تازہ تر ین

جنسی استحصال کے الزام پر جنوبی کوریا کے اداکار کی مبینہ خودکشی

سیﺅل: (ویب ڈیسک )جنوبی کوریائی اداکار نے جنسی استحصال کے الزامات سے تنگ آکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی ٹیلی وڑن اور ورسٹائل اداکار شمار کیے جانے والے اداکار ’جومن کی‘ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ سیﺅل پولیس کے مطابق اداکار جومِن اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے اور ابتدائی تفتیش میں یہ خودکشی لگتی ہے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: بنگالی ٹی وی کی اداکارہ نے خودکشی کرلیپولیس کے مطابق 52 سالہ جومن کی یونیورسٹی میں ڈرامے کے موضوع پر لیکچر دیا کرتے تھے تاہم ان کی شاگردی اختیار کرنے والی 8 طالبات نے ان پر جنسی استحصال کے الزامات لگائے جس پر انہیں یونیورسٹی چھوڑنی پڑی تھی اور وہ پیشہ ورانہ معاملات میں مشکلات کے علاوہ اپنی شہرت پر لگنے والے داغ سے پریشان تھے جو ان کی موت کا باعث بنے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain