تازہ تر ین

”ٹائیگر زندہ ہے“نے پہلے ہی روز کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے

کراچی(شوبز ڈیسک ) سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے ریلیز کے پہلے روز 33 کروڑ75 لاکھ کا بزنس کرکے اجے دیوگن کی ’گول مال اگین‘اور ورون دھون کی’جڑواں2‘کا ریکارڈ توڑ دیا۔ فلم کو بالآخرسال کے اختتامی ایام میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور توقع کے مطابق فلم نے ریلیزکے پہلے ہی روز کھڑکی توڑ بزنس کرکے ’باہوبلی‘ کے بعد رواں سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلموں ’گول مال اگین اور ’جڑواں2‘کا ریکارڈ توڑ دیا۔ فلم نے ریلیز کے پہلے روز33کروڑ75 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ترن آدرش نے رواں سال باکس آفس پر سب سے زیادہ آمدنی والی فلموں کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں فلم’باہو بلی2‘ریلیز کے پہلے روز41کروڑکا بزنس کرکے نمبر ون رہی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain