Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور میں سانحہ پشاور جیسے حملوں کا خطرہ۔۔۔ سنسنی خیز انکشافات

    By Daily Khabrainدسمبر 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (نادر چوہدری سے)صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سانحہ پشاور اے پی ایس اور سانحہ گلشن اقبال پارک کی طرز کے حملوں کیلئے افغانستان میں”را”کی جانب سے کالعدم تنظیموں کو کروڑوں روپے فنڈز فراہم کر نے کا انکشاف ، حساس اداروں نے محکمہ داخلہ کو مطلع کر دیا ، قانون نافذ کرنےوالے تمام ادارے متحرک ، لاہور پولیس کو بھی سرچ آپریشنز سمیت اپنے علاقوں میں مشکوک افراد کی نقل و حرکات بارے مکمل طور پر آگاہ رہنے کا حکم ،فٹ پاتھوں اور بس سٹاپوںمیں نشئیوں اور بھکاریوں کے ڈیرے خطرے کی گھنٹی بن گئے،خود کو دھماکے سے اُڑانے والے خودکش بمبار کیلئے نشئی کے روپ میں فٹ پاتھ پر اپنے ٹارگٹ کے قریب رہنا انتہائی آسان،پولیس کی جانب سے ڈویژنوں کی سطح پر بنائے گئے "واٹس ایپ گروپس”کیلئے تصاویر اور وڈیو کلپ بنا کر کارکردگی ظاہر کرنا معمول بن گیا ۔باوثوق ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ "را”حکام کی کالعدم تنظیموں کے ساتھ افغانستان میں ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں "را”کی جانب سے ان دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کاروائیوں کیلئے کروڑوں روپے فنڈز فراہم کیئے گئے ہیں جبکہ دشمن کا مقصد سانحہ اے پی ایس پشاور اور سانحہ گلشن اقبال پارک طرز کی دہشتگردانہ کاروائیاں کرنا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں ماہ یکم دسمبر کو ایگریکلچر یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پشاور پر برقعہ پوش دہشتگردوں کاحملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔حساس اداروں کی جانب سے دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی (را) اورلعدم تنظیموں کے دہشتگردانہ کاروائیوں کے معاہدے اور فنڈنگ کے متعلق محکمہ داخلہ اور دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے ملک کے گلی کوچوں اور حساس ترین مقامات پر نظررکھنی شروع کردی ہے لیکن ڈیڑھ کروڑ کے قریب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے تمام گلی کوچوں ، بازاروں ، مزاروں ، مساجد ، گرجا گھروں ، مندروں، گردواروں ، امام بارگاہوں ،بس اسٹینڈز ، ریلوے اسٹیشنز ، ایئر پورٹس ، پارکس اور تعلیمی اداروں سمیت دیگر حساس عمارتوں اور پبلک مقامات پرسکیورٹی فراہم کرنے اور ملک دشمن عناصر کے قلع کرنے کیلئے لاہور پولیس کو بھی الرٹ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں اور گرجا گھروں کے اطراف سرچ آپریشنز کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے جس پر پولیس کی جانب سے شہر بھر میں قائم 6ڈویژنز کی کارکردگی میڈیا نمائندوں اور افسران بالا کو دکھا نے کیلئے "واٹس ایپ گروپس” بنا رکھے ہیں جن میں ڈویژنل ایس پی سمیت میڈیا نمائندے ایڈ ہوتے ہیں اور پولیس کی جانب سے کسی بھی تھانے کی حدود میں دو چار شہریوں کو کھڑا کر کے انکی تلاشی لیتے ہوئے یا کوائف چیک کرتے ہوئے چند تصاویر اور وڈیوکلپ بنا کر گروپوں میں سینڈ کردیے جاتے ہیں تاکہ گروپ میں موجود میڈیا نمائندے ان تصاویر کو اخبارات میں جبکہ وڈیو کلپس کو الیکٹرانک میڈیا پر چلائیں اور پولیس کی بہترین کارکردگی دکھائی دے ۔لاہور کے حساس ترین مقامات داتا دربارکے سامنے ،گامے شاہ کے سامنے ،ایس پی سٹی آپریشنز اور انویسٹی گیشن آفس کے سامنے اورپیر مکی دربارکے سامنے میٹرو پل کے نیچے،شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کے پیچھے ٹیکسالی گیٹ کے علاقہ میں باب علی پارک کے اندر،لاہور ریلوے اسٹیشن کے اطراف، گنگا رام کے اطراف ، ریگل چرچ کے اطراف اورمین فروز پور روڈ پر قرطبہ چوک پر میٹرو پل کے نیچے سینکڑوں افراد نشئی ، بھکاری اور بیرون شہر کے پردیسیوں کے روپ میں مستقل رہائشیں اختیار کیئے ہوئے ہیں جن میں سے بمشکل چند ایک کے پاس کوئی شناخت دستاویز ممکن ہے باقی تمام بغیر شناختی دستاویزات کے ان حساس ترین مقامات پر بغیر چھپے کھلے عام رہائش اختیار کیئے ہوئے ہیں جن کو کبھی کسی تھانے کی پولیس نے چیک کرنے کی شاید اس لئے جرات نہیں کی کہ نامکمل شناختی دستاویزات کی بناءپر ان سے مٹھی گرم ہونا ممکن نہیں جس وجہ سے پولیس گزشتہ کئی سالوں سے انھیں مسلسل نذر انداز کررہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے خود کو بارودی جیکٹ سے اُڑانے کا ٹارگٹ لیکر لاہور میں داخل ہونے والے خود کش بمبارکیلئے رہائشی علاقوں ، ہوٹلوں ، ہاسٹلوں اور دیگر رہائشی جگہوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت انتظامات کرنے کے بعد یہ فٹ پاتھ ، میٹرو بس کے پل، پارکس اور بس اسٹینڈزوغیرہ بہترین رہائش گاہیں ثابت ہوسکتی ہیںجبکہ یہ تمام جگہیں ان دہشتگردوں کے اہداف کے انتہائی نزدیک ترین قائم ہیں ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب

      ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما

      پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.