تازہ تر ین

نواز الدین صدیقی پر بیوی کی جاسوسی کا الزام

(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو اہلیہ انجلی صدیقی کی جاسوسی کے الزام پر پولیس نے بیان کے لیے طلب کر لیا۔نواز الدین صدیقی ایک کے بعد ایک نئی مشکل میں پھنستے چلے جارہے ہیں اور متنازع کتاب کے بعد اب ان پر اپنی اہلیہ کی کال ڈیٹا ریکارڈ لینے کا الزام لگ گیا ہے۔ممبئی پولیس نے فون کال ریکارڈ بیچنے والے گروہ کے 11 ارکان کو گرفتار کیا ہے جو ہائی پروفائل لوگوں کا ڈیٹا چوری کرکے فروخت کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ ایک وکیل نے نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کی کال کا ڈیٹا حاصل کیا تھا جس کے بعد کرائم برانچ نے نواز الدین اور ان کے وکیل کو سمن جاری کیے اور تھانے ا?کر بیان ریکارڈ کرانے کا کہا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain