تازہ تر ین

”سڑک 2 “کیلئے سنجے دت نے ٹیٹو بنوا لیا کس طرح کا ؟

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار سنجے دت نے فلم ’’سڑک 2‘‘ کے لیے اپنے بازو پر ٹیٹو بنوا لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پوجا بھٹ نے انسٹاگرام پر مہیش بھٹ اور سنجے دت کی اکٹھی تصویر شیئر کی،جس میں سنجے دت فلمساز مہیش بھٹ کوٹیٹو دیکھا رہے ہیں۔ یہ فلم 1991ء میں بنائی گئی سپر ہٹ فلم ’’سڑک ‘‘ کا سیکوئل ہے،جس میں اداکار سنجے دت اور پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھاجبکہ فلم ’’سڑک 2‘‘ میں پوجا بھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔ اداکار سنجے دت فلم ’’تور باز ‘‘اور ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3 ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain