تازہ تر ین

یہ کیا ہو گیا کھا تے کھُل گئے پیر پگاڑابھی نیب کوپیارے ہوگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی بھی نیب کے شکنجے میں آگئے جب کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے مبینہ کرپشن کے الزام پر انکوائری کی منظوری دیدی۔گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرِ صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی اور بورڈ آف ریونیوکورنگی کراچی کے افسران و اہلکاران کیخلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر غیر قانونی طور پر سرکاری پلاٹ پرائیویٹ شخص کو الاٹ کرنے کے علاوہ غیر قانونی طور پر ڈیفنس ویو سوسائٹی کراچی کی اراضی الاٹ کرنے اور غیر قانونی تعمیرات کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 212 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میں متعدد ریٹائرڈ سرکاری افسران کیخلاف ریفرنسز، تحقیقات اور انکوائریوں کا بھی حکم دیا گیا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain