرف خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی بلکہ نا اہل، غیر ذمہ دار اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نہ سر انجام دینے والے ریجنل بیوروز/ افسران/ اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شکایات کی تصدیق سے انکوائری، انکوائری سے انویسٹی گیشن اور ریفرنس دائر کرنے کے لئے جو 10 ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات تمام ریجنل بیوروز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ نیب کے آپریشنل طریقہ کار کو مزید مو¿ثر بنانے کے لئے تمام ریجنل بیوروز اور نیب کے سینئر افسران کی مشاورت سے کمبائنڈ انویسٹی گیشن کے نظام کی منظوری دی گئی ہے اس نظام کے تحت سینئر سپروائزری افسران کے تجربے اور اجتماعی دانش سے فائدہ اتھایا جائے گا۔ اس سے نہ صرف انکوائریوں اور انویستی گیشنز/تحقیقات معیار مزید بہتر ہو گا بلکہ کوئی بھی شخص انفرادی طور پر انکوائریوں اور تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکے گا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو 2 بجے سے لے کر 4 بجے تک عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات خود نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سنیں گے، نیب کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ قومی احتساب بیورو نے تمام شکایت کنندگان سے کہا ہے کہ وہ اپنی مکمل درخواستیں ٹھوس ثبوتوں اور اپنے قومی شناختی کارڈ کے ساتھ لائیں اور وقت کی پابندی کا خیال رکھیں۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ”احتساب سب کیلئے“ کے اصول پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے اور احتساب قانون کے مطابق ہوتا ہوا نظر آئے گا اور اس سلسلہ میں کسی دباﺅ اور سفارش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

    بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.