تازہ تر ین

اداکارہ مومیتا شاہ نےخودکشی کرلی

ممبئی(ویب ڈیسک) بنگالی ٹی وی کی اداکارہ مومیتا شاہ نے فلموں میں چانس نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگالی ٹی وی کی 23 سالہ اداکارہ مومیتا شاہ نے کولکتہ کے اپنے فلیٹ میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ مومیتا کے والدین نے جب ان سے فون پر رابطے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا جس پر انہوں نے فلیٹ کے مالک مکان سے رابطہ کیا اور پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس اداکارہ کے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو انہیں مومیتا کی گلے میں ڈوپٹا ڈالے، چھت سے لٹکتی ہوئی لاش ملی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مومیتا شاہ سٹرگلنگ اداکارہ تھیں، وہ کولکتہ میں اکیلی رہتی تھیں اور بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خواہش مند تھیں لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں مل پا رہی تھی جب کہ ان کے پاس سےایک خط بھی موصول ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے کریئر کو لیکر ذہنی طور پر پریشان تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain