تازہ تر ین

کرینہ اور کرشمہ نے فلم نگری میں اقرباء پروری کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی بہنوں کی مشہور جوڑی کرشمہ اور کرینہ کپور نے فلم نگری میں اقربائ پروری کی تردید کی ہے۔حال ہی میں کرینہ اور کرشمہ کپور نے انڈیا ٹو ڈے 2018 کی تقریب کے ایک سیشن میں شرکت کی جہاں دونوں سے بھارتی صحافی راج دیپ سردیائی نے گفتگو کی۔اس دوران کرینہ کپور نے کہا کہ بالی وڈ فلم نگری میں اقربائ پروری نہیں ہے، ایک اداکار خود اپنی محنت اور صلاحیتوں کی بدولت بڑا اسٹار بنتا ہے۔کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ اس کی مثال آج کے سپر اسٹار رنویر سنگھ ہیں جن کے خاندان کا پس منظر فلم نگری سے نہیں۔ اداکارہ کرشمہ کپور نے بھی کرینہ کپور کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ایسے کئی سینئر سپر اسٹار ہیں جن کے بچے فلم نگری میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے، اگر اقربائ پروری ہوتی تو سپر اسٹار کے بچے سپر اسٹار ہی بنتے۔کرشمہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا بیک گراو¿نڈ فلمی گھرانے سے ہے تو پھر ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے ایسی صورت میں دگنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانا پڑتا ہے۔اس دوران دونوں اداکاراو¿ں نے کنگنا رناوت کے اقربائ پروری کے نظریے پر کہا کہ سب کو اپنی اپنی رائے کا حق حاصل ہے۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے گزشتہ برس فلمساز کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں انہیں اقربائ پرور قرار دیا تھا جس کے بعد فلم نگری میں ایک نئی بحث کا ا?غاز ہوگیا تھا۔ا تقریب میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی شرکت کی جن کے ساتھ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور نے ایک تصویر بھی لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain