Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنا، مداحوں میں تشویش، ’’کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘
    • شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر
    • سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا
    • انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ
    • باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
    • برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
    • پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
    • پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
    • روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
    • مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رانا ثنا اللہ سے استعفی لے لیا گیا,زرئع کا دعویٰ

    By Daily Khabrainدسمبر 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹ) آستانہ عالیہ سیال شریف کے ذمہ دار ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت پنجاب نے سیال شریف کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ سے تحریری استعفیٰ لے لیا ہے‘ جس کا باقاعدہ اعلان جلد کردیا جائے گا جبکہ جلد اعلان نہ ہونے کی صورت میں سیال شریف کے ذمہ داروں نے لاہور کی ختم نبوت کانفرنس میں مزید پانچ سے دس اراکین اسمبلی کے استعفے پیش کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ سیال شریف کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی انتہائی ذمہ دار شخصیت نے انہیں رابطہ کرکے بتایا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے معاملے پر پیر حمید الدین سیالوی کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔ اس لئے لاہور کے ممکنہ دھرنے سمیت اس حوالے سے مزید احتجاج مو¿خر کردیں‘ تاہم سیال شریف کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ وعدہ وفا نہ ہونے کی صورت میں جوابی حکمت عملی کے طور پر لاہور میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں پانچ سے دس اراکین اسمبلی کے استعفے پیش کئے جائیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن اراکین اسمبلی نے دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ان کی قومی و صوبائی اسمبلی کے سپیکرز کے سامنے پیشی کی حکمت عملی کے بارے بھی اگلے دو روز میں اعلان کردیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ نے اپنے استعفیٰ کی وجوہات سکیورٹی معاملات کو بنایا ہے۔ دریں اثنا مسلم لیگ ن کے پانچ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے استعفے کے بعد مزید استعفوں کے آنے کا امکان ہے۔ فیصل آباد میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کے اجتماع نے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر قانون پنجاب کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی جبکہ اگلے اجتماع کا لاہور میں منعقد کرنے کا اعلان موجودہ حکومت کے اقتدار میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پیر حمیدالدین سیالوی کو ٹیلیفون کیا اور سیال شریف آکر ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم شہبازشریف اپنے اس وعدے کو بھول گئے اور سیال شریف کا دورہ کرنے اور پیر حمید الدین سیالوی کو دوبارہ ٹیلیفون کرکے انہیں قائل کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی بلکہ صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءنے پیر آف سیال شریف پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے بیٹے کیلئے فیصل آباد کی ایک نشست کے لئے ٹکٹ مانگ رہے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی طرف سے پیر حمیدالدین سیالوی کے تحفظات کو دور نہ کرنے پر پیر حمیدالدین سیالوی نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے اپنے اتحاد کو خیبر باد کہہ دیا اور فیصل آباد میں ختم نبوت کے حوالے سے کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کردیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر

      سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا

      برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.