تازہ تر ین

راولپنڈی ، اسلام آباد میں بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی ، اسلام آباد میں بارش کا امکان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کےمطابق مالاکنڈ، مکران ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج صبح سے ہی مطلع ابرآلود ہے، 8بجے شہر کا درجہ حرارت 18ڈگری ریکارڈ

کیاگیا جبکہ ٹھنڈی ہوا چلنے کے باعث درجہ حرارت 16ڈگری محسوس کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس وقت کراچی کے بیشتر حصوں پر بادل چھائے ہیں۔صبح 7 بجے درجہ حرارت 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جو مطلع ابرآلود ہونے اور شمال مشرق سے 15 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کے باعث گر کر 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔تاہم مالاکنڈ، مکران ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک

کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز استور میں منفی10،سکردو،گوپس،کلام منفی 08، ہنزہ، بگروٹ،کوئٹہ،زیارت، دیرمنفی 06، گلگت، قلات منفی05، راولاکوٹ،پارہ چنار میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain