تازہ تر ین

انتہاپسندوں کی دھمکیوں کیخلاف دپیکا نے خاموشی توڑ دی

ممبئی : ( ویب ڈیسک) رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں دپیکا کا کہنا تھا وہ ان بیانات سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں البتہ ایک فنکارہ، بھارتی شہری اور خاتون ہونے کے ناطے ایسی خبر یں سن کر مجھے بہت افسوس ہوا۔ واضح رہے کہ ہندوانتہا پسند جماعت شری راجپوت کرنی سینا کی جانب سے فلم کی ریلیز کی صورت میں دپیکا اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 10 کروڑ مقرر کی گئی تھی اور دپیکا کی ناک کاٹنے کی بھی دھمکی دی تھی۔ دوسری جانب ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ میں دپیکا کے ساتھ شاہد کپور اور رنویر سنگھ اہم کردار ادا کررہے ہیں جو پہلے یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھی جو اب 12 جنوری کو ریلیز ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain