اسلام آباد( ویب ڈیسک) سی پیک منصوبے کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو خلاف ضابطہ دینے سےقومی خزانے کو 166 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔اسلام آباد میں خورشید شاہ کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں این ایچ اے کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی جس میں 508 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔آڈٹ حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کراچی لاہور موٹر وے کے سکھر ملتان سیکشن کی تعمیر کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دیا، خلاف ضابطہ ٹھیکہ دینے سے 166 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ سیکرٹری مواصلات نے بتایا کہ یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں شامل ہے اور چین نے شرط رکھی تھی کہ کنٹریکٹ چینی کمپنی کو ملنا چاہیے۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ کنٹریکٹر (ٹھیکے دار) نے بولی میں جو ریٹ دیئے وہ بعد میں بڑھا دیے۔




































