کامونکے (نیااخبار رپورٹ) پوتا نہ ہونے کی وجہ سے سسر نے فائرنگ کر کے بہو کو قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ پندرہ سالہ قبل کوٹ رفیق کے رحمت علی کی بیٹی صائمہ بی بی کی شادی عالم چوک گوجرانوالہ کے محمد تنو یر سے ہوئی جس کے بطن سے دو بیٹیاں پیدا ہوئیں اور صائمہ بی بی پھر حاملہ ہوگئی تو اس کا سسر محمد انور پوتے کا خواہش مند تھا لیکن صائمہ بی بی کے ہاں بیٹے کی بجائے تیسری بیٹی پیدا ہوگئی تو اس کے سسر نے اس سے لڑائی جھگڑا کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے وہ ڈیڑھ ماہ قبل اپنے میکے کوٹ رفیق آئی گئی۔ دس روز قبل اس کے سسرالی اسے ساتھ لے گئے اور گزشتہ روز دوبارہ لڑائی جھگڑے کے دوران صائمہ بی بی کے سسر محمدانور نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔
